Tag: pakistan super league schedule

  • پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ پیر اورمنگل کو ہوگی

    پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ پیر اورمنگل کو ہوگی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑٖیوں کی ڈرافٹنگ پیر اور منگل کو لاہور میں ہوگی، آئیکون پلئیرز پر تمام ٹیموں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

    پاکستان کی پہلی لیگ پی ایس ایل میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے فیصلہ اکیس اور بائیس دسمبر کو ہوگا،پی سی بی نے ایک سو سنتیس غیر ملکی اور ایک سو اکھتر پاکستانی کھلاڑیوں کو پانچ کٹیگریز میں ڈرافٹنگ کے لئے پیش کیا ہے۔

    سب سے پہلے آئیکون پلئیرز کی ڈرافٹنگ ہوگی جس میں پہلے انتخاب کا اختیار اسلام آباد کی ٹیم کو ہوگا جس کے بعد کراچی کی باری آئے گی، آئیکون پلئیرز میں پاکستان کے شاہد آفریدی، اور سابق کپتان شعیب ملک کے علاوہ کرس گیل ، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن شامل ہیں۔

    آل راونڈر عبدالرزاق کو گولڈ کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے، پی سی بی کے مطابق ہر ٹیم کو ٹاپ تھری کٹیگری میں سے تین کھلاڑیوں کاانتخاب کرنا لازمی ہے، جبکہ ہر ٹیم میں دو ایمرجنگ کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا ضروری ہوگا۔

  • پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کا لوگو جا ری

    پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کا لوگو جا ری

    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کا لوگو جا ری کر دیا گیا،،تقریب رونمائی میں ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ڈین جونز کی عدم شرکت نے مزا پھیکا کر دیا۔

    اسلام آباد کلب میں پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی۔تقریب رونمائی میں فرنچائز کے مالکان اور انتظامیہ نے شرکت کی ۔ ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نجی مصروفیات جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اسلام آباد ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیئے جانے کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

    اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم نے لوگو کی تقریب نمائی خود کی اور اس موقع پر وسیم اکرم اور ڈین جونز کے تحری پیغامات میڈیا کے سامنے پیش کئے۔

    وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اسے پی سی بی کا مثبت قدم قرا ر دیا جبکہ ڈین جونز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ پاکستانی کرکٹرز اور شائقین سے محبت کی ہے۔

    تقریب کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹڈ کے مالک علی نقوی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر صدر اور سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کو مبارکباد دی۔

  • پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، کراچی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پانچ فروری کو کرے گی۔

    پاکستان سپر لیگ چار فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگی، ابتدائی راؤنڈ کے میچز دبئی میں ہوں گے، افتتاحی میچ میں اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ کراچی کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پانچ فروری کو لاہور کے خلاف کھیلے گی۔

    چھ فروری کو کوئٹہ سے مقابلہ ہوگا، سات فروری کو کراچی اور اسلاآباد کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، دس فروری سے ایونٹ شارجہ منتقل ہوجائے گا، گیارہ فروری کو کراچی کی ٹیم پشاور، بارہ کو لاہور، تیرہ کو کوئٹہ اور چودہ فروری کو اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی۔

    سولہ فروری سے ایونٹ دوبارہ دبئی منتقل ہوجائے گا، سترہ فروری کو کراچی اور پشاور کا ٹاکرا ہوگا، پلے آف میچز انیس فروری سے ہوں گے، چیمپئن کا فیصلہ تئیس فروری کو ہوگا۔