Tag: pakistan tehrik e insaaf

  • فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    کراچی : پی ٹی آئی نے سندھ میں شہریوں کے حقوق کے لیے سندھ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا، فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہریوں کے حقوق کے لیے تحریک انصاف سندھ نے صوبائی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عدالت سے کہیں گے کہ آرٹیکل ایک سوچوراسی کے تحت سندھ حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔ آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل کے حل کیلیے وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آجائیں گی۔

  • عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سے معافی مانگیں، آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے،اس کے ثبوت موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دانیال عزیز نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کا کیس ن لیگ نے فائل نہیں کرایا، گھر کے بھیدی نے ان کی لنکا ڈھائی ہے، الیکشن کمیشن میں یہ رپورٹ پی ٹی آئی نے خود جمع کرائی تھی۔

    عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ہنڈی کے ذریعے دبئی سے پیسے منگوائے تھے، عمران خان فنڈنگ سے متعلق وضاحت پیش کیوں نہیں کرتے؟ دانیال عزیز نے کہا کہ خان صاحب کی اصل شکل قوم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ن لیگ پریس کانفرنس کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاست دان نے کبھی بھی نواز لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام عائد نہیں کیا، عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر تہمتیں لگائی ہیں اب وہ خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور واویلا مچانا شروع کردیا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں فعال الیکشن کمیشن چاہئے، عارف علوی کہتے پھرتے تھے کہ چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیں، عارف علوی اب الیکشن کمیشن کے سامنے تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

    فعال الیکشن کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب اس سے بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اب آپ پکڑے گئے ہیں آکر جواب دیں، اب آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے۔

  • تحریک انصاف28 ستمبرکولاہورمیں ریلی نکالے گی

    تحریک انصاف28 ستمبرکولاہورمیں ریلی نکالے گی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا، کپتان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے 13 حلقوں کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالی جائے گی۔

    تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ چیئر مین عمران خان گلی گلی جا کر لاہورکے عوام کو رائے ونڈ مارچ کی دعوت دیں گے۔

    تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو رائیونڈ مارچ کامیاب بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے، مرکزی قیادت نے حکومتی حربوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، اس حوالے سے کسی قسم کا ابہام ہے نہ اس کی کوئی گنجائش موجود ہے۔

    مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے پر امن احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو نتائج کی خود ذمہ دار ہو گی۔

     

  • نوازشریف جوچاہیں کرلیں نیا پاکستان بن کررہے گا، عمران خان

    نوازشریف جوچاہیں کرلیں نیا پاکستان بن کررہے گا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو چاہیں کرلیں نیا پاکستان بننے کا وقت آگیا ہے۔

    عمران خان اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا ء سے خطاب کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ مصنوعی جمہوریت نہیں چاہتے، بلکہ ان ظالموں سے آزادی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جیل میں ڈال کرڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جب نیا پاکستان بنے گا تو وہ حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کردم لیں گے۔

    انہوں نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو بھی تنبیہہ کی کہ وہ نوجوانوں پرجو ظلم کررہے ہیں شہبازشریف انہیں اس کی سزا سےنہیں بچاسکتے۔

    انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرکے کہا کہ انہیں بھی معاف نہیں کیا جائے گا، وہ آئندہ الیکشن میں ایک سیٹ جیت کر دکھادیں۔

    انہوں نے عافیہ صدیقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کسی نے میری مدد نہیں کی اوراگرکسی نے مدد کی تو ایک برطانوی صحافی نے مدد کی۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں کسی کے اشارے پر نہیں آیا ہوں زندگی میں جو بھی کیا اپنے پیروں پرکھڑے ہوکرکیا، بیرون ِ ملک پیسہ کمایا لیکن سب کچھ پاکستان میں ہے۔

    انہوںمنے سانحہِ ماڈل ٹاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے شرمی کی انتہا ہوگئی کہ عام لوگوں کا قتل ِعام کیا گیا ، عدالت نے حکمرانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی حکم دے دیا پھر بھی یہ لوگ استعفیٰ نہیں دیتے۔ انہوں نے عورتوں اور بچوں پرآنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

    انہوں دھرنے کے شرکے سے وعدہ لیا کہ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق ٹیکس دے گا، امیروں سے زیادہ ٹیکس لیا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر ِ اعظم ، وزیر ِ اعلیٰ اور گورنرہاؤس ختم کردئے جائیں گے، بہترین ٹیم منتخب کی جائے گی۔