Tag: pakistan stock exchange

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    21 سے 25 مارچ 2022 کے دوران مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 20 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپے بڑھ کر 7358 ارب روپے ہوگئی۔

  • سیاسی ہلچل سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر

    سیاسی ہلچل سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر

    پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر ڈالا اور گزشتہ کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔

    ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جاری سیاسی رسہ کشی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور گزشتہ ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا اور ایک ہفتے میں 100انڈیکس 624 پوائنٹس کمی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس1.4 فیصد کمی سے43029 پر بند ہوا ہے جب کہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1296 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 44283 جبکہ کم ترین سطح 42987 رہی۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب روہے مالیت کے 86 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 176 ارب روپے کم ہوکر 7274 ارب روپے رہ گئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 304 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 42 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 430 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 150 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 237 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 957 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، 7 مارچ کو 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 56 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

  • ہفتے کا پہلا کاروباری روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    ہفتے کا پہلا کاروباری روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 12 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 12 سو 32 ہوگئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 318 پر پہنچ گیا، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 12 سو 84 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 14 سو 80 پوائنٹس اور 3.36 فیصد تک گرا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 16 سو 91 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 984 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    21 سے 25 فروری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 743 پوائنٹس اور کم ترین سطح 42 ہزار 792 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 33 ارب 53 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 258 ارب کم ہو کر 7537 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں ملا جلا رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    7 سے 11 فروری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 468 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 728 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 3 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 40 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7875 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    بعد ازاں 100 انڈیکس میں 335 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں 46 ہزار 10 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 176 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    17 سے 21 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 771 پوائنٹس اور کم ترین سطح 44 ہزار 274 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب کم ہو کر 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 198 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 617 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا تھا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    10 سے 14 جنوری 2022 کے دوران 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 763 پر بند ہوا۔

    انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 220 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 206 پوائنٹس رہی۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    10 سے 14 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 220 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 206 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 44 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 74 ارب بڑھ کر 7846 ارب روپے ہوگئی۔