Tag: pakistan Stock Market

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے، جاپانی جریدہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے، جاپانی جریدہ

    ٹوکیو : غیر ملکی جریدے کا کہنا ہے پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے ، ایم ایس سی آئی انڈیکس میں باقاعدہ شمولیت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا باعث بنے گی۔

    معروف جریدے نکئی ایشین ریویو نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شامل قرار دے دیا ہے، جریدے کا کہنا ہے کہ سات کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جن میں دو بڑی اور پانچ درمیانی کپٹلائزیشن کمپنیاں شامل ہیں، انیس کمپنیاں ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کی جائیں گی۔

    asia

    نکئی ایشین ریویو کے مطابق ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سے مزید بہتری متوقع ہے۔


    مزید پڑھیں : چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافے کا باعث بنے گی، جاپانی جریدے


    جریدے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ایک ارب اٹھائس کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں آئی‌‌۔

    معروف جریدے کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    اس سے قبل نکئی ایشین ریویو کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے بہتر آوٹ لک کے باعث ایم ایس سی انڈیکس نے پاکستان کو اپ گریڈ کیا ہے، سی پیک پاکستانی معشیت کیلئے سب سے اہم ہے، چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح  نمومیں اضافے کا  باعث بنےگی، پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کے تحت چالیس سے زائد منصوبوں پر کام ہوگا، جن کی مالیت اکیاون ارب ڈالر ہے، صرف توانائی منصوبوں میں پینتیس ارب کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

  • نئے سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ، 48000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    نئے سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ، 48000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    کراچی : نئے کاروباری سال کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا، ہنڈرینڈ انڈیکس اڑتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال نو پر بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، مارکیٹ بلندیوں کی جانب گامزن ہے، سال دو ہزار سترہ کے پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور اسٹاک مارکیٹ نے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں اڑتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کر لیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ سال میں اسٹاک مارکیٹ بینچ مارک انڈیکس میں چھیالیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال مارکیٹ کیلئے بہتر ثابت ہوگا، انڈیکس ستاون ہزار پوائنٹس تک پہنچ جانے کا امکان ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے دوبارہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ساتویں کاوباری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس پینتالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن ہے۔ آج بھی مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو چالیس سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ اور کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج کی امید پر اسٹاک میں مسلسل تیزی دیکھی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کورین آٹو کمپنی کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے اعلان کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس کے سبب نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت کے بجائے خریداری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

    گزشتہ روز بھی شیئر بازار میں تیزی دیکھی گئی تھی اور مارکیٹ کپیلٹلائزیشن نوے کھرب سے تجاوز کرگئی تھی۔