Tag: pakistan stock exchange

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران تیزی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی۔

    ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی تو مارکیٹ میں تیزی ہوئی اور انڈیکس 40589 پوائنٹس تک پہنچا مگر پھر ایک وقت میں اسٹاک بورڈ نیچے کی طرف آنا شروع ہوا۔

    مارکیٹ 40 ہزار 318 پوائنٹس تک نیچے بھی آئی البتہ دوسرے سیشن میں ریکوری ہوئی جس کا سلسلہ ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہا اور 37 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 506 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 4 ارب 61  کروڑ  روپے مالیت کے 5 کروڑ 82 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

    مجموعی طورپر 137 کمپنیوں کے شیئرز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 137 کی قیمتوں میں اضافہ 195 کے ریٹ کم جبکہ 20 کی قدر مستحکم رہی۔

    دوسری جانب انٹربینک میں روپے کی قدر مضبوط ہوئی اور امریکی ڈالر 1 پیسے کمی کے ساتھ 138.92 پیسے پر لین دین ہوئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے کاروبار میں تیزی رہی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے کاروبار میں تیزی رہی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جنوری کے چوتھے ہفتے مسلسل تیزی کا رجحان رہا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 958 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

    مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2.48 فیصد اضافے سے 40 ہزار 2 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے شئیرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 125 ارب روپے کا اضافہ بھی ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7 ہزار 9 سو 26 ارب سے بڑھ کر 8 ہزار 51 ارب روپے ہوگئی۔

    مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیش کیے جانے والے اکنامک ریفارم پیکج میں ٹیکسٹائل، آٹو سیکٹر اور اسٹاک مارکیٹ کے لیے مراعات کا اعلان کیا گیا جبکہ اسی ہفتے سعودی عرب کے بیل آؤٹ کی پیکج تیسری ایک ارب ڈالر کی قسط بھی موصول ہوئی جس سے مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا۔

    گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں بھی 5 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 138.83 سے کم ہو کر 138.78 روپے کا ہوگیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 62 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 62 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس میں 62 پوائٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری یعنی جمعے کے روز کاروبار سست روی کا شکار رہا اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

    دوسرے سیشن میں سرمایہ کاروں نے حصص کی خریدو فروخت شروع کی تو مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی جو اختتام تک جاری رہی اور 100 انڈیکس 62.61 پوائنٹس اضافے کے بعد 39306 پر بند ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد 10 کروڑ چار  لاکھ کی مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی، مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئرز سب سے زیادہ فروخت ہوئے جن کا مجموعی ٹرن اوور 5 کروڑ 59 لاکھ 18 ہزار رہا۔

    مزید پڑھیں: منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا‘ اسد عمر

    مجموعی طور پر ٹریڈنگ کے دوران 321 کمپنیز کے حصص پیش کیے گئے جن میں سے 184 کی قیمتوں میں اضافہ، 116 میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    نیسلے پاکستان اور یونی لیور فوڈز کی شیئرز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا اعلان رواں ہفتے کیا علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کی غیرملکی کمپنیوں کے مالکان سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے مطابق منی بجٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم مراعات، بجلی و گیس کی قیمت اور ٹیکس وصولی کے معاملے پر غریب طبقے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دسمبر 2018 میں 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

    دوسری جانب ادارہ شماریات نے بھی تجارتی خسارے کے حوالے سے رواں ہفتے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے ششماہی میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 5 فیصد کمی کے بعد 16 ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچا جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران برآمدات کا حجم 11 ارب 21 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 28 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بھیجے۔

  • سعودی پیکج کے بعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: رپورٹ

    سعودی پیکج کے بعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: رپورٹ

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے سعودی بیل آوٹ پیکج کے بعد سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، سعودی پیکج کے بعد مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتےکےدوران100 انڈیکس میں 3.6فیصدکااضافہ ریکارڈ ہوا اور 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند سطح 42004 کی سطح پر بند ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی بیل آوٹ پیکج کے بعد سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور 8 ٹریڈنگ سیشن میں100 انڈیکس میں12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی پیکچ کے بعد مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7728ارب سے بڑھ کر 8388 ارب ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا اور 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے گئے۔

    دوسری جانب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ نے بھی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوا اور ڈالر 132.44 سے بڑھ کر 132.54 روپے پر بند ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر30 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے دوران ڈالر131.70 سے بڑھ کر 132 روپے کا ہوگیا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادیپیکج حاصل کرلیا

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔

    معاہدے پر وزیرخزانہ اسدعمر اور سعودی وزیرخزانہ عبدالجدان نے دستخط کیے۔

    وزیر اعظم کے کامیاب دورے میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ معدنی ذخائر کے شعبے کی ترقی کے لیے سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان آئے گا جبکہ ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کرنے کیلئے انھیں قائل کرلیا ہے۔

  • وزیر اعظم کا کامیاب دورہ سعودی عرب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    وزیر اعظم کا کامیاب دورہ سعودی عرب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 39 ہزار 271 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ چند دنوں کی مندی کے بعد زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    دن کے آغاز پر مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 800 سے اوپر ٹریڈ کرنے لگا۔

    پورے دن میں 8 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ شیئرز کا ریکارڈ کاروبار کیا گیا۔

    دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 سو 56 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 271 پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں تھے جہاں پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا۔

    سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن پر 3 جبکہ ادھار پر تیل کے لیے 9 ارب ڈالر دے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ایڈوانس دیے جائیں گے۔ ایڈوانس ایک سال کے لیے ہوگا۔

    سعودی عرب سے اقتصادی و معاشی معاہدہ تین سالہ ہوگا۔ پاکستان سعودی عرب چوتھے سال معاہدے کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

    سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لیے بھی تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سعودی عرب سے آئل ریفائنری کا معاہدہ ہوگا۔

    دوسری جانب گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی تھی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 630 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 714 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں 630 پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں 630 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 630 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 37ہزار 714 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی چھائے رہے اسی وجہ سے سرمایہ کاروں نے لین دین میں محتاط انداز اختیار کیا۔

    ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی اور یہ سلسلہ آخر تک جاری رہا، سارا دن اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس 630 پوائنٹس کمی کے بعد 33714 پر بند ہوا۔

    مجموعی طور 348 کمپنیوں کےحصص کی لین دین ہوئی جن کی مالیت 6 ارب 67 کروڑ رہی، ٹریڈنگ کے دوران 254 کمپنیز کے شیئر نیچے آئے۔

    شیئرزکی قیمتیں کم ہونےکی وجہ سے سرمایہ کاروں کو104ارب روپےکانقصان ہوا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا سرمایہ 7825 ارب سے کم ہوکر 7721 ارب رہ گیا۔

    دوسری جانب سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال کیوجہ سے ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تنزلی دیکھی گئی، جاپان، ہانگ کانگ اور دیگر ایشیائی ممالک کی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمتوں میں ایک بار پر 10 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی لین دین 10 پیسے اضافے کے بعد 133 روپے 90 پیسے کے ساتھ ہوئی جبکہ انٹربینک میں 2 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 133 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالرمہنگا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالرمہنگا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے،سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگانے میں محتاط دکھائی دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز پیر شدید مندی رہی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1328 پوائنٹ کی شدید کمی دیکھی گئی۔

    اسٹاک ایکسچنج ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر ز کی فروخت کا رحجان غالب رہا اور انڈیکس رواں سال کی کی کم ترین سطح یعنی37 ہزار 898 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 6.28ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ 58 لاکھ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

    معاشی تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجیز پر سرمایہ کار محتاط ہیں اورسرمایہ کار آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت پر خدشات سے بھی مزید محتاط ہوگئے ہیں ،ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت پر تجزیے سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔

    گذشتہ ہفتے کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور 6 سیشن میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 450 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 129 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہینڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے سستا جبکہ سونا سو روپے مہنگا ہوگیا۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ہینڈرڈ انڈیکس میں540 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس اکتالیس ہزار192 کی کم سطح تک دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 160پوائنٹس کمی سے41 ہزار581 پر بند ہوا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنجز کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے کمی سے124روپے19پیسے پر بند ہوا.

    مقامی صرافہ بازار میں سونا سو روپے مہنگا ہوکر 58 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    امریکی خام تیل70 سینٹس کمی سے69 ڈالر 60 سینٹس جبکہ برطانوی خام تیل50 سینٹس کمی کے بعد77 ڈالر40سینٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی کا ایک اور دن

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی کا ایک اور دن

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا، شیئر مارکیٹ میں 4 ماہ بعد 43 ہزار 500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز پر ہی نمایاں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 259 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔

    شیئر مارکیٹ کھلتے ہی 43 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 5 سو 56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد سے 3 کاروباری سیشنز میں شیئر مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے کہ انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

    تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد ڈالر کی سطح بھی تیزی سے نیچے آنی شروع ہوئی ہے۔

    انتخابات سے چند روز قبل ڈالر کی قیمت ریکارڈ بلندی پر جا پہنچی تھی اور ڈالر 128 روپے کا ہوگیا تھا۔

    تاہم پرامن انتخابات کے انعقاد کے بعد ڈالر بھی نیچے تیزی سے نیچے آنا شروع ہوگیا اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوتا گیا۔

    اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 122 روپے 50 پیسہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی تقریر  ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی

    عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی

    کراچی : پاکستان کے نئے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضع برتری اور عمران خان کی تقریر کے بعد کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا، جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 128روپے سے نیچے آگیا اور30پیسے سستا ہو کر 127.90روپے ہوگیا۔

    گذشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوا جبکہ انٹر بینک میں بھی 28 پیسے سستا ہوا تھا،جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 128.21 اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 129.30 کا ہوگیا تھا۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیت کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی فتح کے بعد روپے کی قدر میں بہتر ی


    دوسری جانب شیئرمارکیٹ میں بہتری کا رحجان دیکھا جارہا ہے، آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھا گیا اور دوران کاروبار 100انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں750پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ الیکش کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے،  قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔