Tag: PAkistan super league

  • پی ایس ایل فائنل کےٹکٹوں کےلیےدوسرے روزبھی بینکوں کےباہر قطاریں

    پی ایس ایل فائنل کےٹکٹوں کےلیےدوسرے روزبھی بینکوں کےباہر قطاریں

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کےلیے بے چین شائقین کرکٹ کی قطاریں دوسرے روز بھی بینک کے باہر لگی ہوئی ہیں،کرکٹ کے متوالوں نے ناشتہ بھی قطار میں‌ کھڑے کھڑے کیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کے لیے آج بھی بینکوں کے باہر قطاریں لگی ہوئی ہیں،بینک کےباہر بیرئیرز کےذریعےقطار کا انتظام کیاگیا ہے۔

    صبح سویرے سے آئے شائقین کرکٹ نے ناشتہ بھی قطارمیں کیا،پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کےلیےشائقین کرکٹ وقت اور موسم کی پرواہ کیے بناگذشتہ روز سے قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔

    یہاں پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع

    بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ سو روپے والے ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں، 8 ہزار روپے کے ٹکٹ کے امیدوارانتظارکر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ مطالبہ کر تے نظر آرہے ہیں کہ اتنا مہنگا ٹکٹ کیسے خریدیں،ہمیں 500 والا ٹکٹ دیا جائے،تاکہ ہم پی ایس ایل کا فائنل سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔

    یہاں پڑھیں:پی ایس ایل : ٹکٹوں کے حصول کیلئے عوام کا بے پناہ رش، لمبی قطاریں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سے شائقین کرکٹ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ ملنے کے انتظار میں بے قرار ہیں،بینک کے باہر ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،دو سو ٹکٹوں کےلیے ہزاروں افراد کا بینک کے باہر مجمع لگ گیا۔

  • پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا چناؤ مکمل، کرس گیل کراچی کنگز میں شامل

    پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا چناؤ مکمل، کرس گیل کراچی کنگز میں شامل

    دبئی: پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پانچوں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا، کراچی کنگز نے کرس گیل، لاہور قلندر نے برینڈن میک کولم، پشاور زلمے نے شاہد آفریدی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن کو منتخب کرلیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈنے مصباح الحق کو برقرار رکھا۔

    chirs-gayle

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل2017ء )کا دوسرا ایڈیشن فروری میں دبئی میں منعقد ہوگا جس میں پانچ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے چنائو (ڈرافٹنگ) کے لیے تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں سمیت ٹیم کے مالکان، چیرمین پی سی بی نجم  سیٹھی، کرکٹ کے آفیشلز اور دیگر متلقہ افراد نے شرکت کی۔

    ڈرافٹنگ میں 414 کھلاڑیوں کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا تھا ان میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ شامل تھیں، پانچوں ٹیموں نے 16،16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جس کے بعد منتخب کھلاڑیوں کی تعداد 70 بن گئی۔

    shoaib-malik

    ڈرافٹنگ کے ہرمرحلے میں کھلاڑی منتخب کرنے کی پہلی باری لاہور قلندر کی، دوسری باری کراچی کنگز، تیسری پشاور زلمے، چوتھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور آخری باری اسلام آباد یونائیٹڈ کی تھی۔

    پلاٹینیم کیٹگری میں کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل، ویسٹ انڈیز کے ہی کرکٹر کیرون پولارڈ اور پاکستانی آل رائونڈ شعیب ملک کو منتخب کیا۔

    afridi

    ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد عامر، روی بوپارہ اور کمار سنگاکارا کو جب کہ گولڈ کیٹگری میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں عماد وسیم، بابر اعظم اور سائوتھ افریقا کے کھلاڑی ریان میکلرن کومنتخب کرلیا۔

    سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے سہیل خان، شاہ زیب خان، سیف اللہ بنگش، خرم منظور کو اور ایمرجنگ کیٹگری میں کاشف عباسی، ابراراحمد اور عبدالحمید کو منتخب کیا۔

    سپلیمنٹری رائونڈ میں مہیلا جے وردھنے اور اسامہ میر کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

    team

    لاہور قلندر نے برینڈن میک کولم، سنیل نارائن، عمر اکمل، سہیل تنویر، ڈیوین براوو، یاسر شاہ، اینٹون ڈیوچ، محمد رضوان، کیمرون ڈیل پورٹ، اظہر علی، عامر یامین، ظفر گوہر، فخر زمان، بلاول بھٹی، غلام مدثر اور عثمان قادر کو منتخب کیا۔

    category

    پشاور زلمے نے شاہد آفریدی، آیون مورگن، وہاب ریاض، شکیب الحسن، ڈیرن شامی، محمد حفیظ، کرس جورڈن، تمیم اقبال، کامران اکمل،صہیب مقصود، جنید خان، عمران خان جونئیر،افتخار احمد، حارث سہیل، حسن علی اور محمد اصغر کو شامل  کیا ۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں کیون پیٹرسن، سرفراز احمد، احمد شہزاد، کارلوس بریتھ ویٹ، لیوک رائٹ، انور علی، تیمل ملز، عمر گل، ذوالفقار بابر، محمد نواز، محمد نبی، اسد شفیق، سعد نسیم، عمر امین، حسن خان اور نور علی کو منتخب کیا گیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق، شین واٹسن، اینڈر رسل، شرجیل خان، محمد عرفان، سیموئل بدری، محمد سمیع، خالد لطیف، بریڈ ہیڈن، سیم بلنگس، سعید اجمل، آصف علی، رمان رئیس، عمران خالد، احمد بٹ اور حسن طلعت کو منتخب کیا۔

    wahab-riaz

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کرس گیل کو ان کے نام کی ٹی شرٹ پیش کی جو انہوں نے پہن لی۔

    سابقہ ایونٹ میں اچھی کارکرگی کا مظاہرہ نہیں کیا، کرس گیل

    کرس گیل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پہلے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا تھا تاہم اس بار مکمل فٹ اور تیار ہوں،میری کوشش ہوتی ہے کہ تیز رفتاری کے ساتھ رنز حاصل کروں،پاکستان میں میرا فین  کلب مزید بڑھ جائے گا۔


    I will try to entertain the crowd as much as… by arynews
    کرس گیل نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ پہلی بار بھی اس ایونٹ کا حصہ بن کر مزا آیا، کراچی کنگز میرے لیے نئی ٹیم ہے اس ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگ رہا ہے، شائقین کو زیادہ سے زیادہ انٹرٹین کرنے کی کوشش کروں گا۔

    تقریب سے قبل اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ویسم بادامی نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور کرس گیل کے درمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں ان سے بات چیت کی ، کرس گیل کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کا حصہ بن کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

     


    یہ پڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان


    محمدعامر سابقہ ایونٹ میں گولڈ کیٹگری میں تھے تاہم اس بار انہیں ڈائمنڈ کیٹگر ی میں شامل کیا گیا۔

    شاہد آفریدی نے پشاور زلمے کی کپتانی سے دست بردار ہوتے ہوئے ڈیرن سامی کو کپتان مقرر کیے جانے کا اعلان کیا جس پر ڈیرن سامی نے آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں‌ کیں، سلمان اقبال

  • انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پی ایس ایل 2017 کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    Final of #PSL2017 will be played in Lahore… by arynews
    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان سپرلیگ 2017 کا فائنل لاہور میں ہوگا اور عالمی کھلاڑی بھی اس میں حصہ لیں گے۔

    پڑھیں: پاکستان سپرلیگ: ڈرافٹنگ آج دبئی میں ہوگی

     انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کرکٹ بورڈ سمیت تمام افراد سنجیدگی سے کام کررہے ہیں اور جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں بھی آنا شروع  کردیں گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم اپنے وعدے کے مطابق کرکٹ کی بحالی کے لیے امور سرانجام دیے ، آج قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بھی کافی بہتری آگئی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے‘‘۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ’’دوسرے ایڈیشن کے بعد پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی ‘‘۔

  • برینڈن میک کولم اور ایون مورگن پی ایس ایل میں‌ شرکت پر آمادہ

    برینڈن میک کولم اور ایون مورگن پی ایس ایل میں‌ شرکت پر آمادہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے لاہور میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا،کیوی کپتان برینڈن میک کلم اور انگلینڈ کے ایون مورگن نےاگلے ایونٹ میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایڈیشن ٹو میں دو اسٹار کرکٹرز انگلش کپتان ایون مورگن اور نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے دونوں کے نام اس مرتبہ پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے جو اکتوبر میں معنقدہوگا۔

    PSL1

    لاہور میں نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہونے والےپانچوں فرنچائز کے اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائز کے آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائز کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ستمبر تک مذاکرات کا وقت دیا گیا۔

    PSL2

    چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد

    پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ایونٹ کا پہلا میچ کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کا حقدارکون ہوگا۔ اس کا فیصلہ تئیس فروری کو ہوجائے گا۔ ٹرافی کی رونمائی دبئی میں ایک رنگ رنگا تقریب میں کی گئی۔

    تقریب کے دوران چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے تقریب رورنمائی میں شرکت کی، لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ہوٹل سے اسٹیڈیم آتے ہوئے ٹریفک جام میں پھنس گئے جس کے باعث وہ تقریب رونمائی میں نہ پہنچ سکے اوران کی نمائندگی وسیم اکرم نے کی۔

    تقریب میں پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی، کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال، کپتان شعیب ملک اور دیگر ٹیموں کے کپتان وسیم اکرم اوردیگرآفیشلز بھی موجود تھے۔

    آفیشلز نے پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پرکراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کرکٹ کو ہوگا۔

    پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی اوردیگر نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو اچھی کرکٹ اور نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ بیس دن تک انٹرٹینمنٹ اور کھیل دونوں ایک ساتھ ہونگے۔ جس کو شائقین بھرپور انجوائے کریں گے۔

    اس موقع پر تمام کپتانوں نے ایونٹ کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم قدم قرار دیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کنگزکے اہم رکن روی بوپارا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں شائقین کو کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔

    اےر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم متوازن ہے جیت کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کراچی کی ٹیم متوازن ہے فاسٹ اور اسپن بولنگ کا بہترین کامبینیشن بنا ہوا ہے۔ جس سے ٹیم کی کارکردگی سب سے نمایاں ہوگی۔

  • پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج سے ہوگی

    پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج سے ہوگی

    لاہور: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور پہلی مرتبہ شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ میں پاکستان سمیت پندرہ ممالک کے تین سو آٹھ بہترین کھلاڑی شامل ہے، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہوگا، فیصلہ لاہور میں ہونیوالی دو روزہ ڈرافٹنگ میں ہوگا۔

    پہلے مرحلے میں آئیکون پلیئرز کے انتخاب کا ہوگا جسمیں بوم بوم آفریدی، کرس گیل، شعیب ملک، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن شامل ہیں۔

    اسلام آباد فرنچائز سب سے پہلے کھلاڑی کا قرعہ نکالے گی، کراچی کی دوسری، پشاور کی تیسری ، کوئٹہ چوتھی اور لاہور کی فرنچائز پانچویں نمبر پر انتخاب کرینگی.

    فرنچائزز ٹیموں کو متوازن رکھنے کیلئے ٹاپ تھری کیٹیگری سے تین تین کرکٹرز خریدنے کی اجازت ہوگی، آئیکون کھلاڑی کی قیمت دو لاکھ ڈالر لگی ہے۔ پلاٹینم کرکٹر کو ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر، ڈائمنڈ کے ستر ہزار ڈالر ہیں.

    گولڈ کو پچاس ہزار ڈالر ،سلور کے پچیس ہزار ڈالر اور ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑی کو دس ہزار ڈالر میں خریدا جاسکے گا۔

  • پاکستان سپرلیگ میں شرکت کرنے والے 308کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری

    پاکستان سپرلیگ میں شرکت کرنے والے 308کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ میں شر کت کرنے والے تین سو آٹھ کھلاڑیوں کے نام کی فہرست جاری کردی، کرکٹرز کا حتمی انتخاب بیس اور اکیس دسمبر کو ڈرافٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ کیلئے تین سو آٹھ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے، جس میں ایک سو سینتیس پاکستان کے اور ایک سو اکہتر غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پلاٹینیم میں ستائیس، ڈائمنڈ میں اکتالیس، گولڈ میں انسٹھ،سلور میں ایک سو بائیس اور ایمرجنگ کیٹیگری میں انسٹھ کھلاڑی شامل ہیں۔

    کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب ڈرافٹنگ سسٹم کے تحت کیا جائیگا، فرنچائز مالکان ٹاپ تھری کیٹیگری سے تین تین کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکیں گے۔۔۔ ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کرکٹرز لازمی ہونگے۔

    پلاٹینم کیٹیگری میں پاکستان کے شاہد آفریدی، یونس خان ،شعیب ملک سمیت نو کرکٹرز کو رکھا گیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سعید اجمل اور احمد شہزاد ہیں، محمد عامر کو گولڈ کیٹیگری دی گئی ہے۔ پاکستان کے بعد سب سے زیادہ انسٹھ انگلش کرکٹرز کو فہرست میں رکھا گیا ہے.

  • پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    کراچی: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم خریدنے پرعمران خان اورآفریدی سمیت معروف شخصیات نے سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق کپتان عمران خان کا ٹیم خریدنے پرسی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کوخصوصی مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کےفروغ کیلئے سلمان اقبال کااقدام قابل تعریف ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے پی سی ایل میں کراچی ٹیم خریدنےپرشاہدآفریدی کی سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سلمان اقبال نے ثابت کردیا انہیں کرکٹ سے بہت پیارہے، کراچی کی ٹیم خریدکرکارنامہ سرانجام دیا۔

    سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا کہ سلمان اقبال اورکراچی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، اےآروائی کی پاکستان کےلیےخدمات ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔

    اداکارہ فہد مصطفی نے کہا کہ کراچی والوں کو سپورٹ کریں گے جبکہ مشہور قوال امجد صابری نے کہا کہ موقع ملا تو صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گا انہوں نے سلمان اقبال کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    لاہور: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے خریدلی۔

    لاہور میں لیگ کی فرئنچائز کے لئے نیلامی ہوئی، پاکستان کے بڑے بڑے گروپس نے نیلامی میں حصہ لیا لیکن اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سب پر بازی لے گئے، کراچی پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ہے۔

    اے آ وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری پہلے بھی کام کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پر اے آر وائی گروپ کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے پہلی پیش کش ہمیں کی جائے گی، کرکٹ کے ساتھ محبت کو آگے لیکر جائیں گے۔


  • پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کیلئے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کاانتخاب کرلیا گیا، حیران کن طور پر سزا یافتہ کرکٹرمحمد عامر کا نام اس فہرست شامل نہیں۔

    پانچ سال کرکٹ سے دوررہنے کے بعد بھی محمد عامرکی مشکلات میں کمی نہیں آئی، سزایافتہ کرکٹرمحمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کوپہلا دھچکالگ گیا، پاکستان سپرلیگ کیلئے پی سی بی نے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی ہے جس میں محمد عامرکانام شامل نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق فہرست تیارکرتے ہوئےپی سی بی تقسیم ہوگئی ہے،عامرکو لے کرچیئرمین پی سی بی اورپی ایس ایل سربراہ میں ٹھن گئی، شہریارخان محمد عامر کے حق میں نہیں، تونجم سیٹھی کا ووٹ ان کے لاڈلے عامر کے حق میں ہے۔

    سلیکشن کمیٹی کے ممبرنے بھی تصدیق کی ہے کہ عامرکانام فہرست میں شامل نہیں، پی ایس ایل کے لئے حتمی کھلاڑیوں کااعلان ہونے میں ابھی وقت ہے، لیکن اگرفائنل لسٹ میں بھی محمد عامرکانام نہیں آیا تو سزا یافتہ کرکٹر محمد عامرکا کیرئیر مزید پیچھے چلا جائے گا۔