گھوٹکی: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ تبدیلی کےسفر پر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق مارچ کے آغاز پر سندھ پنجاب سرحد ‘کموں شہید’ میں خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ کےعوام15 سال سے پس رہےہیں، سندھ کے عوام کہہ رہےہیں کہ ہمارے حقوق کا حساب دو۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سندھ کےحکمرانوں نےغریب عوام کا استحصال کیاہے، یہ لوگ اب تبدیلی چاہتےہیں اور بلاول زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے حقوق کا حساب دو۔
گھوٹکی تا کراچی تاریخی "سندھ حقوق مارچ" کے مناظر۔۔۔!!!
سندھ کی عوام نے زرداری مافیا کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔#سندھ_حقوق_مارچ pic.twitter.com/WLIusWUCF0
— PTI Sindh Official (@PTISindhOffice) February 26, 2022
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ سندھ میں تحریک انصاف کو موقع ملے، یہی وجہ ہے کہ سندھ کے باسی وزیراعظم عمران خان کےاستقبال کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ‘سندھ حقوق مارچ’ کا آغاز ہوگیا ہے ، مارچ کے لئے کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔
مارچ کو خوش آمدید کہنے کے لئے شہر بھر میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور کارکنان پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کررہے ہیں۔