Tag: pakistan stock exchange

  • سیاسی بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ پر بدترین اثرات، 1900 پوائنٹس کی کمی

    سیاسی بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ پر بدترین اثرات، 1900 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    ملک میں جاری سیاسی بے یقینی، پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں حکمران خاندان کی پیشیوں اور مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی بیان بازیوں نے معیشت پر بدترین منفی اثرات مرتب کیے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر تھا۔

    تاہم مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں صبح 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 957 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مندی شدید ہوتی گئی اور اب تک انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی آچکی ہے۔

    ماہرین کے مطابق سیاسی بے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی بڑے پیمانے پر فروخت کی گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    اس ضمن میں سب سے زیادہ فروخت بینکنگ سیکٹر میں دیکھی گئی جہاں پونے 2 کروڑ روپے کے شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔


  • جون کا مہینہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئےڈراؤنا خواب بن گیا

    جون کا مہینہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئےڈراؤنا خواب بن گیا

    کراچی : جون کا مہینہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، بیس دن میں مارکیٹ ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس نیچے آگئی، بھاری مالی نقصان نے سرمایہ کاروں کے ہوش اڑا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ماہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بدترین مندی کا مہینہ ثابت ہو رہا ہے، یکم سے 20 جون تک صرف 20 دن میں مارکیٹ تیسری مرتبہ ڈیڑھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار اور مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس نیچے آچکی ہے۔

    بارہ جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1855 پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ کا شکار ہوئی تھی جبکہ یکم جون کو بھی مارکیٹ میں1810 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی تھی۔

    گذشتہ روز پھر مارکیٹ میں 1600سے زائد پوائنٹس کی مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا اور ہنڈریڈانڈیکس 1679 پوائنٹس گر کر 44914 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    رواں ماہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایم ایس سی آئی میں نو سال بعد فرنٹئیرمارکیٹ سے ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ حاصل کرنا بھی ابھی تک سود مند ثابت نہیں ہوسکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاسابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1566پوائنٹس کی تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی سب سےبڑی تیزی کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ مارکیٹ نےتیزی کاسابقہ ریکارڈ توڑنے میں محض دو سو چالیس دن لگائے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیرکو ایک دن میں ایک ہزار پانچ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی تیزی کا نیاریکارڈ بن گیا۔ انڈیکس پچاس ہزار ایک سو بائیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان


    اس سےقبل یکم نومبر دوہزار سولہ کو مارکیٹ میں چودہ سو چھ پوائنٹس کی تیزی کاریکارڈ بنا تھا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق ایم ایس سی آئی میں شمولیت کےبعد فارن فنڈزاور بڑےمقامی سرمایہ کارمارکیٹ میں دوبارہ سےسرگرم ہوتےدکھائی دیئے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم

    کراچی: ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشل ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کو شامل کیے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    بینچ مارک انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 52 ہزار 7 سو 73 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

    مزید پڑھیں: پہلی بار اسٹاک ایکس چینج 50 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی پر سرمایہ کار خوشی سے نہال ہوگئے۔

    دوسری جانب ایم ایس سی آئی کے ششماہی جائزے کا اعلان آج ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے پہلی بار 50 ہزار 9 سو پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار، اسٹاک ایکس چینج 50900 کا ہندسہ عبور کرگیا

    ملکی تاریخ میں پہلی بار، اسٹاک ایکس چینج 50900 کا ہندسہ عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نئی تاریخ رقم کردی، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 50900 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ رضوان عامر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، آج تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی سطح 50 ہزار 900 پوائٹس کی سطح پر آگئی۔


    اطلاعات ہیں کہ 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ ریکارڈ قائم ہوا۔

    صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ اول پاناما لیکس اور دوم ڈان لیکس کے معاملات کروٹ لینے کے باعث مارکیٹ میں پریشانی تھی تاہم یہ معاملات حل ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تو اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ لوئر انٹرسٹ ریٹ، افراط زر میں اضافے سے بینکوں کے شیئر کے حوالے سے لوگ مثبت ہیں اس کی وجہ سے بینک کے اسٹاک میں تیزی دیکھی گئی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آئل کی قیمتوں میں پچھلے دنوں کمی آئی اور اب وہ ان میں بھی کچھ اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 50 ہزار 500 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گئی۔

    دن کے وسط تک یہ شرح 50 ہزار 791 پوائنٹس تک جا پہنچی۔

    اس دوران مجموعی طور پر 74 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی اور 362 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 251 کی قدر میں اضافہ، 98 کی قدر میں کمی اور 13 کی قدر میں استحکام رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما کیس کا متوقع فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    پاناما کیس کا متوقع فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    کراچی: پاناما کیس کے 20 اپریل کو متوقع فیصلے کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اس وقت 100 ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار 69 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے متوقع فیصلے کی خبریں اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہوئی ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کار بھی پریشان ہیں۔

    مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ میں اضافہ جاری تھا۔ سال نو کے آغاز پر 100 انڈیکس 48 ہزار سے بھی تجاوز کرگیا تھا۔

    یہ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کا نیا ریکارڈ تھا۔

  • پی ایس ایکس اسٹریٹجک پارٹنر، کامیاب امیدوار کا اعلان آج ہوگا

    پی ایس ایکس اسٹریٹجک پارٹنر، کامیاب امیدوار کا اعلان آج ہوگا

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ کےاسٹریجک پارٹنر کی تلاش آج مکمل ہوجائے گی، اسٹاک مارکیٹ کامیاب امیدوار کا اعلان آج ہی کردے گی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی نیلامی کے بعد کامیاب امیدوار کا اعلان آج شام کیا جائے گا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کیلئے اسٹاک مارکیٹ نے پندرہ دسمبر سے پیشکشیں وصول کرنا شروع کی تھیں۔

    اسٹاک مارکیٹ زرائع کے مطابق ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں اور بینکس نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    مقامی مالیاتی ادارے صرف پانچ فیصد شیئرز کیلئے بولی لگا سکتے ہیں تاہم غیر ملکی اداروں کو چالیس فیصد تک شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔

    اسٹریٹجک حصص کی فروخت کے بعد اسٹاک مارکیٹ عوامی فروخت کیلئے بیس فیصد شیئرز بھی پیش کرے گی۔

    یاد رہے اس سے قبل  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کیلئے ہونے والی بولی میں چائنیزکنسور شیم کو بولی جمع کرانے کیلئے ڈیڈلائن دے دی گئی تھی جبکہ معروف بزنس مین عقیل کریم  ڈھیڈھی کا کہنا ہے کہ ممبرز کو بولی کے عمل سے باہر رکھ کر غلط کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےاسٹریٹجک پارٹنرکی تلاش کامرحلہ مکمل


    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا عمل دخل اسٹاک مارکیٹ میں بڑھ جائیگا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت نہ صرف مارکیٹ بیس میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے نئی پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی بھی لائے گی۔

    اسٹاک مارکیٹ بروکرز اور تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق پی ایس ایکس کے ایک شیئرکی قیمت پچیس سے بہتر روپے تک ہوسکتی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی کل ہوگی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی کل ہوگی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی کل ہوگی، بولی کے زریعے چالیس فیصد تک شیئرز فروخت کیئے جاسکتے ہیں ۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ اپنے چالیس فیصد شیئرز کی فروخت کیلئے کل اسٹریٹجک پارٹنز سے پیشکشیں وصول کرے گی، نیلامی کل شام چار بجے ہوگی۔ اسٹال مارکیٹ زرائع کے مطابق بولی میں ملکی اور غیر ملکی مالیاتی ادارے حصہ لیں گے۔

    ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت بہت اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے اسٹاک مار کیٹ بینچ مارک انڈیکس ساٹھ ہزار پوائنٹس تک جانے کی امید بھی ظاہر کی۔

    نیلامی میں پی ایس ایکس کے40فیصدحصص فروخت کئے جائیں گے، چینی ،امریکی،برطانوی مالیاتی اداروں سمیت چند پاکستانی اداروں نے بھی حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی


    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں، اسٹر یٹجک حصص کی فروخت کے چھ ماہ بعد یہ شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی پانچ دسمبر کو ہونا تھی لیکن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیا کے مطابق چند ایک قانونی معاملات ابھی حل طلب ہے، جس کے باعث ابھی بولی کی تاریخ کو آگے بڑھایا ہے، امید ہے کے پندرہ دسمبر سے پہلے تک تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی کر دی گئی، شیئرز کی خریداری کیلئے بولی پندرہ دسمبر ہو گی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیا کے مطابق چند ایک قانونی معاملات ابھی حل طلب ہے، جس کے باعث ابھی بولی کی تاریخ کو آگے بڑھایا ہے، امید ہے کے پندرہ دسمبر سے پہلے تک تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اس عرصے میں ممکنہ خریداوں سے بات چیت جاری رہے گی۔

    خیال رہے کہ نیلامی میں پی ایس ایکس کے40فیصدحصص فروخت کئے جائیں گے۔چینی ،امریکی،برطانوی مالیاتی اداروں سمیت چند پاکستانی اداروں نے بھی حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں، اسٹر یٹجک حصص کی فروخت کے چھ ماہ بعد یہ شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت، نیلامی 5دسمبر کو ہوگی


    یاد رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی پانچ دسمبر کو ہونا تھی۔

    اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئر مین شہزاد چامڈیا کا کہنا ہے پیشکشوں پر فیصلہ پانچ دسمبر کو کیا جائے گا، ٹرانزیکشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ ستائس دسمبر ہے۔