Tag: PAkistan super league

  • کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپرلیگ کھیلیں گے

    کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپرلیگ کھیلیں گے

    کراچی: سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی پاکستان سپرلیگ میں شمولیت کے لئے آمادگی ظاہرکردی۔

    گزشتہ روز لاہورمیں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریبِ رونمائی ہوئی تھی جس کے بعد لیگ کیون پیٹرسن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے سب سے ہائی پروفائیل کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’وہ فروری میں ہونے والے پاکستانی میلے کے لئے تیار ہیں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ کی شروعات کے لئے بے تاب ہیں جہاں چھکوں کی برسات ہوگی اور ٹی ٹوئنٹی کا اصل مزہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 4 تا 24 فروری 2016 کوہورہا ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    پیٹرسن سے قبل کرس گیل، روی بوپارا، لیوک رائٹ، ٹم بریسنان، جیڈ، کرس جارڈن، کیرون پولارڈ، ڈیرن سیمی، سنیل نارائن، ڈوائن براوو، آندرے رسل، جیمز فرینکلن،سائمن، ڈینش رمڈن، جیسون ہولڈر، جیزے رائڈر، گرانٹ، شکیب الحسن، انجیلو میتھیوز، ملنگا، پریرا، بریڈ ہوج اور جان بوتھا پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ سے معاہدہ کرلیا

    ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ سے معاہدہ کرلیا

    لاہور: ویسٹ انڈیزکے اسٹاربیٹسمین کرس گیل نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ کرلیا۔

    آئندہ سال فروری میں قطر میں منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لئے منتظمین نے متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیزکے جارحانہ مزاج بیٹسمین کرس گیل نے معاہدہ کرلیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے ہی کیرن پولارڈ ، ڈوائن براوو، ڈیرن سیمی اورسنیل نرائن بھی پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

    انگلینڈ کے اویس شاہ پہلے ہی پی ایس ایل سے معاہدہ کرچکے ہیں۔ پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ کے مطابق افتتاحی ایونٹ میں پچیس انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا جائےگا۔

  • پاکستان سپر لیگ، 15 غیر ملکی کرکٹرز نے دعوت قبول کرلی

    پاکستان سپر لیگ، 15 غیر ملکی کرکٹرز نے دعوت قبول کرلی

    دوحا: آئندہ سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے پندرہ بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پی سی بی کی دعوت قبول کرلی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ پندرہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، ویسٹ انڈیز کے ساتھ کیرون پولارڈ، سنیل نرائن، ڈوین براؤو، ڈوین اسمتھ اور سیمیئول بدری ہونگے۔

    سری لنکن کرکٹرز تھیسارا پریرا، تلکارتنے دلشان اور اجنتا مینڈس، نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرینگے، گرانٹ ایلیئٹ اور جمیز فرینکلن، پروٹیاز کھلاڑی رچرڈ لیوی اور رابن پیٹرسن۔ انگلش ٹیم کیجانب سے ٹم بریسنن اور مائیکل کاربیری کے علاوہ آسٹریلیا سے بریڈ ہوج نے بھی پی ایس ایل کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی پاکستان سپر لیگ آئندہ سال چار فروری سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔

  • بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شہریار خان

    بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شہریار خان

    لاہور: چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،بھارت سے کھیلے بغیر بھی پاکستان کرکٹ زندہ رہ سکتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں بتادیا،کھیلنا ہے تو کھیلو ورنہ ہمارے پاس اور بھی آپشن موجود ہیں۔

    شہریا ر خان نے کہا کہ بھارت سے سیریزنہ ہوئی تو پلان بھی موجود ہے، وہ زیادہ انتظار نہیں کریں گے، بھارت معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو ہمیں بھی اس بات کی اب کوئی فکر نہیں،ہم ایک دو ماہ تک بھارت کے جواب کا انتظار کریں گے اس کے بعد پلان بی پر عملدرآمد ہوگا۔

     چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے امکانات بہت کم ہیں،بھارت کھیل اور سیاست کو ساتھ نہ جوڑے، بی سی سی آئی مالی طور پر ہم سے مضبوط ہے اور سیریز نہ ہونے سے زیادہ نقصان پی سی بی کا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہم ان کے بغیر نہیں چل سکتے۔

     شہریا ر خان نے کہا کہ سیریز دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت پاکستان کو رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں بھارت کی بھی میزبانی کرنا ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ: شہریار خان اور نجم سیٹھی میں اختلافات

    پاکستان سپر لیگ: شہریار خان اور نجم سیٹھی میں اختلافات

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے معاملے پر پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور سابق چئیرمین نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

    پی سی بی میں پی ایس ایل کو لیکر دو گروپ بن گئے ہیں، ایک موجودہ چیئرمین شہریار خان کا اور دوسرا سابق چئیرمین نجم سیٹھی کا گراپ ہیں، شہریار خان نے ایک انٹرویو میں پی ایس ایل کے انعقاد پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

    شہریار خان کا کہنا ہے  کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہئیے، اگر پی ایس ایل ہو تو اچھی طرح ہو ورنہ نہ ہو، سیٹھی یو اے ای یا قطر میں لیگ کرانے کے درپے ہیں، پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔

    ایک بین الاقوامی کمپنی کو دو کروڑ اسی لاکھ روپے دے چکے ہیں جو لیگ کا پلان بنا کر دیگی، تازہ اختلافات بتا رہے ہیں کہ آئندہ سال بھی لیگ کا انعقاد مشکوک ہے اور دو بار ملتوی ہونے والی لیگ سفید ہاتھی ہی رہے گی

  • سپرلیگ: نجم سیٹھی کی بڈ کمیٹی کی سربراہی سے معذرت

    سپرلیگ: نجم سیٹھی کی بڈ کمیٹی کی سربراہی سے معذرت

    لاہور: پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپرلیگ بڈ کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان سپر لیگ کی چھ رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا لیکن نجم سیٹھی نے اس کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کی ہے۔

    انکاکہنا ہے کہ یہ بہت اہم ذمہ داری ہے جس کو وہ وقت کی کمی کے باعث صحیح طریقے سے نبھا نہیں سکیں گے اوروہ مالی معاملات اورمعاہدوں میں بھی الجھنا نہیں چاہتے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ان پربھروسے کا اظہارکرنے کے لئے وہ بورڈ آف گورنرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے انڈین پریمئیر لیگ کی طرز پر ایونٹ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔