Tag: pakistan Stock Market

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، 899 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی جا رہی ہے، دوران کاروبار 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

    925 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 899 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوران کاروبار انڈیکس میں 1447 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے ادارے حصص کی خریداری کر رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔


    پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


    ادھر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، انھوں نے کہا اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہتر معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، انڈیکس میں 802 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک 100 انڈیکس دوران کاروبار ایک لاکھ 18 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    انڈیکس آٹھ سو دو پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 810 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوران کاروبار 13 سو 56 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ دو دن قبل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا جس میں سرمایہ کار اور بڑے ادارے منافع کمانے والے حصص فروخت کر رہے تھے، ماہرین کے مطابق ملکی معیشت بہتری کی سمت میں گامزن ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال کیا ہے؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال کیا ہے؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی سے مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    کریکشن کے بعد انڈیکس کم ہونا شروع ہوا اور اس وقت 159 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 418 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، سرمایہ کار اور بڑے ادارے منافع کمانے والے حصص فروخت کر رہے ہیں، ملکی معیشت بہتری کی سمت میں گامزن ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا اختتام اچھے نمبروں پر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ ہفتہ بہت بھاری گزرا، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تاہم آج نئے ہفتے کا آغاز امید افزا طور پر ہوا ہے، اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 1 لاکھ 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔ دن کے آغاز میں 100 انڈیکس نے 3200 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 713 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 4411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 361 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جب کہ 62 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

    مارکیٹ میں 85 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 50 ارب 45 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114,189 جب کہ کم ترین سطح 110,891 پوائنٹس رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کریکشن کے بعد آج مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے، مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے انویسٹرز میں بھی اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4788 پوائنٹس کی کمی سے 109513 پر بند ہوا تھا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 117039 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 پوائنٹس رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 629 ارب روپے کی کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14587 ارب روپے سے کم ہو کر 13958 ارب روپے ہو گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تکنیکی درستگی دیکھی گئی، میوچل فنڈز میں فروخت کا دباؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول غالب رہا، اور ٹیکس قوانین ترمیمی بِل 2024 نے حصص بازار میں غیر یقینی پیدا کی، تاہم مجموعی معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مارکیٹ میں لیکیوڈیٹی کی فراوانی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج جمعرات کو پورا دن شدید مندی رہی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس مارکیٹ سے نکل گئے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام 4795 پوائنٹس پر ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا، دو دن میں اسٹاک مارکیٹ سے 8585 پوائنٹس نکل چکے ہیں۔

    مارکیٹ میں کم ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 937 پوائنٹس تک ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ میں آج پورا دن 4.32 فیصد کمی ہوئی، جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں 56 ارب روپے کے 1 ارب 16 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    اسٹاک مارکیٹ میں 472 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 66 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جب کہ 371 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں میوچل فنڈز کی جانب سے زبردست سیلنگ پریشر رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بہت بڑھ گئی تھی جس کے بعد کریکشن لازمی تھی، میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث ریکارڈ ساز گراوٹ ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مسلسل مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 3 ہزار 8 سو 42 پوائنٹس کمی کا شکار ہوا۔ 100 انڈیکس میں اس سے پہلے سب سے بڑی مندی 26 نومبر کو 3 ہزار 5 سو پانچ پوائنٹس ہوئی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی

    کراچی: 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 73 ہزار کی سطح بھی عبور کر لی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کر لی ہے، ہفتے کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 558 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا، اور ہنڈریڈ انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح تہتر ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    انڈیکس میں 377 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73 ہزار 119 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف اور مقامی بزنس مین کے دباؤ میں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت رد عمل کی وجہ سے حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ دوسری جانب ملک میں نج کاری کی وجہ سے بھی انویسٹرز میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور تاریخ ساز دن دیکھا گیا،7 جہاں ہزار کی حد بھی عبور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ بنالیا، ہنڈریڈ انڈیکس نے ستر ہزار کی سطح بھی عبور کرلی۔

    انڈیکس چھ سو ساٹھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ ستر ہزار دوسو چھبیس پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے زیادہ تر بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    تیل کمپنیز، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹرز کے حصص میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ سعودی عرب اور آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت خبروں نے بھی اسٹاکس انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے مسلسل رجحان کے بعد مثبت رجحان شروع ہو گیا ہے، 100 انڈیکس نے پھر 61 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    انڈیکس 1020 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 884 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز انڈیکس 60 ہزار 242 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ لیوریج کی وجہ سے مارکیٹ شیئرز کی فروخت کے سبب شدید مندی آئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے جب کہ مارکیٹ میں بدلہ فنانسنگ دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے، فنانسنگ 34 ارب روپے سے بڑھ کر 36 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ روز ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مندی کی ایک بڑی وجہ لیوریج بائنگ ہے، اس میں ہوتا ہے کہ انفرادی سطح پر لوگ قرضہ لے کر ایکویٹی مینج کرتے ہیں، پچھلے ڈیڑھ دو مہینے سے جب سے مارکیٹ چلنا شروع ہوئی ہے جسے مارکیٹ کی زبان میں بدلہ کہا جاتا ہے، اس میں لوگوں نے لیوریج بائنگ کی، اس بدلے کا سائز 40 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا، یہ 2021 کے بعد سے سب سے زیادہ تھا، لیکن جب مارکیٹ گرنا شروع ہوتی ہے تو جو قرضے پر حصص خریدے گئے ہوتے ہیں لوگ انھیں بیچنا شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح اپنا قرضہ پورا کرتے ہیں۔

  • انتخابات کی ہلچل کے درمیان مارکیٹ شیئرز کی تیزی سے فروخت

    انتخابات کی ہلچل کے درمیان مارکیٹ شیئرز کی تیزی سے فروخت

    کراچی: ملک میں انتخابات کی ہلچل کے درمیان مارکیٹ شیئرز کی تیزی سے فروخت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن آغاز ہی سے شدید مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے، 100 انڈیکس 61 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

    چند ہی منٹوں میں 1467 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 60 ہزار 242 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کی سیاسی ہلچل اور لیوریج کی وجہ سے مارکیٹ شیئرز کی فروخت جاری ہے۔

    ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مندی کی ایک بڑی وجہ لیوریج بائنگ ہے، اس میں ہوتا ہے کہ انفرادی سطح پر لوگ قرضہ لے کر ایکویٹی مینج کرتے ہیں، پچھلے ڈیڑھ دو مہینے سے جب سے مارکیٹ چلنا شروع ہوئی ہے جسے مارکیٹ کی زبان میں بدلہ کہا جاتا ہے، اس میں لوگوں نے لیوریج بائنگ کی، اس بدلے کا سائز 40 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا، یہ 2021 کے بعد سے سب سے زیادہ تھا، لیکن جب مارکیٹ گرنا شروع ہوتی ہے تو جو قرضے پر حصص خریدے گئے ہوتے ہیں لوگ انھیں بیچنا شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح اپنا قرضہ پورا کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مارکیٹ اتنی زیادہ نہیں گری ہے، پہلے 22 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور پھر 6, 7 ہزار پوائٹس گری، یہ اتنا بڑا امپیکٹ نہیں ہے، لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ سیٹلمنٹ کمزور ہے، اس میں سیٹلمنٹ ہونا چاہیے تاکہ جب نیا سال شروع ہو تو ہم ریکوری کی توقع رکھ سکیں۔ جب بھی لیوریج بائنگ ہوتی ہے تو مارکیٹ گرنے پر اس کا اسی طرح امپیکٹ آتا ہے۔

    خرم شہزاد نے کہا کہ 2023 کا یہ آخری ہفتہ ہے، مارکیٹ کا اتنا سیٹلمنٹ متوقع ہے کہ جو فروخت ہو رہی ہے وہ اسی ہفتے میں سیٹل یعنی پوری ہو جائے گی، اس کے بعد ہم نئے سال میں تازہ خرید، تازہ ایکویٹی اور تازہ سرمایہ کاری کی توقع کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیسرے روز بھی زبردست تیزی رہی، سو انڈیکس نے ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا، انڈیکس نے 63 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 63 ہزار 475 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو ملکی معیشت کی جانب سے اچھی خبریں مل رہی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق الیکشن کے لیے فنڈز کا جاری ہونا، آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہو گیا ہے۔