Tag: Pakistan TehreekeInsaf (PTI)

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختوخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہرکام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے اور وہ کوئی ڈاکٹر نہیں کہ اسپتال میں موجود رہیں۔

    پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر نہیں مریضوں کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تنقید پر وہ ایک بار پھر بھڑک اٹھے کہا وہ خود کیوں نہیں پہنچے ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔

    پرویز خٹک نے بتایا کہ بارشوں سے پینتالیس افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد خمی ہوئے۔

      ان کا کہنا تھا کہ تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے کوئی جادو نہیں کے فوراً ہی نقصانات کا اندازہ لگالیا جائے۔

  • پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او کودرخواست دیدی، پی ٹی آئی کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اجازت نہ دی تو پھرجاتی عمرہ میں جلسہ کریں گے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کومینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او لاہور کے دفتر میں درخواست جمع کرادی ہے، جو کہ ڈی سی اوکے سٹاف افسر طارق زمان نے وصول کی، درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر حکومت نے مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دی تو جاتی عمرہ میں جلسہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے بڑا جلسہ کرکے ریکارڈ توڑیں گے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈی سی اولاہورکل تک جلسے کی اجازت دے دیں گے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جلسےکی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کسی بھی نقصان کی صورت میں نتائج بھی اسے ہی بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بھی دہشتگردی سے ڈراتی رہی، اب لاہور میں بھی ڈراکردیکھ لے۔

  • صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی، پرویز خٹک

    صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی، پرویز خٹک

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی اگر ہوگی تو ملک بھر کی اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل ہوں گے۔

    پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ذخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے میں دو دن کے لیے اسلام آباد کیا گیا مخالفین نے واہ ویلا ہی مچا دیا ملک کے وزیر اعظم توسال کے چھ ماہ ملک سے باہر ہوتے ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے میں انکے کارکنان پیسوں پر نہیں بلکے جنون اور ملک میں چوروں کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اگر حلقوں کو کھول لیا جاتا تو اج یہ فساد نہ ہوتا آنے والے وقت کا اندازہ کرپٹ حکمران نہیں لگا سکتے۔

  • خورشید شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

    خورشید شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

    ملک میں مچی سیاسی ہلچل کو معمول پر لانے کیلئے سیاسی ملاقاتوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے معاملات کے حل کیلئے افہام و تفہیم کے رویئے پر زور دیا ہے۔

    ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں خورشید شاہ اور اعجاز جاکھرانی پرمشتمل وفد نےایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے پارلیمنٹ پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنےکہاکہ موجودہ بحران مذکرات سے ہی حل ہوگا، فاروق ستار کا کہنا تھا وزیراعظم کوئی بڑا فیصلہ نہیں لینا چاہتے تو معاملہ قومی سیادت پر چھوڑ دیں،دونوں جماعتوں کا موقف تھا احتجاج اور مظاہرے سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہیں،معاملات کو حل کرنے کےلئے سیاسی رویئے اپنائے جائیں۔

  • ہمارا مقصد حکومت نہیں جمہوریت بچانا ہے، خورشید شاہ

    ہمارا مقصد حکومت نہیں جمہوریت بچانا ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی پالیسی حکومت بچانا نہیں جمہوریت بچانا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی نوازحکومت کو بچانے کی بات نہیں کی، خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان غلطیاں خود کرتے ہیں اور ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیاجاتا ہے،ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کھلے دل سے پی ٹی آئی کو جلسہ اور احتجاج کرنے دے اور عمران خان بھی احتجاج کے دوران امن و امان کو یقینی بنائیں،اُنہوں نےبتایا کہ پیپلزپارٹی چودہ اگست کو آئی ڈی پیزکیلئےمٹھائی اور سویاں بھجوائے گی۔

  • ایک لاکھ موٹرسائیکلوں پرلاہورسےنکلیں گے، عمران خان

    ایک لاکھ موٹرسائیکلوں پرلاہورسےنکلیں گے، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ بادشاہت اور جمہوریت کی جنگ ہے، اگر نظر بند کیا گیا تو تحریک انصاف کے کارکن پورا پاکستان بند کردیں گے۔

    عمران خان نے لاہور میںورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد نواز شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنے جارہے ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر انہیں گھر میں نظر بند کیا گیا تو شدید احتجاج ہوگا ،پولیس اور انتظامیہ نے لانگ مارچ روکا تو انہیں پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیب میں نواز شریف خاندان کیخلاف اکہتر کیس ہیں مگر کسی میں ہمت نہیں کہ ان سے ٹیکس چوری کے متعلق پوچھ سکے،ورکرز کنونشن میں کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان دس لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی 4 اگست تک اپنے استعفے جمع کرائیں گے

    پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی 4 اگست تک اپنے استعفے جمع کرائیں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تمام ممبر قومی اسمبلی چار اگست کوپارٹی چئیرمین عمران خان کو اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔

    چودہ اگست کے آزادی مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف نے اپنے کارڈ زشو کرنا شروع کردئے، ممبر قومی اسمبلی حامد الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ممبر قومی اسمبلی اپنے استعفے چار اگست ، پیر کے روز پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جمع کرائیں گے،اسکے بعد پارٹی کا فیصلہ ہوگا کہ وہ استفعے قومی اسمبلی میں کب پیش کرے ۔

    حامد الحق ممبر قومی اسمبلی حامد الحق نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استفی کا مقصد حکومت پر پریشر ڈالنا ہے، حامد الحق جبکہ ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران سے استعفے لینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد چونتیس ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق خیبر پختوخواہ سے ہے، امکان ہے استعفے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی پیش کئے جائیں۔

  • اسلام آباد کو فوج حوالے نہ کرنا اچھا فیصلہ ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد کو فوج حوالے نہ کرنا اچھا فیصلہ ہے، خورشید شاہ

    سکھر: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوری حکومتیں ڈائلاگ پر یقین رکھتی ہیں اس لیے میاں نواز شریف کو بھی سیاسی پارٹیوں سے مشارت کرنی چاہیے باقی اس طرح کے فیصلوں سے ملک کو نقصان دیتے ہیں، جمہوری حکومتوں کو اداروں کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔

    سید خورشید شاہ کہنا تھا کہ کسی کے بھی احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا میاں صاحب جمہوری حکومت میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے اس لیے عمران خان بھی احتجاج کرسکتا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں اور میاں نواز شریف عمرے پر گئے ہیں اور آصف زرداری علاج پر گئے ہیں جو کہ جلد ہی واپس آجائینگے۔

  • جلسہ کرنے نہیں جا رہے،فیصلہ کن جنگ ہوگی، عمران خان

    جلسہ کرنے نہیں جا رہے،فیصلہ کن جنگ ہوگی، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چودہ اگست کو ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے اسلام آباد نہیں جا رہے، اب فیصلہ کن جنگ ہو گی ۔

    لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے، دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک میں بجلی نہیں لیکن بادشاہوں کا خاندان بیرون ملک گیاہوا ہے، انہوں نےکہا کہ وہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اپنے لئے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ قوم کے لئے لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو فیصلہ کن جنگ ہو گی اسمبلیوں میں بیٹھےلوگ سسٹم تبدیل کرنا نہیں چاہتے، اورانتخابی نظام ٹھیک کیےبغیرکرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔

  • وزیراعظم عوام کے پیسے پرعمرہ کرنےگئے، عمران خان

    وزیراعظم عوام کے پیسے پرعمرہ کرنےگئے، عمران خان

    پشاور: عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت حقوق کیلئے جدوجہد کرے وفاق چاہتاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کامیاب نہ ہو۔

    حکمراں جماعت ہےتحریک انصاف کی کڑی تنقید کی زد میں۔عمران خان کہتے ہیں ترقی اشتہاروں میں ہورہی ہےنندی پورمنصوبہ تین دن بعد ہی بند ہوگیا تھا اسکینڈل کے خلا ف نیب جائیں گے،ان کاکہناتھا لاکھوں لوگ بےگھر پڑے ہیں اور وزیراعظم عوام کے پیسے پرعمرہ کرنے چلے گئے،عمران خان کاکہناتھاچودہ اگست میں عوام کاسمندرملک کوبادشاہت سے نجات دلائےگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا خیبرپختونخوا سے ظلم ہورہاہےصوبائی حکومت حقوق کیلئے جدوجہدکرےاوروفاق سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم طلب کرے، عمران خان نےغزہ پراسرائیلی جارحیت پرمسلم حکمرانوں کے رویے کی شدید مذمت کی، عمران خان کاکہناتھا تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کےبائیکاٹ کااعلان کردیں تو اسرائیل حملے بند کردے گا۔