Tag: pakistan team

  • سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، اظہر علی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ فواد عالم کی 10 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز کی واپسی ہورہی ہے، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آ رہا ہے۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ون مین شو کے حوالے سے جو باتیں چل رہی ہیں وہ غلط ہیں۔ 6 سلیکٹرز ہیں فیصلہ سب کی مشاورت سے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ بنا لیا، ہر کھلاڑی سے متعلق مکمل معلومات ہیں۔ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کر کے تسلسل لانا چاہتے ہیں۔ وہی تبدیلیاں کی جاتی ہیں جو ضروری سمجھی جائیں۔

    انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا بھی اعلان کیا۔ اسکواڈ میں 10 سال بعد فواد عالم کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔ اسکواڈ میں اظہر علی کپتان، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، محمد عباس اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    کاشف بھٹی، نسیم شاہ، شاہین شاہ، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فواد عالم بہت اچھی فارم میں ہیں، عثمان شنواری بولنگ میں بہتری لا رہے ہیں۔ محمد موسیٰ ٹیم کے ساتھ ہوں گے، اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ بولنگ کا ہے۔ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں جس سے سب کچھ ٹھیک کردوں۔ صرف کھلاڑی نہیں ہم بھی جواب دہ ہیں۔

    مصباح کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ان کھلاڑیوں میں شامل ہو چکے ہیں جو میچ ونر ہوتے ہیں، پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ بہت لمبے عرصے بعد کھیلتی ہے۔ کھلاڑی کو پرفارمنس کے لیے وقت چاہیئے ہوتا ہے۔ ایسا نہیں کہ میں بیٹھا رہوں اور قومی ٹیم کا ستیاناس ہوجائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو اہمیت دیتے ہیں، جو پرفارمنس دیتا ہے اسے موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ مجھ پر اعتماد نہیں ہے تو کوئی بھی عہدہ نہیں ہونا چاہیئے۔ صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا تو کسی بھی عہدے کا جواز نہیں بنتا۔

  • دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر

    دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئی، بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

    آئی سی سی کی رینکنگ میں سر فہرست بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

    بلے بازوں کی فہرست میں سٹیو سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، اجنکیا ریحانے پانچویں، ہینری نکولس چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، بین سٹوکس نوویں اور مایانک اگروال دسویں نمبر پر ہیں۔

    باﺅلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے، جسپریت بمرا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ویرنون فلینڈر ساتویں، کیمار روچ آٹھویں، جوش ہیزل ووڈ نوویں اور روی چندرن ایشوین دسویں نمبر پر ہیں۔

    آل راﺅنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، رویندرا جدیجہ دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، ویرنون فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشوین پانچویں، پیٹ کومنز چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، معین علی نوویں اور ٹم ساﺅتھی دسویں نمبر پر ہیں۔

  • سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

    لاہور: سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا۔

    ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

    تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں رپورٹ کریں گے۔ مصباح الحق 21 ستمبر کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کردیا۔ مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ منصور رانا ٹیم آپریشنز اور لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    وقار یونس بولنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا مینیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔

    میجر (ر) اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کے لیے سیکیورٹی مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرنل (ر) عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکیورٹی مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو روز آرام کے بعد ایک بار پھر پریکٹس

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو روز آرام کے بعد ایک بار پھر پریکٹس

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کا دو روز آرام کے بعد ایک بار پھر ٹریننگ سیشن شروع ہوگیا، جس میں فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریننگ سیشن میں سب سے پہلے ٹیم اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس شروع کردی گئی۔

    قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا جس کے بعد 23 جون کو جنوبی افریقا سے مقابلہ ہوگا۔

    قومی ٹیم کی فائنل فور تک رسائی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، ورلڈ کپ میں باقی رہ جانے والے چار میچوں میں جیت کے بعد بھی قومی ٹیم کو دوسری ٹیموں کے رزلٹ پر انحصار کرنا پڑے گا۔

    قومی ٹیم پر امید ہے کہ جنوبی افریقا سے مقابلے میں اچھے نتائج ملیں گے۔

    سرفراز کی کپتانی پر سب کو اعتماد ہے، ٹیم میں کوئی تفریق نہیں، محمد حفیظ

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ انگلینڈ کے خلاف جیت سکی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا، گرین شرٹس کو آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کو اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون بروز اتوار کو کھیلنا ہے۔

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری : پاکستان ٹیم کی ساتویں سے چھٹی پوزیشن

    آئی سی سی کی ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری : پاکستان ٹیم کی ساتویں سے چھٹی پوزیشن

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان نے ایک درجہ بہتری حاصل کرکے ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق پاکستان نے ایک درجہ بہتری حاصل کی ہے، پاکستان ٹیم نے ساتویں سے چھٹی پوزیشن لے لی۔

    سری لنکا کی انگلینڈ سے شکست نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنائی، نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی قومی ٹیم کو پانچویں پوزیشن دلاسکتی ہے۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

  • پاکستان آج یو اے ای میں ٹیسٹ میچز کی4سنچریاں مکمل کرےگا

    پاکستان آج یو اے ای میں ٹیسٹ میچز کی4سنچریاں مکمل کرےگا

    دبئی : پاکستان آج یو اے ای میں ٹیسٹ میچز کی چار سنچریاں مکمل کرے گا، چونسٹھ سالہ میں پاکستان نے کئی اہم سنگ میل عبور کئے۔

    پاکستان نے انیس سو باون میں دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم سے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا، عبدالحفیظ کاردار پاکستانی ٹیم کے پہلے کپتان تھے، ابتدائی برسوں میں پاکستان نے ہر ملک کے خلاف اپنی پہلی سیریز میں کم ازکم ایک ٹیسٹ ضرور جیتا تھا۔

    پاکستان نے ٹیسٹ میچز کی پہلی سنچری مارچ انیس سو اناسی میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں مکمل کی تھی، انیس سو بانوے میں پاکستان کے دوسو ٹیسٹ مکمل ہوئے، جس کے بعد تین سو ٹیسٹ تک پہنچنے کیلئے پاکستان کو بارہ سال کا عرصہ لگا۔

    دوہزار چار میں پاکستان نے تین سو ٹیسٹ کا سنگ میل عبور کیا، طویل فارمیٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی دنیا میں منفرد مقام بنایا۔ لیجنڈ حنیف محمد کو ٹیسٹ کی طویل اننگز کھیلنے کا اعزاز اب بھی حاصل ہے۔

    امتیاز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر تھے، فضل محمود، نظر محمد، عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد جیسے کئی بڑے نام پاکستان کی پہچان بنے۔

    پاکستان نے رواں سال ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کی۔ اب یو اے ای میں شاہین پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ اور چار سو واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

  • دورۂ زمبابوے، قومی ٹیم آج ہرارے روانہ ہوگی

    دورۂ زمبابوے، قومی ٹیم آج ہرارے روانہ ہوگی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے آج ہرارے روانہ ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے پر مشتمل ہوگا، زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے قومی کھلاڑیوں کا مختصر کیمپ لاہور میں لگایا گیا تھا، جس میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    اظہر علی اور سرفراز احمد حج کی سعادت کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں ہوں گے، وہ حج سے واپسی پر ٹیم کو ہرارے میں جوائن کریں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے، ون ڈے کے کپتان اظہر علی ہوں گے، نوید اکرم چیمہ کی جگہ انتخاب عالم ٹیم مینجر کے فرائض انجام دیں گے، گرین شرٹس دورہ زمبابوے کا آغاز ستائیس ستمبر کو ہرارے میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے کریں گے۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی انتیس ستمبر کو ہوگا، ون ڈے سیریز یکم اکتوبر سے شیڈول ہے۔

  • آئرلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم سے کس کو ڈراپ کیا جائے؟

    آئرلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم سے کس کو ڈراپ کیا جائے؟

    آکلینڈ : آئرلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گنجائش ہے ، حارث سہیل کی واپسی کیلئے کس کو ڈراپ کیا جائے، انتظامیہ کا معلوم نہیں لیکن شائقین کرکٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نام یونس خان ورلڈ کپ میں ناکام ہوگئے ہیں، شائقین جو امیدیں تھی وہ تاحال پوری نہیں ہوسکی ہیں۔ آئرلینڈ کیخلاف پاکستانی پلینگ الیون میں تبدیلی کیلئے صرف ایک سلاٹ خالی ہے۔

    کس کو بیٹھایا جائے گا، یونس خان،عمراکمل یہ پھر صہیب مقصود۔

    شائقین کرکٹ نے یہ مسئلہ حل کردیا اور کہا ہے کہ یونس خان آرام کرو اور حارث سہیل کیلئے جگہ بناؤ۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کا مقابلہ مارو یا مرجاؤ والی صورتحال ہے،جو جیتے گا اچھے رن ریٹ سے وہ کوارٹر فائنل میں پہنچے گا، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • یو اے ای کے خلاف عرفان انجرڈ، صرف 3 اوورز کراسکے

    یو اے ای کے خلاف عرفان انجرڈ، صرف 3 اوورز کراسکے

    نیپئر : یو اے ای کے خلاف میچ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عرفان انجری کا شکار ہوگئے۔

    محمد عرفان دو اوورز کرانے کے بعد پھسل گئے جس کے بعدمیچ میں وہ صرف مزید ایک اوور ہی کراسکے۔

     عرفان نے تین اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، جنوببی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے پہلے عرفان کی انجری نے ٹیم کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

     اس سے قبل بھی عرفان انجری مسائل کا شکار رہ چکے ہیں۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ عرفان کی انجری معمولی ہے۔ امید ہے وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

  • آئندہ میچزمیں سرفراز کو بطور اوپنر کھلایا جائے، سابق کپتان آصف اقبال

    آئندہ میچزمیں سرفراز کو بطور اوپنر کھلایا جائے، سابق کپتان آصف اقبال

    کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال شاہینوں کی مسلسل ناکامی پر پریشان ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ میچزمیں سرفراز کو بطور اوپنر کھلایا جائے۔

    آصف اقبال نے آے آر وائی اسپورٹس ویب سائٹ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوپننگ کا مسئلہ مسلسل تجربات کے بعد بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا، ناصر جمشید اور یونس خان کی ناکامی کے بعد منجمنٹ کو چاہیے کہ سرفراز کو بطور اوپنر آزمائیں۔

     سابق کپتان نے کہا عمر اکمل پرفیشنل وکٹ کیپر نہیں ہیں ان کی غلطیوں سے ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ سرفراز اوپننگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیں۔

     آصف اقبال کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے دیگر میچز میں پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں جانا چاہیے۔ تین فاسٹ بولر کے ساتھ یاسر شاہ اور شاہد آفریدی کو ٹیم میں رکھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو زمبابوے آئیرلینڈ اور یو اے ای سے صرف میچ جیتنے پر نہیں بلکہ بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔