Tag: pakistan super leauge

  • پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا

    لاہور : پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ نو فروری سے سات مارچ تک دبئی اور شارجہ میں کھیلاجائے گا ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال عرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    پی ایس ایل کے ایڈیشن ٹو کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل ٹو نو فروری سے سات مارچ تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائےگا، ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی۔

    سات مارچ کو انٹرنیشنل اسٹارز کی واپسی پاکستان میں ہوگی۔ جہاں ٹورنامنٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کےدرمیان ہوگا۔

    پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز اپنی مہم جوئی کا آغاز دس فروری سے پشاور زلمی کے خلاف کرے گی۔ کراچی کنگزکےکپتان کمارسنگا کارا اور ٹی ٹوئنٹی کےبادشاہ کرس گیل سب کی توجہ کامرکز ہوں گے۔

  • پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

    پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

    لاہور :  پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ چار سے چوبیس فروری تک قطر کے شہر دوہا میں منعقد ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال فروری میں  پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    دنیا بھرکےورلڈ کلاس کھلاڑی لیگ میں شامل ہوں گے، مذکورہ پاکستان سپر لیگ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چار سے چوبیس فروری تک منعقد ہوگی۔

    نجم سیٹھی کے مطابق  ایونٹ کی انعامی رقم 10 کروڑ روپے ہو گی، ہمیں اسپانسرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے حوصلہ افزاء جوابات موصول ہو رہے ہیں۔

    نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے منصوبوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 40 غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور ان میں 25 کو لیگ کیلئے سائن کئے جانے کی توقع ہے، ان میں 15 دنیا کے ورلڈ کلاس کھلاڑی ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 2013 میں پہلی مرتبہ باقاعدہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ملک کے حالات، مالی معاملات اور اسپانسرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسے دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔