Tag: PAkistan super league

  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب‘ حریم فاروق میزبان ہوں گی

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب‘ حریم فاروق میزبان ہوں گی

     پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی دبئی میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کی میزبانی حریم فاروق کریں گی‘ پی ایس ایل کل سے شروع ہورہا ہے جس میں چھ ٹیمیں ٹرافی کے لیے پنجہ لڑائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق 22 فروری 2018 بروز جمعرات سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب دبئی میں متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگی۔

    دبئی میں کرکٹ کے دنیا کے اس میگا ایونٹ کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور کئی مشہور و معروف شخصیات اس وقت اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے یو اے ای کا رخ کررہی ہیں۔ عوام بھی اس ایونٹ کا جوش و خروش سے انتظار کررہے ہیں۔

    اس ایونٹ کی ہوسٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’’ میرے لیے یہ یقیناً فخر کی بات ہے کہ میں اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنےوطن پاکستان کی نمائندگی کروں گی ‘ وہ بھی ایک انٹرنیشنل گراؤنڈ میں! پی ایس ایل ہماری عظیم قوم کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے، جو ہمیں قریب لائے گا اور بطور اداکار اور پروڈیو سر اور اس سے بڑھ کر ایک پاکستانی کی حیثیت سے اس ایونٹ کی میزبانی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

    حریم فاروق کے بارے میں


    حریم فاروق متعدد ایوارڈ یافتہ اسٹیج، ٹی وی اور فلم آرٹسٹ ہیں ‘ ساتھ ہی ساتھ وہ فلم جاناں اور پرچی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور انور مقصود کے شہرہ آفاق ڈرامے ’پونے 14 اگست‘ میں فاطمہ جناح کا مرکزی کردار نبھایا جبکہ آنگن ٹیڑھا میں آپ کرن کا کردار ادا کرتی نظرآئیں۔

    سنہ 2013 میں انہوں نے ڈراؤنی فلم ’سیاہ‘ سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا ، اس کے بعد مہرین جبار کی دوبارہ پھر سے اور ابھی حال ہی میں انہوں نے انتہائی کامیاب فلم پرچی میں اداکاری اور پروڈکشن کےفرائض انجام دیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں میں بھی اپنے جوہر منوا چکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان سپر لیگ: تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ: تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    کراچی کنگز میں مچل جونسن کی جگہ ٹائمل ملز، لیوک رائٹ کی جگہ جوڈین لی اور کولن منرو کی جگہ لینڈل سیمنز کو شامل کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کارلوس بریتھ ویٹ کوشامل کر لیا گیا جبکہ لاہور قلندرز میں انجلیو میتھیوز کی جگہ اینٹون ڈیوی چچ کو شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہونے جارہا ہے۔ اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔

    شارجہ میں لیگ کے 2 میچز 28 فروری اور 13 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل3: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش جاری

    پی ایس ایل3: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش جاری

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 2018 کے شہر قائد میں ہونے والے میچز کے پیشِ نظر نیشنل اسٹیڈیم آف پاکستان کی تزئین و آرائیش کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی مرمت و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں قلیل المدت منصوبوں کے بجائے طویل المدت مرمتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنرل انکلوژر کی آرائش اور اس کی چھت کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ سیورج کے نظام میں بہتری کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے‘ خیال رہے کہ پی ایس ایل 3 محض کچھ مہینے ہی دور رہ گیا ہے۔

    اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لیے چھت کو اکھاڑد یا گیا ہے اور اسے دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ شائقینِ کرکٹ کے بیٹھنےکے لیے جنرل انکلوژر کی بھی مرمت و آرائش کی جارہی ہے جبکہ ٹوٹی ہوئی سیٹوں کی بھی جلد مرمت کی جائے گی۔

    وی آئی پی باکس کے لیے الگ سے لفٹ نصب کی جائیں گی ‘ جس کے لیے کھدائی شروع ہوچکی ہے۔ واش رومز کے لیے نئی پائپ لائن اور سیوریج نظام کو بھی ازسرنو تعمیر کیا جارہا ہے۔

     نیشنل اسٹیڈیم کا اسکور بورڈ تزئین و آرائش کا منتظر*

    اس کے علاوہ پارکنگ کی جگہ میں ایک اور اسٹڈیم کی تعمیر کے منصوبے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ بیک وقت دو میچز ایک ساتھ منعقد کرا کر کرکٹ کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

    پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کراچی کا اسٹیڈیم انتہائی خستہ حالت میں ہے‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ نیشنل اسٹیڈیم کو تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ کرکے اسے اس قابل بنائیں کہ وہ پی ایس ایل تھری اور اس کے بعد عالمی کرکٹ کی کراچی میں واپسی کو خوش آمدید کہہ سکے۔

    گزشتہ دنوں آئی سی سی کے لیے کام کرنے والی عالمی سیکیورٹی کنسلٹینسی کمپنی کے نمائندے ریگ ڈکاسن نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اور اس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔

    واضح رہے سال دوہزار نو میں آخری مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا، دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلے میچ ڈرا رہا جبکہ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو کامیابی ملی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پی ایس ایل 2018: مزید کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدے

    پی ایس ایل 2018: مزید کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدے

    لاہور: دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ناموں نے پی ایس ایل ایڈیشن تھری کو جوائن کرلیا، ان میں ڈومنی، کرس لئن، مچل جونسن اور میتھیوز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا ایڈیشن تھری اگلے برس 2018ء مارچ میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، مزید کئی بڑے ناموں نے اسے جوائن کرنے کا پی ایس ایل انتظامیہ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

    نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ان میں جے پی ڈومنی، کرس لئن، مچل جونسن، اینگلو میتھیوز، ایون لوئس اور افغانستان کے کھلاڑی راشد خان بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان 34 میچز کھیلے جائیں گے ان میں سے کچھ میچز پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور یا کراچی میں کرایا جائے گا جس کےلیے پہلے کی طرح فوج سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

  • شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا

    شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا

    کراچی : قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نمبرون ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل کپ جیتا۔ زلمی کے ساتھ نیک خواہشات ہمیشہ رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بوم بوم شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں، تاہم میری تمام نیک خواہشات زلمی کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بطورصدراور ٹیم ممبر پشاورزلمی کیلئےخدمات ختم کردیں ہیں، میں جہاں جاؤں گا میرے چاہنے والے میرےساتھ آئیں گے۔

    شاہد آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک ٹیم کیلئے کپ جیتا اور اب دوسری ٹیم کیلئے جیتوں گا۔

  • پی ایس ایل فائنل: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    پی ایس ایل فائنل: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کونسل ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے خط کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو آگاہ کیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پی ایس ایل فائنل کا شاندار انعقاد بڑی کامیابی ہے۔

    جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی کا ایک اہم رکن ہے اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ شائقین کے جذبات کی قدر اور ان سے ہمدردی بھی ہے، امید ہے کہ جلد ہی اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سیکیورٹی افسر انیس الدولہ نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کرکٹ کے لیے پر امن ملک ہے۔

  • عمران خان کا بیان سستی شہرت حاصل کرنےکی کوشش ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

    عمران خان کا بیان سستی شہرت حاصل کرنےکی کوشش ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: حکومت پنجاب کےترجمان کاکہناہےکہ عمران خان کابیان سستی شہرت حاصل کرنے کے لیےکی گئی کوشش ہے۔

    تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب کےترجمان ملک احمد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سوال کیاکہ کہ خا ن صاحب یہ بتائیں کہ انہوں نے کبھی ایک اننگز بھی مفت کھیلی ہے؟۔

    ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق عمران خان کا بیان حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کےمترادف ہے۔انہوں نےکہاکہ انکلوژر کے نام کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھے جاتے ہیں اگر ہرکھلاڑی یہ اعلان کردے تو عوام کہاں جائیں گے۔

    مزید پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژرکا ٹکٹ مفت کر دیا جائے،عمران خان

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پرتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے حکومت سے اپنے نام پر انکلوژر کے ٹکٹ مفت فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو پالگل پن قرار دیا تھا۔

  • پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب بنےگا‘نجم سیٹھی

    پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب بنےگا‘نجم سیٹھی

    دبئی: چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ تمام محب وطن پاکستانیوں کوسلیوٹ کرتا ہوں،انہوں نےکہا کہ انشااللہ پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو وطن عزیز میں انٹرنشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب بنے گا۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہناہےکہ یواے ای میں رہنے والےتمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے پی ایس ایل ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادادکیا۔

    نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ پی ایس ایل فائنل کی لاہور میں تیاریاں مکمل ہےانہوں نے تمام پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ جس طرح یواے ای میں کرکٹ کو سپورٹ کرنے آئےاسی جوش وخروش سےوہ قذافی اسٹیڈیم بھی آئیں اور کرکٹ سےلطف اندوز ہوں۔

    مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب کچھ بہت شاندار رہا ہے،امید کرتے ہیں یہ خوشگوار یاد کی صورت میں پورے سال ذہنوں میں محفوظ رہے گا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل : ٹکٹوں کے حصول کیلئے عوام کا بے پناہ رش، لمبی قطاریں

    خیال رہے جب سے پاکستان کے شہر لاہور میں پی سی ایل کا فائنل کرانے کا حتمی فیصلہ سامنے آیا ہے شائقین کرکٹ کی خوشی دیکھنے والی ہے۔

    مزید پڑھیں:جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا

    واضح رہےکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ نامور سیاست دان بھی پی سی ایل کا فائنل گراونڈ میں‌دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

  • جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا

    جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا

    اسلام آباد: سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے اتوارکو لاہور جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میں کسی ٹیم کا سپورٹر نہیں ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بعد سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان سپرلیگ فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل عوام کے ساتھ مل کر دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا، شیخ رشید

    جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے اتوارکو لاہورجاؤں گا ، میرے لئے یہ بات باعثِ مسرت ہے، کیونکہ پی سی ایل کا فائنل پاکستان میں ہونا عالمی کرکٹ کی بحالی کی طرف بڑا قدم ہے.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ کوئی ایک ٹیم نہیں ہے نہ ہی میں کسی کا سپورٹر ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پی ایس ایل کے میچ کا دعوت نامہ مل گیا ہے، مراد علی شاہ کو یہ دعوت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل فائنل: پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

    پی ایس ایل فائنل: پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

    لاہور: پی ایس ایل فائنل کے لئے ٹریفک پولیس کا ٹریفک ایڈوائزی پلان تیار کر لیا گیا ہے، موٹرسائیکل اورآٹورکشہ کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کے قریب آتے ہی پاکستان سپر لیگ کے جنون میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سیکیورٹی معاملات ، ٹکٹوں کی خرید وفروخت اورٹریفک کی منصوبہ بندی نے اس معرکہ کے جوش و خراش میں مزید اضافہ کردیا ہے.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: فوجی جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا

    پی ایس ایل فائنل کے لئے ٹریفک پولیس کا ٹریفک ایڈوائزی پلان تیار کرلیا گیا ہے، گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہیں مختص کردی گئی ہیں، مغل پورہ،مال وجیل روڈ، نہروالی ٹریفک کے لئے ایف سی کالج میں پارکنگ ہوگی.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کےٹکٹوں کےلیےدوسرے روزبھی بینکوں کےباہر قطاریں

    مزنگ، اچھرہ اوروحدت روڈ ٹریفک کے لئے مسلم ٹاؤن فلائی اوورکے نیچےپارکنگ ہوگی۔ کاہنہ‘ کوٹ لکھپت اورماڈل ٹاؤن کے ٹریفک کے لئے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ ہوگی.

    کینٹ اورگلبرگ کےٹریفک کے لئے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ مختص کردی گئی ہیں، جبکہ والٹن، ڈیفنس روڈ سے آنے والی گاڑیوں کے لئے لبرٹی مارکیٹ پارکنگ مختص ہیں.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: اسٹیڈیم کے اطراف گیس کی فراہمی بند

    دوسری جانب موٹرسائیکل اورآٹو رکشوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

    واضح رہے حکومت پنجاب نے آمدورفت کے لئے متبادل روٹس مقررکیے گئے ہیں، کینال روڑ، شاہ جمال روڑ اور طہور الہی روڑ ٹریفک کے لئے کھلے ہوں گے، کورٹ لکھپت سے کینٹ اور مغل پورہ جانے کے لئے والٹن روڑ استعمال کیا جائے گا، فردوس مارکیٹ، حسین چوک ، ایم ایم عالم روڑ، صدیق ٹریڈ سینٹرٹڑیفک جا سکے گی، فوارہ نمبر 01 ، صدیق ٹریڈ سینٹر جیل روڑ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کے لئے کھلا ہوگا.

    fff