Tag: pakistan stock exchange

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال

    کراچی: ہفتے بھر کی لگاتار تیزی اور گزشتہ روز معمولی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جارہی ہے۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 115 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 670 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    تاہم ایک گھنٹے بعد انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔ اس وقت 100 انڈیکس 40 ہزار 7 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ میں بے حد تیزی دیکھی جارہی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

    پیر کے روز دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر کے 40 ہزار 124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تاہم گزشتہ روز یعنی منگل کو انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح برقرار نہ رہ سکی۔

    گزشتہ روز دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 335 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 788 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز مارکیٹ میں 14.43 ارب روپے مالیت کے 44.84 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: مسلسل تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: مسلسل تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 788 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز یعنی منگل کو انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح برقرار نہ رہ سکی۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 338 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    تاہم اس کے بعد کاروبار میں کمی آنے لگی، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 335 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 788 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 14.43 ارب روپے مالیت کے 44.84 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 100 انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح گزشتہ روز عبور ہوگئی تھی۔

    گزشتہ روز دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر کے 40 ہزار 124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا، مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔

    کاروبار میں تیزی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 264 ارب روپے اضافے سے 7511 ارب روپے رہی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

    اسلام آباد: عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ بلومبرگ کے مطابق 36 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا ہے کہ یہ لسٹنگ گزشتہ 3 ماہ کے اعداد و شمار پر ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کی مالیت 28 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم آسان اقساط میں پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔

    یہ اخراجات اسٹاک مارکیٹ اتنظامیہ اٹھا رہی ہے، اسے بروکرز پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ سسٹم سے کمپنیوں کی کراس لسٹنگ آسان اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کے مطابق شینزین دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے جہان ایک دن میں 40 لاکھ سودے ہوتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں 2 ہزار سودے بک کیے جاتے ہیں۔

    معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    چینی اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کار فرمز اربوں ڈالر کا سرمایہ مینیج کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی حصص بازار میں 2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد نئے ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے دن بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    ایک گھنٹے بعد 100 انڈیکس میں مزید 250 یعنی کل 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر کے 40 ہزار 124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    100 انڈیکس میں 39 ہزار کی سطح گزشتہ ہفتے عبور ہوگئی تھی اور یہ 8 ماہ بعد ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

    جمعے کے روز 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 287 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا، مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔

    کاروبار میں تیزی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 264 ارب روپے اضافے سے 7511 ارب روپے رہی۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ معاہدہ

    ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ معاہدہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 72 سالہ تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، برادر ملک چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

    آس حوالے سےچئیرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے کہا ہے کہ یہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم اپنے ہی پارٹنر شینزین اسٹاک ایکسچینج سے لیا جارہا ہے دیگر ممالک کی نسبت ان کی شرائط بہتر اور آسان تھیں لمبے عرصے کی ٹریڈنگ کے لئے ہر پانچ سال بعد لائسنس کی تجدید ضروری نہیں ہے۔

    کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سلیمان مہدی نے بتایا کہ معاہدہ کا مجموعی حجم 28 لاکھ 50 ہزار ڈالرز پر مشتمل ہے جس کی ادائیگی آسان شرائط پر پانچ سال میں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ شینزین دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے جہاں ایک دن میں 40لاکھ سودے ہوتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں دو ہزار سودے بک کئے جاتے ہیں۔

    سلیمان مہدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاہدے کے لئے چیئرمین اور سی ایس او کا عہدوں پر ہونا ضروری نہیں امید ہے نئے سی سی او کی تقررری اگلے ماہ ہوجائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ چائنا کے سرمایہ کاروں کو ہماری ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لئے چینی حکومت سے پہلے اجازت لینا ہوتی ہے۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    گزشتہ ہفتے پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی کے بعد منگل کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    منگل کے روز انڈیکس میں 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی اور انڈیکس 374 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    تاہم اگلے روز سے اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی دکھائی دینے لگی۔ جمعرات کے روز 100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 742 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    جمعے کے روز 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ ہفتے کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 39 ہزار 287 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا، مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔

    کاروبار میں تیزی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 264 ارب روپے اضافے سے 7511 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری متوقع

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری متوقع

    کراچی: چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر چینی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    چینی اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کار فرمز اربوں ڈالر کا سرمایہ مینیج کرتی ہیں۔ اب ان کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی حصص بازار میں 2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کی مالیت 28 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم آسان اقساط میں پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔

    یہ اخراجات اسٹاک مارکیٹ اتنظامیہ اٹھا رہی ہے، اسے بروکرز پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ سسٹم سے کمپنیوں کی کراس لسٹنگ آسان اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کے مطابق شینزین دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے جہان ایک دن میں 40 لاکھ سودے ہوتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں 2 ہزار سودے بک کیے جاتے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 8 ماہ بعد 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 8 ماہ بعد 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 500 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کچھ دیر بعد مزید 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ اس وقت انڈیکس 39 ہزار 227 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، 100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 742 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    رواں ہفتے منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کے روز انڈیکس میں 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 374 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 38 ہزار سے تجاوز کر گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 38 ہزار سے تجاوز کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 742 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    رواں ہفتے دو دن قبل اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کے روز انڈیکس میں 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    منگل کے روز 48 کروڑ 80 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا، حصص کی مالیت 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ منگل کو ہونے والا کاروباری حجم 30 ماہ کی بلند ترین سطح کا حجم تھا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 37 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوسرے کاروباری روز یعنی منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 650 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 655 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    منگل کے روز 48 کروڑ 80 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، حصص کی مالیت 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ آج ہونے والا کاروباری حجم 30 ماہ کی بلند ترین سطح کا حجم ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 583 پوائنٹس سے بڑھ کر 37 ہزار 925 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مارکیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن بھی 33 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 247 ارب روپے ہوگئی تھی۔