Tag: pakistan Stock Market

  • اسٹاک بروکرز نے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں دے دیں

    اسٹاک بروکرز نے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں دے دیں

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آئے روز ہونے والی شدید مندی کے رجحان کے باعث بروکروں کی بڑی تعداد مایوسی کا شکار ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اسٹاک بروکرز نے اپنے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کے موجود حالات سے مایوس ہونے والے 8اسٹاک بروکرز نے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں دے دیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں بلند شرح سود، سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال نے اسٹاک بروکرز کو شدید مایوس کیا ہے۔

    مرکزی بینک کے پالیسی ریٹ میں اضافہ کرنے سے اسٹاک ٹریڈنگ کاروبار میں کمی ہوتی ہے، شرح سود فی الحال 21فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنا مشکل عمل ہوگیا۔

    سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ کے بجائے اپنی رقم کو بینکوں میں فکسڈ ڈپازٹ کے طور پر سرمایہ کاری کرنے لگے۔

    جب شرح سود 6 فیصد پر تھی تو سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے تھے، شرح سود 6فیصد سے 21فیصد تک بڑھنے سے مارکیٹ میں کاروبار منفی ہوگیا۔

  • تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز معاشی لحاظ سے برا ثابت ہوا، ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر قابو سے باہر ہوتا دکھائی دیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

    دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 217 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ادھر ماہرین معیشت نے عید تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری دیکھی گئی، 100انڈیکس میں1418پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، اور انڈیکس میں 265 پوائنٹس کی مندی رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک میں آج بھی مندی کا رجحان برقرار رہا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز میں 100 انڈیکس 1685 پوائٹنس تک گرگیا اور 100 ایڈیکس 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

    شدید مندی دیکھتے ہوئے ایک ہفتے میں تیسرے بار ٹریڈننگ روک دی گئی تاہم ہالٹ کےبعدانڈیکس میں ہزارپوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی۔

    پہلے سیشن کےاختتام پرانڈیکس میں چھ سوپانچ پوائنٹس کی مندی رہ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس35 ہزارتین سواکیاون پوائنٹس پر آگیا۔

    دوسری سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، جس کے بعد انڈیکس میں 265 پوائنٹس کی مندی رہ گئی، انڈیکس 35 ہزارچھ سو اکیانوے پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100انڈیکس 35ہزار 956 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

    دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید کمی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، ایشیائی حصص بازاروں میں کاروبار کے اختتام پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

    جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں گیارہ سوسترہ پوائنٹس، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں تین سوچوبیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کے دوران تمام چینی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کی لپیٹ میں رہیں۔

    یورپی حصص بازاروں میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی ، برطانوی اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوسترپوائننٹس،جرمن مارکیٹ میں ایک سواسی پوائنٹس اورفرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوتین پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 45منٹ کے ہالٹ کے بعد شدید مندی ریکارٖڈ کی گئی تھی، 100انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 35ہزار956پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی 11جولائی 2017 سے اب تک کی سب سے بڑی تھی، 11جولائی 2017 کواسٹاک مارکیٹ میں4.65فیصدکمی ہوئی تھی۔

  • کرونا وائرس کے اثرات ، پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    کرونا وائرس کے اثرات ، پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    کراچی : پاکستان میں کروناوائرس کے دو کیسزسامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کےباعث پاکستان سیمت دنیابھر کی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں ہیں ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

    کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں1300سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی ،جس سے سرمایہ کاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 251پوائنٹس کی کمی کے بعد 38087پوائنٹس پر بند ہوا۔

    چار روز کی مسلسل مندی سے 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوچکی ہے، ہفتےکے پہلے روز مارکیٹ 11 سوسے زائد پوائنٹس تک گری ، دوسرے روز285 پوائنٹس اور تیسرے روز520 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دوسری جانب امریکی،یورپی اور ایشیائی حصص بازاروں میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سوپچیس پوائنٹس،کورین اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوپندرہ پوائنٹس،ہانگ کانگ انڈیکس میں دوسواناسی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

  • پاکستان پر کرونا وائرس کے خطرناک اثرات، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    پاکستان پر کرونا وائرس کے خطرناک اثرات، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، انڈیکس 1221 پوائنٹس کمی کے بعد 41ہزارپوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

    تفصیلات کے پاکستان پر بھی کرونا وائرس کے خطرناک اثرات نمایاں ہونے لگے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہا ، کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1375پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا ، 100 انڈیکس 1221 پوائنٹس کمی سے 40409 پر بند ہوا ، انڈیکس میں 3.02 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایک دن میں مندی پر مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 185 ارب روپے کمی ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مندی کی وجہ افراط زرمیں اضافہ کےاعداد وشمار اورایشیائی منڈیوں میں مندی ہے ، جنوری میں مہنگائی کی شرح زیادہ آنے اور چین کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پر سرمایہ کار محتاط ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس چینی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا ، 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    یاد رہے چینی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست مندی ریکارڈ کی گئی ، چینی حصص بازاروں میں نوفیصدکی کمی کےبعد2015 کی کم ترین سطح پرآگیا۔

    چینی مارکیٹس میں لسٹڈ 2600 کمپنیوں کےحصص کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی مرکزی بینک معیشت اورمارکیٹس کو سہارا دینے کیلئے بینکنگ سسٹم میں ایک سوبیس ارب ڈالرفراہم کردیے، آج کاروبار کےدوران شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 242 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    چینی اسٹاک مارکیٹس میں کمی کےاثرات دیگرایشیائی منڈیوں میں بھی نظر آئے،جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 264 اورتائیوان مارکیٹ میں 174 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • سعودی خام تیل کی سہولت ،اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کارجحان برقرار

    سعودی خام تیل کی سہولت ،اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کارجحان برقرار

    کراچی : سعودی خام تیل کی سہولت کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے اور سرمایہ کار سرگرم ہے، 100انڈیکس 970 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35ہزار600کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی خام تیل کی سہولت، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی اور روپےکی قدر سے پاکستان کے معاشی فرنٹ پر استحکام آگیا۔

    آج بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، ہنڈرہیڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران نو سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 2.73فیصداضافےسے پینتیس ہزار تین سو چھیالیس پوائنٹس پر آگیا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے سخت اور مشکل فیصلوں کے بعد بے یقینی کی فضاچھٹ گئی۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1195پوائنٹس کے اضافے کے بعد 34ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں بارہ سوپوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروبارکا اختتام بھی مثبت زون میں ہوا تھا۔

    یاد رہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا، پاکستان کےعوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکرگزارہوں، اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھاردے گا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،  100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کار سرگرم رہے ، 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار کی سطح بھی عبورکرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہم اور سخت معاشی فیصلوں کے بعد بے یقینی کے بادل چھٹے تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1195پوائنٹس کے اضافے کے بعد 34ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں بارہ سوپوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروبارکے اختتام بھی مثبت زون میں ہوا۔

    اہم معاشی فیصلوں کے بعدسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری بھی ریکارڈ کی گئی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 200 ارب روپے کااضافہ دیکھا گیا اور ایک دن میں 100انڈیکس میں3.5 فیصدکی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 3 روز میں  100انڈیکس میں 1470 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپےکی قدرمیں کمی جیسے معاملات طے ہوجانے پرمارکیٹ میں بے یقینی کے بادل چھٹے۔ مارکیٹ سپورٹ فنڈ اورمالیاتی اداروں کے متحرک ہونے سے بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

    گزشتہ روز بھی مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہواتھا ، 100 انڈیکس میں 191 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 442 پر بند ہوا، انڈیکس میں ایک دن میں 0.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں7روز میں11ہزار پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں7روز میں11ہزار پوائنٹس کی کمی

    کراچی : اپریل کے بعد مئی میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہربرقرارہے، سات روزمیں انڈیکس میں گیارہ سو اسی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آج بھی کاروبار اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مئی کے دوسرے ہفتےمیں بھی مندی کی لہر برقرار ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انڈیکس میں پانچ سوسترہ پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس پھرتین سال کی کم ترین سطح کےقریب آگیا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس چھتیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرارنہ رکھا سکا جبکہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھی انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائدکی مندی دیکھی گئی۔

    ماہرین کےمطابق معاشی فرنٹ پربےیقینی،شرح سوداوربجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے،آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط اور روپےکی قدر میں ممکنہ کمی کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں۔

    اپریل میں بھی اسٹاک مارکیٹ کافی خراب رہی، گزشتہ ماہ انڈیکس میں اٹھارہ سو پینسٹھ پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جوکہ چودہ سال کی بدترین سطح ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اپریل کے آخری ہفتے مین ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.9 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ انڈیکس نیچے جانے کے بعد شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 110 ارب ڈوب گئے۔

    اپریل میں غیرملکی سرمایہ کاروں نےاسٹاک مارکیٹ سے سولہ ارب چودہ کروڑچورانوئے لاکھ روپےکا سرمایہ نکال لیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ : اتار چڑھاﺅ کا عنصرغالب رہا، مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کا شکار

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ : اتار چڑھاﺅ کا عنصرغالب رہا، مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کا شکار

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری اتار چڑھاﺅ کا عنصر غالب رہا،جس کی وجہ سے مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کا شکار رہی، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے40ارب روپے ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 37200پوائنٹس سے کم ہو کر37100پوائنٹس پر آگیا۔اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کا آمدنی خسارہ بڑھ جانے۔

    حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کے اثرات زیادہ غالب دیکھے گئے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مایوس کن ہو ا اور 2دن کی مندی میں انڈیکس 888.44پوائنٹس لوز کر گیا تاہم3روزہ تیزی سے انڈیکس میں 726.60پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 5ارب روپے مالیت کے14کروڑ38لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے 10کروڑ68لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

  • نگراں حکومت کا پہلا کاروباری دن، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    نگراں حکومت کا پہلا کاروباری دن، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں حکومت کے پہلے کاروباری دن پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی پر ن لیگی حکومت کے رخصت ہونے اور نگراں سیٹ اَپ کے آنے سے کافی فرق پڑا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی نظر آئی، مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ انڈیکس 43292 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    کاروباری تجزیہ کار اس صورت حال کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، مارکیٹ میں شیئرز کی خریدار ی حوصلہ افزا رہی، مارکیٹ میں آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹرز کے شیئرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے آغاز پر سرمایہ کاروں کو معاملات میں بہتری کی امید ہے، تاہم ایک محدود مدت کے سیٹ اَپ میں کاروباری سرگرمیاں بے یقینی کا بھی شکار رہتی ہیں۔

    یہ بھی ملاحظہ کریں: نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    واضح رہے کہ نواز شریف کے پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، وزارت عظمی سے نا اہلی کے فیصلے والے دن بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    اسے بھی دیکھیں: نوازشریف کا متنازعہ بیان: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

    اسی طرح سابق وزیراعظم نوا زشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھا گئے تھے، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک دن میں 1095 پوائنٹس کی واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔