Tag: pakistan stock exchange

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    کراچی (12 اگست 2025): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اور پہلی بار ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

    مارکیٹ میں 43 ارب روپے مالیت کے 61 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، اور مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 209 میں کمی ہوئی۔


    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


    یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو انڈیکس 145,382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے مضبوط نتائج اور پاور سیکٹر میں اصلاحات نے اسٹاک مارکیٹ کی اس تیزی کو فروغ دیا ہے، اور بینکنگ اور دیگر شعبوں میں استحکام اور لیکویڈٹی کی دستیابی پر سرمایہ کاری بڑھی ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروبار کی صورت حال

    اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروبار کی صورت حال

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی رہی، ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں 392 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق اس کاروباری ہفتے میں انڈیکس 115,272 سے کم ہو کر 114,880 پر بند ہوا، اور مارکیٹ ایک ہفتے میں 1 نفسیاتی حد گنوا بیٹھی۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 پوائنٹس رہی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں 5 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیش میں 127 ارب روپے کمی ہوئی، اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں کم ہو کر 14116 ارب روپے رہ گئی۔

    کاروباری ہفتے کے دوران 48.01 فی صد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں، اور بازار حصص میں 908 کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھ گئی، جب کہ 1078 میں کمی ہوئی۔

    کاروباری خبریں _ یہاں کلک کریں

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کتنے پوائنٹس کی کمی ہوئی؟

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کتنے پوائنٹس کی کمی ہوئی؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔

    100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4788 پوائنٹس کی کمی سے 109513 پر بند ہوا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 117039 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 پوائنٹس رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 629 ارب روپے کی کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14587 ارب روپے سے کم ہو کر 13958 ارب روپے ہو گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تکنیکی درستگی دیکھی گئی، میوچل فنڈز میں فروخت کا دباؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول غالب رہا، ٹیکس قوانین ترمیمی بِل 2024 نے حصص بازار میں غیر یقینی پیدا کی، مجموعی معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مارکیٹ میں لیکیوڈیٹی کی فراوانی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے شرحِ سود میں لگاتار پانچویں کمی کی، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود 2 فی صد کم کر کے 13 فی صد کی، کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس ہو کر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    مرکزی بینک کے مطابق شعبۂ خدمات کے تجارتی خسارے میں 42.6 فی صد کمی ہوئی ہے، مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 33 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ، رجحان مثبت رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ، رجحان مثبت رہا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پی ایس ای کے کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا۔

    100 انڈیکس میں ہفتہ بھر میں 5247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100ا نڈیکس 4.83 فی صد اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا، اور کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 107625 رہی۔

    رپورٹ کے مطابق بازار میں ایک ہفتے میں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی، جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 732 ارب بڑھ کر 14 ہزار 587 ارب ہوئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ کے ایس ای – 100 انڈیکس پی ایس ایکس کا سب سے زیادہ مربوط (تسلیم شدہ) انڈیکس ہے جس میں مارکیٹ کے کل سرمائے (کیپٹلائزیشن) کی بنیاد پر سب سے بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں پی ایس ایکس کے تمام شعبوں (سیکٹرز) کی نمائندگی ہے۔ یہ انڈیکس ایکسچینج کی تمام مارکیٹ کے کل سرمائے کے 85 فی صد سرمائے پر مشتمل ہے، اس کو فری فلوٹ مارکیٹ کے طریقے پر ناپا جاتا ہے۔

    پانچ لسٹڈ کمپنیوں اور 37 ملین روپے کے کل ادا کردہ سرمائے (پیڈ اپ کیپٹل) کی شروعات کے ساتھ پی ایس ایکس نے تاریخی طور پر خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ 1960 میں پی ایس ایکس پر کل مندرج (لسٹڈ) کمپنیوں کی تعداد 81 تھی اور مجموعی مارکیٹ سرمایہ کی قدر 1.8 ارب روپے تھی۔ اب پی ایس ایکس پر 522 مندرج کمپنیاں ہیں اورمارکیٹ کے سرمائے کی قدر 7.2 کھرب روپے ہے، جب کہ لِسٹڈ کمپنیوں کو 37 صنعتی شعبوں /صنعتوں کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا، 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 85 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 1952 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 85483 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک موقع پر انڈیکس نے 86 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کی۔

    100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 86451 پوائنٹس رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 83303 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 277 ارب روپے بڑھ گئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 11 کھرب 158 ارب روپے ہو گئی، گزشتہ ہفتے آئی پی پیز معاہدوں کی قبل از وقت منسوخی کا معاملہ بھی سرگرم رہا، جس کے سبب پاور سیکٹر میں سیلنگ پریشر دیکھا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • ایک ہفتے میں 2.79 ارب شیئرز کے سودے، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری رجحان بہتر

    ایک ہفتے میں 2.79 ارب شیئرز کے سودے، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری رجحان بہتر

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ واری کاروباری رجحان مثبت رہا، 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 640 پوائنٹس اضافے سے 75983 پر بند ہوا ہے۔

    100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1522 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 76248 رہی، اور کم ترین سطح 74726 رہی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 2.79 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جب کہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 90 ارب روپے سے زائد رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب روپے بڑھ کر 10248 ارب روپے ہوئی ہے۔

  • غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    کراچی: غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیا پیسفک ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 3 ماہ میں بینکاری شعبے کی کارکردگی پر ایس اینڈ پی گلوبل کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ کے طور پر ابھری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں 35 فی صد کا اضافہ ہوا۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مقامی پیداوار کے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13 فی صد کا اضافہ ہوا، جب کہ اس سے پہلی سہ ماہی میں 2.7 فی صد منفی تھی۔

    ایس اینڈ پی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پاکستانی معیشت سال 2023 میں 0.5 فی صد سکڑ جائے گی، اور سال 2024 میں پاکستانی معیشت میں 2.5 فی صد کی شرح سے ترقی کرنے کی پیش گوئی کی تھی، اب پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام میں قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی کی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے ان کو فائدہ ہوگا۔

    ایس اینڈ پی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں، بینیادی شرح سود میں متوقع کمی سے اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، پاکستان میں عام انتخابات کے بعد گورننس میں بھی مزید بہتری کی توقع ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت حصص اپنی حقیقی قیمت سے کم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، پاکستانی بینکوں کے حصص کی قیمت 3.1 گنا کم ہے، گزشتہ تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی تیزی میں بینکاری شعبے کے حصص اہم رہے، بینکاری شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے ایشیا پیسفک ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ فیوچر انٹیلیجنس نے چوتھی سہ ماہی رپورٹ جاری کی۔

    ایشیا پیسفک ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس فیوچر رپورٹ میں پاکستان سے 11 بینک شامل ہیں، بینک الحبیب 89.96 فی صد مجموعی ریٹرن کے ساتھ رپورٹ میں 15 ویں نمبر پر رہا، پاکستانی بینکوں نے رپورٹ میں پانچ اعلیٰ پوزیشنز میں سے چار حاصل کر لیں، عسکری بینک 59.48 فی صد اسٹاک ریٹرن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، فیصل بینک کا ریٹ آف ریٹرن 48.85 اور حبیب میٹروپولیٹن بینک کا 51.56 فی صد ریٹرن آن اسٹاک رہا، انڈونیشیا کے پی ٹی بینک نے رپورٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، مارکیٹ میں ٹریڈ والیوم 2 سال کی بلند ترین سطح 24.3 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کام کے آغاز کے بعد سارا دن کاروبار کا ملا جلارجحان دیکھنے میں آیا جہاں 100 انڈیکس میں 14 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 56 ہزار 680پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں بلند سطح 56 ہزار 846 پر بھی دیکھی گئی۔

    حصص بازار میں آج 66 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے، اسی طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 142 ارب روپے ہے۔

    مارکیٹ میں ٹریڈ والیوم 2 سال کی بلند سطح 24.3 ارب روپے تک پہنچ گیا، یہ حجم 29 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے مجموعی طور پر مارکیٹ میں 660 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار کیسا رہا؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مثبت کاروباری رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 15 سے 19 مئی 2023 کے دوران 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 41 ہزار 599 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 42 ہزار 110 اور کم ترین سطح 41 ہزار 310 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 65 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، اس دوران 18.95 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے بڑھ کر 6263 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کاروبار کے لیے کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کاروبار کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مثبت کاروباری رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم سے 5 مئی 2023 کے دوران 100 انڈیکس میں 661 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1.60 فیصد اضافے سے 42 ہزار 241 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 94 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 31 ارب 41 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 67 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6356 ارب روپے ہوگئی۔