Tag: pakistan stock exchange

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 3 روز میں کاروبار میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 3 روز میں کاروبار میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 روز کے دوران کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز کاروبار ہوا جس کے دوران مثبت رجحان رہا۔

    26 سے 28 اپریل 2023 (بدھ تا جمعہ) کے دوران 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1.40 فیصد اضافے سے 41 ہزار 580 کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 62 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ 21 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے بڑھ کر 6289 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں مثبت رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروبار مثبت رجحان میں رہا، 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروبار کا رجحان مثبت رہا، 100 انڈیکس 155 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    10 سے 14 اپریل 2023 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 40 ہزار 417 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 722 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 33 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 8 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 6103 ارب روپے رہی۔

  • مارچ 2023: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کیسا رہا؟

    مارچ 2023: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کیسا رہا؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارچ 2023 کے دوران کاروباری سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ ماہ مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

    تفصیلات کے مطابق مارچ 2023 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، مارچ میں 100 انڈیکس میں 509 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ماہ کے دوران 100 انڈیکس 1.25 فیصد کم ہو کر 40 ہزار پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

    ایک ماہ کے دوران بازار میں 3 ارب 67 کروڑ کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارچ میں اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 124 ارب روپے رہی۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 164 ارب روپے کم ہو کر 6108 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 1.67 فیصد کمی کے ساتھ 40 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    9 سے 13 جنوری 2023 کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 41 ہزار 216 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 200 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 91 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 3.09 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب کم ہو کر 6424 ارب روپے رہی۔

  • اسٹاک ایکسچینج : رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں معمولی اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج : رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی طرف سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادو ں پر 5.2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنوری سے ستمبر2022کی مدت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی طور پر803257ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

    گزشتہ سال کی اسی مدت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو763787ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

    سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر3.7فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تیسری سہ ماہی میں کمپنیوں کو271569ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں جاری کیلنڈر سال کی پہلے 9 ما ہ میں سالانہ بنیادوں پر33.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس کے برعکس کمرشل بینکوں کے منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں 3.9فیصد ، آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے منافع میں 45.1فیصد، ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے منافع میں 35.1فیصد، بجلی کی پیداواری اورتقسیم کار کمپنیوں کے منافع میں منفی 39.2فیصد، سیمنٹ 5.5فیصد اور ریفائنری کے منافع میں 739.5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1 ہزار 73 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    24 سے 28 اکتوبر 2022 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 675 جبکہ کم ترین سطح 41 ہزار 116 پوائنٹس رہی۔

    اس دوران 1 ارب 6 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 31 ارب روپے رہی۔

    مارکیٹ کپیٹلائزیشن بھی 166 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 673 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 2.32 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    3 سے 7 اکتوبر 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 42 ہزار 390 اور کم ترین سطح 41 ہزار 92 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے شیئرز بازار میں 2.17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 52 ارب روپے 39 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 6862 ارب روپے ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

    29 اگست سے 2 ستمبر 2022 کے دوران 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 309 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 235 رہی۔

    گزشتہ ہفتے بازار میں ایک ہفتے میں 1.5 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 34 ارب روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب کم ہو کر 7 ہزار 23 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں اچانک اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں اچانک اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار اچانک بلندی پر پہنچ گیا، ایک روز میں 100 انڈیکس میں 1 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 03 اگست 2022 بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں اچانک اضافہ دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 257 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 448 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں اضافہ ہوتا رہا اور انڈیکس 918 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 1 ہزار 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 208 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب صرف آج ہی کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی اچانک 10 روپے سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 روپے کمی ہوئی۔

  • ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    کراچی: ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 377 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں مزید کمی ہوتی رہی اور دن کے وسط تک 100 انڈیکس 11 سو 1 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 265 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 978 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 389 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی صرف آج کے روز 6 روپے اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قیمت 222 روپے پر پہنچ گئی۔