Tag: pakistan steel mils

  • اسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    اسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    کراچی : اسٹیل ملز کے ملازمین تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں جس کے باعث گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اسٹیل مل ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر دھرنا دیا۔

    اسٹیل مل ملازمین کو چارماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ ملازمین کے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پاسلو یونین کے رہنماؤں نے وارننگ دی کہ اگر ایک ہفتے میں تنخواہیں نہیں دی گئیں تو ملازمین نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیں گے۔

  • توانائی اور اسٹیل ملز کی بحالی، روس کی پاکستان کو دو ارب قرضے کی پیش کش

    توانائی اور اسٹیل ملز کی بحالی، روس کی پاکستان کو دو ارب قرضے کی پیش کش

    اسلام آباد: روس نے پاکستان کو توانائی کے منصوبوں اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے دو ارب روپے کا قرضہ فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

    روس نے توانائی کے منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ ان منصوبوں میں تیل اور گیس کی تلاش،  تیرنے والے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر، گوادر سے نواب شاہ گیس پائپ لائن کی تعمیر اور ایل پی جی پراسیسنگ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    روس کے اسٹیل سیکٹر نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ادارے کی بحالی کے لئے ایک ارب ڈالر کا قرضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اسٹیل ملز کے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے۔ روسی کمپنی قرضے کے بجائے اس کی نجکاری کے عمل میں حصہ لے۔