Tag: pakistan tehreka insaf

  • پی ٹی آئی تحقیقات کےدوران وزیراعظم سے استعفانہیں مانگےگی، ترجمان

    پی ٹی آئی تحقیقات کےدوران وزیراعظم سے استعفانہیں مانگےگی، ترجمان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کاکہناہے کہ ایم آئی اور ائی ایس آئی پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کےقیام کی تجویز حکومت کی تھی اور پی ٹی آئی تحقیقات کے دوران وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔

    ترجمان پی ٹی آئی کےمطابق عدالتی تحقیقات کے دوران وزیراعظم سےاستعفےکا مطالبہ نہیں کیاجائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالتی کمیشن کو جے آئی ٹی کی معاونت کی گنجائش سے متعلق حکومتی بیان درست نہیں ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو جے آئی ٹی کی بجائے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نام دیا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا اسحاق ڈار سے مذاکرات کےدوران معاملات پہلے ہی طے پاگئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت آرٹیکل ایک سو چوراسی اور ایک سو ننانوے بغور جائزہ لے۔

  • تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردیں

    تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردی ہیں، شرکاء کا کہنا ہے کہ  قائد کے لئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، کسی بھی قسم کےحالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن تیرہ دن سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، گرمی، سردی، بارش، دھوپ سب کچھ سہنے کے باوجود دھرنے کے شرکا کا جوش ولولہ اب بھی کم نہیں ہوا۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کا استعفیٰ اور حکومت کے تحلیل ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے، شرکاء نے اب اپنے مطالبات پُورے کروانے کے لئے قبریں بھی کھودنا شروع کردی ہیں۔

    کارکنان کا کہنا ہے کہ قائد کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، یہاں چالیس ہزار قبریں کھودی جائیں گی، پی ٹی آئی کے پُر جوش ورکرز کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے اب مایوس ہوچکے ہیں، اس لئے قبریں کھود رہے ہیں۔

    دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سے اس وقت تک نہیں جائیں گے، جب تک ان کے مطالبات مان نہیں لیے جاتے۔