Tag: pakistan stock exchange attack

  • اسٹاک ایکس چینج حملہ ، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ مل گیا

    اسٹاک ایکس چینج حملہ ، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ مل گیا

    کراچی : اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا، جس کے بعد تفتیشی حکام نے جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسند کے ملزمان سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔

    اجلاس میں جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسند کےملزمان سےبھی تفتیش کافیصلہ کیا گیا ہے، تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ ہلاک ملزمان کےزیر استعمال موبائل فون کسی اورکےنام پرتھے، دہشت گردوں نے سم دوسرے صوبے سے بھاری رقم کےعوض خریدیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں اور زیرحراست افراد سے بھی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت

    یاد رہے اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں حملہ آوروں کے موبائل فونز سے دیگر ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آورکوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے، وہ نمبر ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ حملہ آوروں سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

  • دہشت گرد نے مجھے زندہ پاکر رائفل اٹھائی تو میں نے سر پر گولی ماری، بہادر اہلکار

    دہشت گرد نے مجھے زندہ پاکر رائفل اٹھائی تو میں نے سر پر گولی ماری، بہادر اہلکار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا 8 منٹ میں صفایا کرنے والے بہادر اہلکار نے آپ بیتی بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چاروں دہشت گردوں کو مارنے والے  بہادر اہلکار وں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے گفتگو کرتے ہوئے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف )کے بہادر اہلکار رفیق سومرو نے بتایا کہ دہشت گرد ایک ایک کرکے فائرنگ کررہے تھے اور ساتھ ہی دستی بم بھی پھینک رہے تھے۔

    بہادر اہلکار رفیق سومرو کے مطابق ہمارے چند ساتھی شہید ہوئے تو دہشت گرد نے مجھے زندہ پاکر مارنے کے لیے رائفل اٹھائی ہی تھی کہ میں نے فوری اس کے سر پر گولی ماری۔

    رفیق سومرو نے مزید بتایا کہ چاروں دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے لیکن ہم نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا اور مرکزی گیٹ پر ہی مار گرایا۔

    مزید پڑھیں : کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔

    پولیس ترجمان کا بتانا تھا کہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • پی ایس ایکس حملہ، نجی سیکیورٹی کمپنی کا 2 شہید گارڈز کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

    پی ایس ایکس حملہ، نجی سیکیورٹی کمپنی کا 2 شہید گارڈز کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کے لیے نجی سیکیورٹی کمپنی نے امداد کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ای او نجی سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ اپنی ایس او پی کے تحت شہدا کے اہلخانہ کے اخراجات اٹھائیں گے، شہید افتخار وحید اور خدا یار دیر کے رہنے والے تھے۔

    سی ای او سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ افتخار وحید دسمبر 2016 سے اسٹاک ایکسچینج پر تعینات تھے، شہید خدا یار دسمبر 2014 سے اسٹاک ایکسچینج پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

    سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے 2 سیکیورٹی گارڈ وقاص اور شاہ زیب آپریشن تھیٹر میں ہیں۔

    علاوہ ازیں فلاحی تنظیم جے ڈی سی نے بھی شہید گارڈز کی بیواؤں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، مرکزی دروازے پر کیا ہوا؟ اہلکار آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔

    پولیس ترجمان کا بتانا تھا کہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے  میں  بھارت کا ہاتھ ہے، ناصر حسین شاہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت کا ہاتھ ہے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ دہشت گردی را فنڈڈ ہے بھارت کا ہاتھ ہے، وہ نہیں چاہتا یہاں امن ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اپنی جانیں دے کر کسی بڑے نقصان سے بچا لیا۔

    وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی تھریڈ رہتی ھے لیکن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اپنی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بروقت اورموثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ماراگیا، مختلف تنظیموں نے واقعہ کی زمہ داری قبول کی یے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے آر آر ایف کے اہلکار بھی یہاں تعینات تھے ہماری فوج رینجرز پولیس کا آپس میں بہترین کورآڈینیشن ہے ، ہمارے جانب سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی کارروائی سے دہشت گرد مارے گئے اور ہمارے کاروباری لوگوں کو خراج تحسین ہے کہ کاروباری جاری رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن رینجرز پولیس کی قربانیوں سے قائم ہوا ہے ، یہ دہشت گردی را فنڈڈ ہے بھارت کا ہاتھ ہے، وہ نہیں چاہتا یہاں امن ہو لیکن ملکی سلامتی پرہم سب ایک ھیں اور اپنے وزیراعظم اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، دہشت گردوں کی ایسی کی تیسی کردیں گے۔

    وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا دہشت گرد اسٹاک مارکیٹ پر حملہ کرکے معیشت دشمنی کی بڑی خبربنوانا چاہتے تھے ، بھارت نہیں چاہتاکہ پاکستان میں بہتری آئے غیرملکی سرمایہ کار اور کمپنیاں متحرک ہوں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    بیجنگ : چین نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے سمیت ہر قسم کے دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

    یاد رہے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں چاردہشت گرد مارے گئے جبکہ حملہ آوروں سے مقابلے میں سب انسپکٹر اورتین سیکیورٹی گارڈزشہید ہوئے۔

    ہلاک دہشتگردوں کےقبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی بی سی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بعد ازاں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل عمراحمدبخاری نے کہا آٹھ منٹ میں چاردہشت گردوں کوہلاک کیا، دو دہشت گردوں کواسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پرمارگرایا، دہشت گردوں کےپاس کھانے کاسامان بھی تھا، را کی فرسٹریشن سب کے سامنے ہے، حملہ انٹیلی جینس کی ناکامی نہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچا جائے گا، اعجاز شاہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچا جائے گا، اعجاز شاہ

    ننکانہ صاحب : وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ہمیشہ عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جلد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا مسلح دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں چاروں دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 شہری بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں نے ہمیشہ عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

    پہلے بھی دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اب بھی پہنچائیں گے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پنچائیں گے اور حملے کے ماسٹر مائنڈ تک بھی پہنچا جائے گا۔

    یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

    دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹے تک سیکیورٹی اداروں ن ےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے کون تھے ؟ عقیل کریم ڈھیڈی کا اہم بیان سامنےآگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے کون تھے ؟ عقیل کریم ڈھیڈی کا اہم بیان سامنےآگیا

    کراچی : معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے، بھاری اسلحہ کیساتھ 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم حملے کےدوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے ،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

    عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

    یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

    دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹےتک سیکیورٹی اداروں ن ےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کاکہنا تھا کہ ہلاک چار دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جب کہ اس کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ سے نکلا ہے جبکہ مزید دہشتگردوں کی شناخت کےلئےنادراکی مدد لی گئی ہے۔