Tag: pakistan stock exchange

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی ۔ ہنڈریڈ انڈیکس چالیس ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا اور 39 ہزار 508 پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مندی پر ہوا تھا، 100انڈیکس40508پوائنٹس کی ایک اور بلند ترین سطح کو چھونے کے بعدمندی کا شکار ہوکر40300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز مندی کے باعث مارکیٹ سرمایہ میں16ارب 71 کروڑ 65 روپے سے زائد کا خسارہ ہوا تاہم شیئرز کی خرید و فروخت میں 2کروڑ 63لاکھ شیئرز سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

    پیر کے روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40543 پوائنٹس کی انتہائی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 40400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کار ٹیلی کام، بینکنگ، توانائی اور پیٹرولیم سیکٹر میں زیادہ سرگرم دکھائی دیے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 39800 کی بلند ترین سطح پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 39800 کی بلند ترین سطح پر بند

    کراچی: ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور افتتاح سے ہی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث اسٹاک ایکسچینج 39ہزار800 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کے اعلان اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کی خبریں مارکیٹ کے لیے مثبت رہیں اور 100 انڈیکس 39800 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کے بعض حصص کاروبار پر چھائے رہے جبکہ پی او ایل، پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کے شیئرزکی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کے ایس ای100 انڈیکس مجموعی طور پر377 پوائنٹس کے اضافے سے39800 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ حجم 18 کروڑ 28 لاکھ شیئرز رہا۔

    گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 39716 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ مندی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38996 کم ترین سطح پربھی آگیا تھا۔

    ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس 39400، 39300، 39200 اور 39500 پوائنٹس کی چار بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہوا اور ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 377.04 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 39151.78 پوائنٹس کے بڑھ کر39529پوائنٹس پرجا پہنچا۔

    یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے تیزی کا رجحان جاری ہے جس کے باعث سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے ۔

    گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کا اختتام بھی مثبت انداز میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 39500 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

    کراچی : تکنیکی خرانی کے باعث جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن متاثر ، دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کے لیے خرابی دور کرنے کی کوشش جاری۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن شدید متاثر ہوگیا، تکنیکی عملا دوسرے شیشن میں ٹریڈنگ کو بحال کرنے کے لیے نقص دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’خرابی دور کرنے کے لیے آئی ٹی کے ماہر  اپنی کوششوں میں مصروف ہیں عین ممکن ہے کہ دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کا آغاز شروع کردیا جائے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز ٹریڈنگ کے لیے دو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں پہلا سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر 12 بجے تک جاری رہتا ہے جب کے دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے بعد نمازِ جمعہ شروع ہو کر چار بجے تک جاری رہتا ہے۔

    بروکرز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تکنیکی خرابی کے باعث مارکیٹ میں کاروبار متاثر ہوا ہے تاہم ایسی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے ٹریڈنگ کا وقت بڑھا دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز مارکیٹ میں تیزی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 468 ہزار پوائنٹس کے ساتھ بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

  • مارگن اسٹینلے کی پاکستان کو اِمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری

    مارگن اسٹینلے کی پاکستان کو اِمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے مارگن اسٹینلے نے پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اِمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی امرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں باقاعدہ شمولیت آئندہ سال جون میں ہوگی، انڈیکس میں شمولیت کے بعد پاکستان کی 26 کمپنیاں ٹریڈنگ کرسکیں گی۔

    ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو امرجنگ مارکیٹ میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج نے دوہزارآٹھ کے معاشی بحران کے بعد انڈیکس کو منجمد کردیا تھا، اس فیصلے کے بعد اسے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے نکال دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھی جارہی ہے، ہنڈریڈانڈیکس تاریخ میں پہلی بار 38 ہزار 500پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے آج سے باقاعدہ کام شروع کردیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے آج سے باقاعدہ کام شروع کردیا

    اسلام آباد: کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اسٹاک مارکیٹ ختم ہوگئیں، آج سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کی ویب سائٹ اور لوگو بھی تبدیل کردیا گیا۔

    کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک مارکیٹیں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ضم ہوگئیں، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کام کا آغاز ہوگیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گھنٹہ بجا کر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا افتتاح کیا۔

    اسلام آباد میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی افتتاحی تقریب سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا خواب پورا ہونے میں پندرہ سال لگے۔ ملکی ترقی میں اسٹاک ایکس چینج کا کردار اہم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا مستقبل کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے قانون سازی کی جارہی ہے ۔ پاکستان کے دیوالیا ہونے کے باتیں دفن ہوگئیں ہیں۔ بائیس عالمی مالیاتی ادارے ملکی معاشی ترقی کو سراہا رہے ہیں جبکہ ریٹینگز منفی سے مثبت ہوگئیں ہیں۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں توانائی بحران کے خاتمے کی تاریخ بھی دے دی ،سال مارچ دو ہزار اٹھارہ تک بجلی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کا روبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم بعد میں ہنڈریڈ انڈیکس مندی کا شکار نظر آیا۔اور ایک موقعے پر انڈیکس میں ایک سو بیس پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج تشکیل دی گئی ہے۔