Tag: pakistan stock exchange

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کرگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی اعداد و شمار بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

    تھوڑی دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بالآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے۔ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1 ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    11 سے 15 نومبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس کا اختتام 16 سو 6 پوائنٹس کے اضافے سے 37 ہزار 584 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بھی 46 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

    پورے ہفتے کے دوران اوسط کاروباری حجم 31 کروڑ 12 لاکھ شیئرز رہا۔ اس عرصے میں 4 سیشنز میں انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 1606 پوائنٹس کے اضافے سے 37 ہزار 584 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    100 انڈیکس کا اختتام 16 سو 6 پوائنٹس کے اضافے سے 37 ہزار 584 پوائنٹس پر ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے پہلے روز پیر کو دوران ٹریڈنگ 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ پہلے کاروباری روز کے اختتام تک 100 انڈیکس 36 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ یہ مارکیٹ کی 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈنگ تھی۔

    پیر کے روز مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا تھا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

    بعد ازاں تیسرے روز بدھ کو 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہوگئی تھی۔ 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 46 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔ پورے ہفتے کے دوران اوسط کاروباری حجم 31 کروڑ 12 لاکھ شیئرز رہا۔ اس عرصے میں 4 سیشنز میں انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس 37 ہزار 183 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔

    اس سے قبل رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز بھی مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ پہلے روز دوران ٹریڈنگ 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

    پہلے کاروباری روز کے اختتام تک 100 انڈیکس 36 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ یہ مارکیٹ کی 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈنگ تھی۔

    پیر کے روز مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا تھا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 515 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    515 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

    گزشتہ دو روز سے اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی جارہی تھی۔ مندی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 19.63 پوائنٹس کی کمی سے 31 ہزار 908 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔

    حصص کی قیمتوں میں بھی 46.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 5 ارب 79 کروڑ 8 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    منگل کے روز کاروباری حجم پیر کی نسبت 16.64 فیصد زائد رہا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، گزشتہ ہفتے عاشورہ کی چھٹیوں کی وجہ سے صرف 3 دن کام ہوا۔ ان 3 دنوں میں 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 31 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 31 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 660 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 180 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    180 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، گزشتہ ہفتے عاشورہ کی چھٹیوں کی وجہ سے صرف 3 دن کام ہوا۔ ان 3 دنوں میں 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس 540 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 31 ہزار 500 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 540 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    دن کے آغاز پر ہی آج 100 انڈیکس 31 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح عبور کرچکا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا تھا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 30 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 30 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 30 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 850 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    100 انڈیکس میں اضافے کے بعد 30 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی اور انڈیکس 30 ہزار 412 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ روز اضافے کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 5 سو 62 پوائنٹس پر آگیا تھا، ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اس سے قبل 2 ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7 ٹریڈنگ سیشن میں مندی دیکھی گئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس مسسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 7 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی تھی۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 28 ہزار 7 سو 65 سے 29 ہزار 5 سو 62 پوائنٹس پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلسل 8 کاروباری سیشن میں مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    اضافے کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 5 سو 62 پوائنٹس پر آگیا، ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اس سے قبل 2 ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7 ٹریڈنگ سیشن میں مندی دیکھی گئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس مسسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 7 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2 ہزار 237 پوائنٹس کم ہو کر 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    5 سے 9 اگست کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔

  • گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رحجان

    گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رحجان

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ملا جلا رہا، 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ مارکیٹ میں 13 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کم ہوا، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 13 ارب روپے کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپے کم ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 32 ہزار 103 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ڈالر کمی آئی تاہم پاکستان کے صرافہ بازاروں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

    عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 1419 فی ڈالر تک پہنچ گئی، مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    سونے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک فی تولہ 84 ہزار 350 اور دس گرام 72 ہزار 316 روپے رہی۔

    گزشتہ ہفتے کے آغاز پر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔ منگل کو 100 انڈیکس کی 32 ہزار 200 اور 32 ہزار 700 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی تھیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32600اور32700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

    تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید4ارب91کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت117.25فیصد زائد جبکہ55.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32454پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ فوڈز، ٹیلی کام، توانائی، اسٹیل اور کیمیکل سمیت دیگر منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث خریداری کی گئی۔

    جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32754پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیا تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔

    جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکا تاہم اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس131.33پوائنٹس اضافے سے32715.88پوائنٹس پر بند ہوا۔ ؎

    منگل کو مجموعی طور پر318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،110 کمپنیوں کے حصص کے میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں4 ارب91 کروڑ43لاکھ32ہزار741روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 65کھرب98 ارب99کروڑ26 لاکھ88ہزار245روپے ہوگئی۔