Tag: pakistan tehreek insaaf

  • پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف سندھ سے مہم کا آغاز کردیا

    پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف سندھ سے مہم کا آغاز کردیا

    کراچی : تحریک انصاف نے آج سے سندھ میں کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کردیا، اس مہم کے دوران تحریک انصاف سندھ بھر میں کرپشن کے خلاف ریلیاں نکالیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن مٹاؤ ملک پچاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا،تحریک انصاف سندھ میں شاہ محمود قریشی کی قیادت میں مہم کا آغاز کردیا۔

    تحریک انصاف کرپشن کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالے گی، پی ٹی آئی کے شیڈول کے مطابق ستائیس اپریل کوسانگھڑ،اٹھائیس اپریل خیرپوراورانتیس اپریل  کو شکارپورمیں کرپشن کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ تیس اپریل کو تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان سکھر میں کرپشن کے خلاف ریلی کی قیادت کریں گے۔

    کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو دعوت فکر دینے آئے ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کو کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مہم میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گے،کرپشن کے خلاف ریلی کا سفر جاری ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں  یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف مہم کا اعلان کیا تھا۔

     

  • وزیراعظم قوم کے پیسوں سے علاج کرانے بیرونِ ملک جاتے ہیں: عمران خان

    وزیراعظم قوم کے پیسوں سے علاج کرانے بیرونِ ملک جاتے ہیں: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی طبیعت خراب ہوتی ہے توقوم کےپیسوں سےعلاج کیلئے بیرون ملک چلےجاتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے وزیراعظم کے لندن کے طبی دورے کو شدید تنقیدکانشانہ بنایا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مریضوں کوعلاج کی بنیادی سہولتیں بھی میسرنہیں ہیں لیکن وزیراعظم قوم کے خرچے پرعلاج کرانے بیرونِ ملک جاتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ بیرون ملک جتنی سرمایہ کاری کی تھی وہ سب جون میں واپس لےآئے تھے جس کا دل چاہے وہ شوکت خانم کے مالی معاملات دیکھ سکتا ہے۔

    عمران خان نےمسلم لیگ ن کے وزراء کوآڑھے ہاتھوں لیتےہوئے کہا کہ ’’درباری اپنی کرپشن چھپانےکیلئے الزام تراشی پر اترآئے ہیں‘‘۔

    عمران خان نےخطاب کے دوران سیاسی مخالفین سےشوکت خانم اسپتال کوبدنام نہ کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا واحد اسپتال ہے جو کہ انتہائی مہنگے مرض کا علاج غریبوں کو مفت مہیا کررہا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختوخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہرکام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے اور وہ کوئی ڈاکٹر نہیں کہ اسپتال میں موجود رہیں۔

    پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر نہیں مریضوں کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تنقید پر وہ ایک بار پھر بھڑک اٹھے کہا وہ خود کیوں نہیں پہنچے ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔

    پرویز خٹک نے بتایا کہ بارشوں سے پینتالیس افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد خمی ہوئے۔

      ان کا کہنا تھا کہ تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے کوئی جادو نہیں کے فوراً ہی نقصانات کا اندازہ لگالیا جائے۔

  • سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو جی ایس ٹی کی مد میں ارسٹھ ارب روپے کم ملے ہیں لیکن جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے محصولات میں اٹھائیس ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافے سے حکومت کو بارہ ارب اور اس دوسرے اضافے کے بعد فروری میں سولہ ارب روپے زائد حاصل ہونگے، قیمتوں میں اوگرا کے فارمولے سے کم اضافے کا دفاع کرتے ہوئے۔

     انہوں نے کہا بھارت نے چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر مختلف ٹیکسسز لگائے، انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ آئی ایم ایف کے دباو پر نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے روکا گیا ہے۔

     انہوں نے کہا نیپرا اور اوگرا اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں، بجلی کی قیمتوں رد و بدل وزارت پانی و بجلی کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کے سامنے رکھا تھا۔

    اسحاق ڈار نے کہا تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے باعث انہیں صوبوں کو فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن مثبت جواب نہ ملنے کے باعث انہیں نجکاری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

     

  • عمران خان اسمبلی آئیں کمیشن بنادیں گے، اسحاق ڈار

    عمران خان اسمبلی آئیں کمیشن بنادیں گے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں معاملات طے ہوسکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 1956 کے ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن ہے لیکن تحریک انصاف اس کے تحت کمیشن کا قیام نہیں چاہتی جسے ہم نے بھی قبول کرلیا اور ان کی خواہش کے مطابق نئے قانون کے تحت نیا آرڈیننس جاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔

    انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو ہم نے کل جماعتی کانفرنس میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ڈرافٹ پیش کیا جسے تمام جماعتوں نے 80 فیصد درست قرار دیا،تاہم اگلے دن مذاکرات میں تحریک انصاف کے اراکین نے اس پر کافی اعتراضات اٹھائے جس کے بعد 31 دسمبر، 19 اور 20 جنوری کو دوبارہ مذاکرات ہوئے جس میں اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو مذاکرات میں اسد عمر نے جن 3 نکات پر اختلاف تھا اس حوالے سے ایک تجویز دی جسے ہم نے قبول کرلیا اور گزشتہ رات انہیں متبادل کے حوالے سے ای میل کی جو انہیں مل چکی ہے۔

  • مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، ڈونرزسےامدادکی امید ہےلیکن ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر ہوجانے سے پاکستان عالمی بینک کے پروگرام میں شامل ہوگیا ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں ڈونرز سے فندز ملنے کے امید ہے لیکن حکومت کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔

     وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کے حصول میں پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے ملکی معیشت پر منفی اور مثبت دونوں اثرات مرتب ہوئے ہیں، جہاں درآمدی بل کم ہوا ہے وہیں محصولات میں بھی کمی آئی ہے، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری بھی اسی وجہ سے روکی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے مزید کہا ہے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تحریک انساف کے ساتھ مشاورت کے بعد پانچ انتخابی قوانین کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

  • عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا

    عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا

    پشاور: عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ ایف سی کو واپس بلاکر صوبے کی حفاظت پر لگایا جائے اسکولوں کے لیئے نیا حفاظتی پلان تیار ہورہا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کیلئے وفاق کوئی فنڈز نہیں دیتا، اس کا اضافی بوجھ صوبائی حکومت پر پڑتا ہے،خیبرپختونخوا اپنے بجٹ سے آئی ڈی پیز پر رقم خرچ کر رہا ہے، وفاقی حکومت کو آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کی مد میں صوبائی حکومت کی مدد کرنی چاہیے، اگر آئی ڈی پیز کی مدد نہ کی گئی تو فاٹا کے نوجوان دہشتگردی کی طرف جا سکتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کا دباﺅ کے پی کے حکومت پر پڑرہا ہے جس کی وجہ سے افغان بارڈر کو سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے اس لیے ایف سی کو واپس بھیجا جائے جس کے لیے وہ بنائی گئی تھی۔ایف سی ملک کے دیگر حصوں میں بھی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے اور اب میری وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ ایف سی کو واپس اس کے اصل مقصد کی طرف واپس لایا جائے۔

    عمران خا ن نے کہا کہ اگر کے پی کے حالات بہتر بنانے ہیں تو سب سے پہلے افغان بارڈر کر مکمل طور پر سیل کرنا ہو گا اور اس کے بعد پانچ لاکھ سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ملک سے نکالنا ہو گا ۔

  • جوڈیشل کمیشن نےہمارے خلاف فیصلہ دیا تو حکومت چھوڑدیں گے، اسحاق ڈار

    جوڈیشل کمیشن نےہمارے خلاف فیصلہ دیا تو حکومت چھوڑدیں گے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف سےغیرمشروط مذاکرات شروع کرنےکااعلان کردیا،اسحاق ڈارکہتےہیں عمران خان جلسےجلوس غیرمیعنہ مدت تک ملتوی کریں، جوڈیشل کمیشن نےہمارے خلاف فیصلہ دیا تو حکومت چھوڑدیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا،جس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےغیرمشروط مذاکرات شروع کرنےکااعلان کردیا، اسحاق ڈارکاکہنا تھا تحریک انصاف جلسوں کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرے ،کوشش ہوگی کہ بات جلدشروع ہو۔

    وزیرخزانہ نےواضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کےفیصلےمیں دھاندلی ثابت ہوئی توحکومت چھوڑدیں گے،فریقین کوفیصلہ سر جھکا کر تسلیم کرناہوگا اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ آئی بی اورآئی ایس آئی جوڈیشل کمیشن کاحصہ نہیں ہوسکتے،آج بھی حکومت کا یہی موقف ہے۔

  • وزیر اعظم کا مذکرات کیلئے اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی سے رابطے کی ہدایت

    وزیر اعظم کا مذکرات کیلئے اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی سے رابطے کی ہدایت

    حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذکرات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی سے رابطے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر اعظم ہاوس میں وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، چوہدری نثار، احسن اقبال، پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذکرات کے حوالے حکمت عملی پر غور ہوا۔ وزیر اعظم نے مذکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو اہمیت دیتی ہے۔ تاہم سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے دوسری جانب سے بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

  • عمران خان احتجاج ملتوی کردیں مذاکرات اتوار کوکرلیں گے، اسحٰق ڈار

    عمران خان احتجاج ملتوی کردیں مذاکرات اتوار کوکرلیں گے، اسحٰق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان ا حتجاج ملتوی کر دیں تو مذاکرات اتوار کے روز ہو سکتے ہیں، عدالتی کمیشن میں حساس اداروں کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا جاسکتا ۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہے اور اگر تحریک انصاف کی قیادت چاہے تو مذکرات اتوار کو بھی شروع ہوسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔

     انہوں نے کہا عدالتی کمیشن میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے حکام کو نمائندگی نہیں دی جاسکتی۔ لیکن اگر کمیشن چاہے تو وہ تحقیقات کے لیے وہ آئی ایس آئی یا آئی بی حکام کو طلب کر سکتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا اگر عدالتی کمیشن نے دھاندلی ثابت کردی تو اُن کی پارٹی اقتدار چھوڑ دے گی۔ انہوں نے کہا عدالتی کمیشن کو آرڈینس کے ذریعے قائم کیا گیا تو فیصلہ کبھی نہیں ہوگا۔