Tag: pakistan team head coach

  • اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو ہیڈکوچ وقاریونس پی سی بی پربرس پڑے انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان سے ہاریں گے تب ہوش آئے گا۔

    اےآروائی نیوز کے پروگرام ایلونتھ آر میں اینکر پرسن وسیم بادامی کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنا ہے تو بتادیں چلاجاؤں گا،ایساہی چلتارہاتودوسال بعد کوئی اور کوچ شکایت کررہاہوگا۔

    وقاریونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مسائل ہیں، حل ڈھونڈنا ہوگا،مجھےکالی بھیڑکہنےوالوں کو شرم آنی ہے۔ انہوں نے پی سی بی میں قابض ٹولے کی اہلیت پر سوال اٹھادیا کہا کہ مسئلہ پی سی بی میں ہے صرف دو لوگ پروفیشنل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ لیک ہونابہت بڑا جرم ہے، جس نے میری رپورٹ لیک کی اسے سزادینی چاہیے، رپورٹ لیک ہونے پرتکلیف ہوئی،رپورٹ لیک ہوناپی سی بی کی ناکامی ظاہرکرتاہے۔

    ہیڈ کوچ نے بتایا کہ نجم سیٹھی نےہیڈ کوچ رکھا اب ڈیڑھ سال سے میرا فون نہیں اٹھاتے، جبکہ وفاقی وزیر سے ملنا میرا حق ہے،انہوں نے کہا کہ 2015میں دی گئی میری رپورٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے، ہمیشہ ملک کی بہتری کا سوچا، مجھے میرٹ پر کوچ رکھا گیا۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ناقص کارکردگی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، کہتے ہیں ان کے جانے سے کرکٹ ٹھیک ہوتی ہے تو وہ تیار ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی پر وقار یونس نے اپنا دامن جھاڑدیا، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، وقار یونس نے کچھ بھی نہ کہا اور سب کچھ کہہ بھی گئے۔

    وقار یونس نے کہا کہ ناقص کارکردگی پرسب کو تکلیف ہوئی،اس لیے وہ قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے، ملک میں کرکٹ کی حالت کسی ایک پر الزام لگانا زیادتی ہوگی، یہ مسئلہ بہت گہرا ہے، ہمیں گہرائی تک جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں، ہماری کارکردگی اس قابل نہیں کہ ہم گروپنگ کرسکیں۔

    وقاریونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹارزکا نہیں ہیروز کا کھیل ہے، کون ہیرو ہے کون اسٹارہے اس فرق کو سمجھنا ہوگا، وہ یہاں کسی پر الزام لگانے کے لیے کھڑا نہیں ہوئے اور نا ہی سب کے سامنے مسائل بتا کر ملک کی بدنامی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں سب کچھ لکھ کر دے دیا ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ کاسمیٹک سرجری سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، آنکھیں کھولنا ہوں گی، کرکٹ سے سیاست کو نکالنا ہوگا۔

    ایک سوال پر وقار یونس نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس گروپنگ والی نہیں تھی۔

  • ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    موہالی: ہیڈ کوچ وقاریونس نے احمد شہزاد اورعمراکمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوپرنمبرپربیٹنگ کاشورمچانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، آج موقع ملاتھا،انھوں نے آج کیاکیا؟۔

    میچ کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد اور عمراکمل پربرہم ہوگئے، وقاریونس نے کہا کہ جو بیٹسمین ٹاپ آرڈر پرکھیلنےکی شکایتیں کرتے ہیں اُنھوں نے آج کیا کیا۔

    ہیڈ کوچ نے کہا اچھےآغاز کے باوجود ہارنے پرافسوس ہے، احمد شہزاد اورعمراکمل نے کافی گیندیں ضائع کی، انہیں آج پرفارم کرنے کا موقع ملاتھا۔

    وقاریونس نے کہا کہ امید پردنیا قائم ہے،ہم نے بھی امید لگالی ہے، لیکن چانس بہت کم ہے، جس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے،سیمی فائنل میں جانے کے مستحق نہیں ہیں۔

    وقاریونس نے نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کوتکلیف دہ قراردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ مسقتبل کافیصلہ پاکستان لوٹ کرکروں گا۔

  • جلد قوم کاسرفخرسے بلندکریں گے، وقار یونس

    جلد قوم کاسرفخرسے بلندکریں گے، وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کہتے ہیں ایشیا کپ میں بہت برا کھیلے، جلد قوم کا سرفخر سے بلند کریں گے۔

    ہیڈکوچ وقاریونس نے سماجی روابچ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایشیاکپ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، لیکن دنیاابھی ختم نہیں ہوئی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل کرقوم کا سرفخر سے بلندکریں گے۔ وقاریونس نے کہا پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں۔

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس سے اہم ملاقات کے دوران ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے اسباب پوچھے، ہیڈ کوچ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

     

  • دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی،کامیابی پر بے حد خوش ہوں۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ دورہ سری لنکا میں کھیلے گئے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم نےشاندار کارکردگی دکھائی،کپتانوں کی قیادت اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

     انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا سہرا تجربہ کار کرکٹر یونس خان اور اسپنر یاسر شاہ کے سر سجتا ہے۔ ون ڈے سیریز میں کپتان اظہر علی اور نائب کپتان سرفراز احمد نے ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا اور شعیب ملک کی واپسی سے ٹیم کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔

     ہیڈ کوچ کے مطابق اچھی فیلڈنگ سے بولرز کا حوصلہ بڑھتا ہے، آئندہ دو ماہ کیلئے کھلاڑیوں کو فٹنس پلان دیا ہے تاکہ کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے۔

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز

    زمبابوے کیخلاف سیریز، ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز

    لاہور: زمبابوے کے خلاف آئندہ ماہ ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز دے دی گئی۔

    زمبابوے کی ٹیم آئندہ ماہ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی،  بیک ٹو بیک سیریز میں ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے آرام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیریز میں سلیکٹر کبیر خان کو کوچنگ کے فرائض دیئے جاسکتے ہیں، ایسا ہوا تو وقار یونس باہر بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس بنگلہ دیش سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کی مشروط پیش کش کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان مسلسل پانچ ون ڈے سیریز ہار چکا ہے۔

  • وقار یونس نے مشروط استعفے کی پیشکش کردی

    وقار یونس نے مشروط استعفے کی پیشکش کردی

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس بھی گھر جانے کیلئے پر تول رہے ہیں،  وقار یونس نے مشروط استعفے کی پیشکش کردی ۔

    بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بنیادیں ہل گئیں، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سیریز کے بعد ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا بھی اعلان کردیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی عبرت ناک شکست کے بعد سسٹم میں خرابی نظر آئی، انھوں نے کہا کہ اب سسٹم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے ہارے نہیں بری طرح ہارے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس بھی ہمت ہار گئے، عہدہ چھوڑنے کی مشروط پیش کش کردی ہے انکا کہنا ہے کہ خامیوں کی نشاندہی کی جائے گھر جانے کیلئے تیار ہیں، وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان پانچویں سیریز میں ناکام ہوا ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی خراب ہورہی ہے، وقار یونس عہدہ چھوڑدیں۔