Tag: pakistan tehreek e insaaf

  • گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے مکمل تیار

    گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے مکمل تیار

          گوجرانوالہ: جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں 23 نومبرکو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے انتظامات  کو حتمی شکل دی جارہی ہیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر 24 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔ 2 کنٹرول رومز بھی بنا دئیے گئے ہیں جہاں سے جلسہ کو مانیٹرکیا جائے گا۔

    جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں لگ بھگ 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ اسٹیج کی تیاری کیلیے تین کنٹرنرز بھی جلسہ گا پہنچا دیے گئے ہیں، جن پر ایک عمران خان ،دوسرے پر لوکل انتظامیہ اور تیسرے پر میڈیا کے لیے اسٹیج بنائے جائیں گے۔

    جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں کل 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ گراؤنڈ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ 7 انکوژرز میں بھی 20 ہزار افراد کے بیٹھ سکتے ہیں جبکہ جلسہ سے ایک روز قبل جناح سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کی کیپ، سٹیکرز اور بیچ کے سٹال بھی لگ گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 23 نومبر کو جلسہ کے حوالے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور اس حوالے سے 4 ایمبولینسیں بھی مختص کردی گئیں، جوکہ جلسہ کے اختتام تک اسٹیڈیم کے مختلف گیٹوں کے باہر موجود رہیں گی۔ 8 ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف ایمبولینسوں میں ڈیوٹیاں دے گا۔

    اس کے علاوہ بلڈ بینک میں وافر مقدار میں خون کا بندوبست مکمل اور ادویات کا بھی اسٹاک کرلیا گیا ہے۔ جلسہ میں ہر آنے جانے والے کی مکمل ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسٹیڈیم میں ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جبکہ ڈی سی او آفس میں بھی مرکزی کنٹرول بنایا گیا ہے دوسری جانب پولیس کی طرف سے آج سیکورٹی پلان کی فل ڈریس رہرسل کی جائے گی۔

  • تحریک انصاف نے کئی جلسے منسوخ کردیئے

    تحریک انصاف نے کئی جلسے منسوخ کردیئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے، نئی تاریخوں کا اعلان تیس نومبر کو کیا جائے گا۔

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نجی مصروفیت کے باعث فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے گئے ہیں، جو اب دسمبر کے مہینے میں ہوں گے۔ جلسوں کی نئی تاریخ کا اعلان عمران خان تیس نومبر کے جلسے میں کرینگے۔ ان کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں انیس کی بجائے تئیس نومبر کو پنڈال سجے گا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو ساہیوال اور سولہ نومبر کو جہلم جلسہ ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کے3  ایم پی ایز سمیت10 عہدیداروں کی رکنیت معطل

    پی ٹی آئی کے3 ایم پی ایز سمیت10 عہدیداروں کی رکنیت معطل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بد نظمی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تین ایم پی ایز سمیت دس عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی۔

    چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے دھرنے کے دوران بد نظمی میں ملوث دس عہدیداروں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی،معطل کئے جانے والوں میں تین ارکان صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی پنجاب کےمقامی صدراورسینئر نائب صدر راولپنڈی سمیت یوتھ ونگ کے عہدیدار شامل ہیں۔

  • عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے روز بروز حکومت کے خلاف بیان داغے جانے سے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما عابدشیر علی پی ٹی آئی کے خلاف ایک بار پھر میدان میں آگئے اور زبانی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

    عابد شیر علی نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پر الزامات لگاتے ہو ئے کہا کہ کےپی کےمیں ٹھیکےجہانگیرترین کودیئے جارہے ہیں۔ انھوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کے پاس کے پی کے میں دھرنوں کے لیے تو فنڈز ہیں لیکن آئی ڈی پیز کےلیے نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ہم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد دیکھ لیں عمران خان کے ساتھ جو لوگ کھڑے ہیں وہ سب کرپٹ ہیں۔

  • تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرے گی

    تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرے گی

    رحیم یارخان: تحریک انصاف کے سونامی نے رحیم یار خان کا رُخ کرلیا ہے۔ خواجہ فرید گراونڈ میں جلسے کی تیاریاں  جاری ہیں۔

    تفصیلات کے تحریک انصاف آج رحیم یار خان میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ تحریک انصاف کے سونامی کا رحیم یار خان کی جانب رُخ ہوگیا ہے اور خواجہ فرید گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کی جارہہی ہیں جبکہ کارکنان پُر جوش ہیں، کپتان آج خطاب میں سیاسی حریفوں کو پھرللکاریں گے۔

    گزشتہ شب عمران خان تقریر کے دوران ایک بار پھر نوازشریف پر برس پڑے،عمران خان کہتے ہے کہ نوازشریف کو کرپٹ کہنا گالی نہیں سچ ہے، وہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور نوازشریف ذاتی مفاد کیلئے شہباز شریف کو چین ساتھ لے کر گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کررہا ہوں عدالت میں بتاوں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ الیکشن 2013میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمہوریت کی پیٹھ پر وار کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کر رہا ہوں عدالت میں بتاؤں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں اور وہ کیا کر چکے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ تیس نومبر فیصلہ کن دن ہوگا، کارکن اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے بڑی ہی بیچارگی سے کہا کہ روز میاں صاحب پر الزامات عائد کرتا ہوں مگر وہ نوٹس ہی نہیں لیتے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور گو نواز گو نوازشریف کے نہیں بلکہ نظام کے خلاف ہے۔

  • پارٹی سے ناراض نہیں ہوں، جاوید ہاشمی

    پارٹی سے ناراض نہیں ہوں، جاوید ہاشمی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں ہوں تمام فیصلے میری مشاورت سے طے پائے۔

    ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کہا کہ مجھے علاج کے لئے چین جانا ہے اس لئے اپنے بچوں سے ملاقات کے لئے ملتان آیا ہوں۔
    ان کا کہنا تھا کہ کچھ صحافی حضرات نے میرے بارے میں غلط قسم کی افواہیں پھیلائیں جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے مذاکرات سے متعلق تمام فیصلے میری مشاورت سے طے ہوئے،اور میں رات دو بجے تک عمران خان کے ساتھ تھا، اگر کوئی بات ہوتی تو میں میڈیا کو ضرور آگاہ کرتا اور میں پارٹی سے ہرگز ناراض نہیں ہوں۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’’اللہ کرے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں اور کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو۔ صحافی حضرات کسی بات کو مذاق کا عنصر نہ بنائیں یہ بہت حساس نوعیت کا معاملہ ہے،ملکی معیشت خطرے میں ہے۔