Tag: pakistan stock exchange

  • ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سے کاروبار مندی کا شکار ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

    بعد ازاں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا، 1 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 189 روپے 84 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط سے قبل ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 190 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے بھی زیادہ فروخت ہونے لگا۔

    اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 445 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد پوائنٹس میں مزید کمی آئی اور انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط سے قبل ہی انڈیکس 608 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا اور 42 ہزار 896 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

  • تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، 14 سو پوائنٹس کی کمی

    تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، 14 سو پوائنٹس کی کمی

    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد معمول کے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعطیلات ختم ہوجانے کے بعد معمول کے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 884 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر کر 43 ہزار 991 پر پہنچ گیا۔

    تھوڑی دیر بعد 1 ہزار 71 پوائنٹس کم ہوئے جو بعد میں مزید کم ہو کر 13 سو 15 ہوگئے۔

    دن کے اختتام تک کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 14 سو 20 ہوگئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 420 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ عید الفطر کے ہفتے کے دوران واحد کاروباری روز جمعہ 6 مئی 2022 بھی معاشی لحاظ کچھ خاص بہتر نہ تھا، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ڈالر کی قیمت میں بھی 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

  • تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز معاشی لحاظ سے برا ثابت ہوا، ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر قابو سے باہر ہوتا دکھائی دیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

    دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 217 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ادھر ماہرین معیشت نے عید تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 402 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 955 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 553 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 520 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46 ہزار 73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 166 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    تیزی کے باعث مارکیٹ میں 1.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46 ہزار 203 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 45 ہزار 553 پوائنٹس رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر کاروبار میں اضافے کے بعد اختتام تک معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 944 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک کاروبار میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیاسی صورتحال اور حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، ایک دن میں سب سے زیادہ 1700 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

    گزشتہ سوموار 11 اپریل کو مارکیٹ کا آغاز 44 ہزار 444 پوائنٹس پر ہوا اور چند منٹس میں ہی انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سیاسی اتار چڑھاؤ کاروبار پر بھی اثر انداز

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سیاسی اتار چڑھاؤ کاروبار پر بھی اثر انداز

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    4 سے 8 اپریل 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 152 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 749 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 125 ارب روپے کم ہو کر 7474 ارب روپے ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کی مندی وزیر اعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آئی جبکہ ہفتے کے آخری روز سپریم کورٹ کے اسمبلیاں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آئی۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندی پر

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندی پر

    کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 52 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 698 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 484 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس مجموعی طور پر 657 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ چند دن سے مندی اور معمولی اضافے کی صورتحال تھی تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلیاں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 108 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 407 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 335 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس مجموعی طور پر 238 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی۔

    گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ یکم اپریل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 863 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 863 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی دیکھی گئی، منگل کے روز انڈیکس 505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس سے قبل 21 سے 25 مارچ کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوسرے کاروباری روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 384 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 317 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 452 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 386 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

    21 سے 25 مارچ کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔