Tag: pakistan stock exchange highest point

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا تاریخی سنگ میل عبور

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا تاریخی سنگ میل عبور

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار اکتالیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار اکتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کر گیا۔

    بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے اور نئی سرمایہ کاری کی بدولت انڈیک میں ٹریڈنگ کے دوران چار سو نوئے پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس ہزار پوا ئینٹس کی سطح کراس کر گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور پاک بھارت باڈر پر ٹینشن میں قدرے کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    معروف اسٹاک بروکر اور ممبر اسٹاک مارکیٹ عقیل کریم ڈھیڈی کے مطابق سیاسی ہلچل کی جگہ کنٹرول لائن پرکشیدہ صورتحال میں سیاستدانوں کا ایک چھت کے نیچے جمع ہونا شئیرمارکیٹ کیلئے ایک اچھی خبرتھی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

    اس کےعلاوہ چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصہ داربننے کی خبر پرسرمایہ کار بازارحصص میں سرگرم ہوگئے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے کیلئے17 درخواستیں موصول

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے کیلئے17 درخواستیں موصول

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے کیلئے سترہ درخواستیں موصول ہوگئیں ،چالیس فیصد حصص ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کئے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچیس فیصد حصص اینکر انویسٹرکو باقی سرمایہ کاروں کو پانچ پانچ فیصد حصص فروخت کئے جائینگے۔

    پی ایس ایکس نے حصص کی فروخت کیلئے 31 مئی سے15 اگست تک درخواستیں طلب کی تھیں، اگلے مرحلےمیں خصوصی کمیٹی درخواستوں پر نوٹ لکھ کر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو بھیجےگی، جس کا تفصیلی جائزہ لیکر اہل انویسٹرز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی اجازت دی جائیگی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےحصص خریدنے کیلئے چین، امریکہ اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی گئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا تھا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای 100 انڈیکس 40104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

     

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح پر

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ میں پہلی بار 40 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے آغاز پر 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، ہفتے کے آخری روز کاروبار کے دوران 100انڈیکس 200پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 40 ہزار 63 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری اور کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی رھی اور 100 انڈیکس 56 پوانٹس اضافے کے بعد 39 ہزار8سو 61 پوانٹس پر بند ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے تیزی کا رجحان جاری ہے جس کے باعث سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے ۔