Tag: Pakistan tehreek insaf

  • سینے پر گولیاں کھانے کے لیے تیار ہیں، عارف علوی و عمران اسماعیل

    سینے پر گولیاں کھانے کے لیے تیار ہیں، عارف علوی و عمران اسماعیل

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم اپنے سینوں پر گولیاں کھا لیں گے لیکن نہتے رہیں گے۔

    جلسے کے مقام پر قائم کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمران خان شہر کو پر امن بنائیں گے، جب کہ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیکورٹی رسک ہونہ ہوعمران خان ضرورآئیں گے۔

    عارف علوی


    تحریک انصاف کے مقامی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں دہشت پھیلائی جاتی ہے لیکن کراچی کو پرامن رہنا چاہیے، ہم کراچی کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں عمران خان نے 11 نکات پیش کیے، یہ نکات کراچی کی امیدوں پر بھی پورا اتریں گے، کراچی کی رونق ہمارے جلسے کے بعد مزید بڑھ جائے گی۔

    عارف علوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کراچی کےامن سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آپس میں پیسے بانٹا کرتے تھے، کراچی والوں کو پیغام ہے کہ آؤ اور اپنے لیڈرکی آواز سنو۔

    عمران اسماعیل


    تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 12 مئی کو امن کا دن منائیں گے، اس جلسے میں خیبر پختونخوا کابینہ بھی شرکت کرے گی لیکن عمران خان کی خواہش ہے کہ اسٹیج پرکراچی کی قیادت موجود ہو۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش، پتھراؤ

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج پرتمام لوگ نہیں آسکتے اور عمران خان کونیچے نہیں لایا جاسکتا اس لیے ہم ایک نئے قسم کا اسٹیج متعارف کرا رہے ہیں جس کے بعد دور والے بھی عمران خان کو دیکھ سکیں گے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ اسٹیج 60 فٹ اونچا اور 200 فٹ چوڑا ہوگا، جلسے میں میوزیکل پروگرام اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے نواز شریف کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں لائحہ عمل کل تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز کل صبح گیارہ بجےملاقات کریں گے جس میں آئندہ کے احتجاجی مراحل کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

    ملاقات میں حکومت مخلاف احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ احتجاج کے دوسرے مرحلے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے جس میں‌ جلسے جلوس اور دھرنوں‌ کا انعقاد شامل ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجی کا اجلاس ہوا جس میں تین ستمبر سے متعلق بڑے پیمانے پر عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے موثر انداز میں مرکزی اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان تین ستمبر کو تاریخی اجتماع سے خطاب کریں گے

  • عمران سے ملاقات،پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی راضی

    عمران سے ملاقات،پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی راضی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختون خوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ راضی ہوگئے اور عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی کے اسمبلی کے نمائندوں نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے اس لیے یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ ہے تو وہ غلط ہے؟ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نمائندوں سے متعلق کہا جارہا تھا کہ یہ تحریک انصاف کا باغی گروپ ہے جو کہ غلط ہے،ایسا ہرگز نہیں ہے،کپتان سے ملاقات کے بعد ناراض اراکین ایک بار پھر راضی ہوگئے ہیں۔

    عمران خان سے ملاقات کے بعد نعیم الحق کے ہمراہ میڈیا گفت گو میں ایم پی اے یاسین خلیل و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات تھے جس پر عمران خان نے ہماری تفصیل سے بات سنی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،ایم پی ایز اور ایم این ایز نے عمران خان کو مسائل سے آگاہ کیا۔

  • تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

    تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کونااہل قرار دلانے کے لیے قومی اسمبلی میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا گیا۔


    PTI files another reference against Nawaz Sharif by arynews

    اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور دیگر رہنمائوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پہنچے اور دو سو صفحات پر مشتمل ریفرنس جمع کرایا۔

    PTI-post-1

    ریفرنس ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    ریفنرنس دائر کرتے وقت پی ٹی آئی کے ارکان کے ہمراہ اسمبلی میں جانے والے میڈیا کو سیکیورٹی گارڈز نے اندر جانے سے روک دیا جس پر شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ جب عمران خان کے خلاف ریفرنس جمع کرایا گیا تو تمام میڈیا کو اندر آنے کی دعوت دی گئی اور جب ہم نے ریفرنس جمع کرایا تو میڈیا کو داخلے سے روک دیا گیا جو کہ بڑی ناانصافی ہے۔

    PTI-post-2

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرادیا، وقت دینے پر اسپیکر کے شکر گزار ہیں، آج میڈیا کو اسپیکر کے چیمبر میں آنے نہیں دیا گیا، افسوس ہوا کہ میڈیا کوریج کے معاملے پر دہرا معیار اپنایا گیا۔

  • عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    لاہور: عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانچ ارب روپے کی وصولی کیلئے ایوان وزیر اعظم کو چھوٹ ملے گی نہ پارلیمنٹ ہائوس کو چھوٹ ملے گی، عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں۔

    نئے سال کے پہلے دن عابد شیر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی جائے، انہوں نے کہا کہ پارلمنٹ ہائوس ہو یا ایوان وزیر اعظم کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی ،انہوں نے دوران ڈیوٹی قتل کر دئے جانے والے ایس ڈی او کے لوحقین کو پچیس لاکھ روپے اور ا نکے بچوں کے تعلیمی اخراجات دینے کا اعلان کیا۔

    عابد شیر علی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کر دیں اور معاملا ت مذاکرات کے ذریعے حل کریں،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو بقایاجات کی ادئیگی کیلئے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، نادہندہ ادارے بلوں کی ادائیگی کا فوری بندو بست کریں ۔

  • لاہور: پی ٹی آئی کا احتجاج، بچے بوڑھے اور خواتین سڑکوں پر نکل آئے

    لاہور: پی ٹی آئی کا احتجاج، بچے بوڑھے اور خواتین سڑکوں پر نکل آئے

    لاہور: لاہور کی سڑکوں پر سونامی آیا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں بزرگوں نے نوجوانوں کو مات دے دی ہے، خواتین بھی سرد موسم میں گھروں سے نکل آئی ہے اور ملک میں تبدیلی کی فضا میں نونہالوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنے کیلے احتجاج میں پہنچن گئے ہیں۔ سب کا جوش اسقدر ہے کہ معرکہ جیت کر ہی لوٹیں گیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان کے اعلان کے بعد مکمل شٹر ڈاون ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں بزرگوں نے دیکھایا ایسا کمال کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ہیں۔ بزرگ اترے ہیں میدان میں اسطرح کہ مارکہ سر کر کے ہی لوٹیں گے۔ بزرگ خواتین بھی اس موقع پر جھوم جھوم کے نعرے لگارہیں ہیں۔

    دوسری جانب لاہوری خواتین ہاتھوں میں پارٹی اور پاکستانی جھنڈے، گو نواز گو کے بینر لیئے اور سر پر پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہن کر لارہیں ہیں لاہور میں سونامی۔ سب کو ہے کپتان کا انتظار اور لڑکیوں کا ارمان ہے کہ انہیں چاہیئے نیا پاکستان۔

    اسی طرح لاہور کے سونامی میں بچے بھی نکل کر میدان میں آگئے ہیں۔ اسکول یونیفارم پہن کر لاہور میں احتجاج میں شامل ہوئے ہیں اور حالات کے بدلاؤ کا انہیں بھی انتظار ہے۔

  • لاہور: پی ٹی آئی کے احتجاج کا آغاز ہو گیا، شہر کا بیشتر علا قہ بند

    لاہور: پی ٹی آئی کے احتجاج کا آغاز ہو گیا، شہر کا بیشتر علا قہ بند

    لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں دھرنے اور احتجاج  شروع کردیا گیا ہے۔ مال روڈ، ڈیفنس موڑ، مولٹن روڈ اور چنگی امر سدھو سمیت  18دیگر اہم مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور شہر کی اہم سڑکوں کو بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور حکومت کے درمیان ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر کشیدگی تاحال جاری ہے اور اسی سلسلے میں فیصل آباد اور کراچی کے بعد آج پی اٹی آئی لاہور شہر کو بند کروا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے۔ اے آر وائی کے نمائندوں کے مطابق آج صبح سے ہی لاہور کے بیشتر علاقے بند ہیں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہر کی اہم شاہراوں کو روکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہروں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    لاہور میں جن شاہراہوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ان میں مال روڈ، ڈیفنس موڑ، مولٹن روڈ اور چنگی امر سدھو سمیت دیگر اہم شاہرواہیں شامل ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے شاہراہوں پر روکاوٹیں کھٹری کی گئی ہیں اور ٹائر بھی جلائے جارہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے مظاہروں کی وجہ سے لاہور کی سڑکیں بند اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ شہر کی شاہراہوں پر سناٹا ہے جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اداروں کے اہلکار شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے موجود ہیں، حکومت کی جانب سے بھی اپنی سی کوششیں کی جارہی ہیں اور پنجاب حکومت کے حکام نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کارباری مراکز کو کھلوانے کی کوششیں بھی کیں ہیں۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں ہونے والا پی ٹی آئی کا احتجاج اس وقت کشیدہ صورت حال اختیار کرگیا تھا جب حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے بھی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور دوونں جماعتوں کے درمیاں نعروں کے تبادلے کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی اور فائرنگ کے واقع میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق بھی ہو گیا تھا جبکہ کراچی میں ہونے والے مظاہرے اور دھرنوں میں کسی قسم کی کشیدہ صورت حال دیکھنے میں نہیں آئی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں کامیاب احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کےمطابق شہرمیں دہشت پھلانے کی ذمہ داری ن لیگ سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں کو دے دی گئی ہے۔ اہم ذرائع کے مطابق حکومت تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پریشان ہے اور احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے سرکاری ملازمین کے لئے حکم نامہ جاری کردیا کہ وہ صبح سات بجے دفتر میں حاضری کو یقینی بنائے اور جو ملازمین دفاتر نہیں پہنچیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو فونز اور ایس ایم ایس کے ذریعے دفاتر پہنچنے کے پیغامات دئیے جاریے ہیں۔

    ادھر تحریک انصاف کے یکے بعد دیگر کامیاب احتجاج سے حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔ پنجاب انتظامیہ کی بے حسی نے لاہور کی عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ بچے اسکول جائیں گے کہ نہیں، یونیورسٹی معمول کے مطابق کھلے گی کہ نہیں اور کیا امتحانات پروگرام کے مطابق ہونگے یا کہ نہیں، یہ سب ایسے سولات ہیں کہ ان کا شہریوں کے پاس جواب نہیں ہے جبکہ  اس حوالے سے انتظامیہ بھی کوئی فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔

    انتظامیہ اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں بھرپور اسٹریٹ پاور کا مظاہرہ کرے گی اور لاہور ہوگا مکمل طور پربند، لیکن اس کے باوجود اسکول و کالج میں تعطیل کا اعلان نہ کرنے سے والدین اور جن طلبا کے امتحان ہونے ہیں ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

    اس قبل وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ٹی آئی کے لاہور احتجاج سے متعلق بات چیت بھی ہوئی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے وزیراعظم کو حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور بتایا کہ ہڑتالیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ایک طرف احتجاج کی گرما گرمی ہے تو دوسری طرف برف پگھل بھی رہی ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا ابتدائی دور جہانگیر ترین کے گھر پر ہوا ہے۔ اِدھر اسحاق ڈار کہتے ہیں برف کافی دیر پہلے ہی پگھل چکی ہے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کی ابتدا اتوار سے ہوگی

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کی ابتدا اتوار سے ہوگی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی اور حکومت کی ابتدائی بات چیت ہفتے کے بجائے اتوار کو ہوگی۔ مذاکرات کاباقاعدہ آغازمنگل سےہوگا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

    حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات باقاعدہ طور پر منگل کو شروع ہوں گے، جمعے کو حکومت کی جانب سےتحریک انصاف سے رابطہ کر کے بات چیت ہفتہ کے بجائے اتوار کو کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر بتایا گیا کہ پیر کو پی ٹی آئی نے لاہور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہےاور شاہ محمود قریشی مصروفیات کے باعث اتوار کو بات چیت کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے،اس لئے مذاکرات اتوار کے بجائے منگل کو شرو ع کئے جاسکتے ہیں۔

    تحریک انصاف کےجواب کے بعد فریقین ابتدائی بات چیت اتوار کے روز کر نے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں، جس میں حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور احسن اقبال پی ٹی آئی کے اسد عمر سے ملاقات کریں گے۔

    منگل کو شاہ محمو د قریشی کی موجودگی میں باقاعدہ بات چیت کاآغاز ہو گا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں جہانگیر ترین کا اضافہ کیا گیا ہے، جو شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے ساتھ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کریں گے۔

  • عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ ہم عمران خان کو پاکستان کے غریب محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنے دیں گے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم جلاؤ گھراؤ کو ترک کیا جائے اور بات چیت کیلئے ساز گار ماحول بنایا جائے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت شروع کر نے سے قبل پرتشدد کارروائیوں کی کال واپس لی جائے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ فیصل آباد میں گولی چلانے والے شخص کو ہر صورت پکڑا جائے گا اور قوم کے سامنے لایا جائے گا اور اس کیلئے نادرا سے مدد حاصل کر لی گئی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس سے اسلحہ بھی واپس لے لیا تھا مگر اس کے باوجو کسی تیسری قوت کے فائر سے ایک کارکن جاں بحق ہوا۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک ماسی مصیبتے رکھی ہوئی ہے جو لال حویلی سے باہر نہین نکلتی پہلے وہ شخصیت پرویز مشرف کے ساتھ تھی اور اب عمران خان کا بیڑا غرق کر رہی ہے،انھوں نے کہاکہ پرامن رہنے کا دعوی کرنے والوں نے ڈنڈوں ، ٹائروں اور پیٹرول کے ساتھ فیصل آباد پر دھاوا بولا،جو معیشت کی تباہی کا ایجنڈا ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کا ایجنڈا بنا رکھا ہے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ وہ جمعہ کے روز خود پر درج ہونے والی ایف آئی آر پر تھانہ ثمن آباد میں پیش ہوکر گرفتاری دینگے یا خود کو بے گناہ ثابت کرینگے۔

  • فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد: تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ فیصل آباد کے سمن آباد تھانے میں درج کرادیا گیا، مقدمے میں عابد شیر علی ،رانا ثنااللہ اور داماد شہریار سمیت تین سو افراد نامزد کیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں درج کیا،جس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ، ان کے داماد شہریار، گارڈ اور وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ دیگر تین سو افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،اس سے قبل سی پی او نے رانا ثنااللہ اور ڈی سی او کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر مقتول کے اہل خانہ نے میت سمندری روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا، پھر حکام کی مداخلت کے بعد یہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔