Tag: pakistan-tour

  • دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کا  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث مائیکل بریسویل کو پہلی بار ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

    دورہ پاکستان کے لیے جمی نیشم، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے، بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین اور جوش کلارکسن اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک کاؤنٹی کی وجہ سے دورہ پاکستان پر نہیں آسکیں گے، ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے،گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیمسن اور مچل سینٹنر بھی آئی پی ایل میں مصروف ہیں، ول ینگ کاؤنٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟ اہم خبر

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی۔

  • آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان آمد پر ‘خوش آمدید’

    آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان آمد پر ‘خوش آمدید’

    اسلام آباد: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 35رکنی آسٹریلوی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا، ٹیم کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کےسی ای اونک ہوکلی بھی اسلام آباد پہنچے۔

    اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کےسی ای اوٹاڈ گرین برگ بھی شامل ہے، پاکستان پہنچنے پر پی سی بی ڈائریکٹر آپریشنز ذاکرخان نے اسلام آبادایئرپورٹ پرمہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

    آسٹریلوی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل منتقل کیا گیا، جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، کھلاڑی ایک دن روم آئیسولیشن میں رہیں گے، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز آج پریس کانفرنس کریں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

    پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    لاہور: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، آسٹریلوی ٹیم سنہ 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ شامل ہے۔

    سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 تا 7 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ راولپنڈی میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

    سیریز کا واحد ٹی 20 میچ لاہور میں 5 اپریل 2022 کو کھیلا جائے گا۔

  • کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

    کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک تھی، اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا۔

    کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ مجھے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا اچھا قدم تھا سب کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔ حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

    کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک خاص جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے۔ امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں مزید کرکٹ ہوگی۔

  • پاکستان نے ثابت کیا کہ وہاں سیکیورٹی صورتحال اچھی ہے: آسٹریلوی کرکٹر

    پاکستان نے ثابت کیا کہ وہاں سیکیورٹی صورتحال اچھی ہے: آسٹریلوی کرکٹر

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہیئے، بین الاقوامی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلا ہے اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور خوش تھے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہیئے۔

    اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں کے دوران پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہاں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بین الاقوامی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلا ہے اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور خوش تھے۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انگلینڈ بھی اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ کرکٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک ابو ظہبی میں کرکٹ کھیلی ہے، اب انہیں اپنے گھر میں ہی کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلیا نے اگلے سال فروری میں پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • دورہ پاکستان، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ سنادیا

    دورہ پاکستان، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ سنادیا

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے فیصلہ سنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان آنا ہے جس کا یکطرفہ فیصلہ بنگلہ دیش بورڈ نے سنادیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی 20 کھیلیں گے اس کے بعد ٹیسٹ کھیلنا ہے یا نہیں فیصلہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سیریز کے لیے نہیں آئی تو آئی سی سی کے پاس جائیں گے، احسان مانی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیریز کھیلنے نہیں آئے گا تو آئی سی سی میں جاسکتے ہیں۔

    ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز کھیل کر پاکستان کا کامیاب دورہ کرکے روانہ ہوئی ہے بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے آسکتا ہے تو ٹیسٹ کھیلنے میں کیا مسئلہ ہے، پاکستان نہ آنے کے لیے بہانے تلاش کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں دس سال ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی ہے اور قومی ٹیم نے سری لنکا کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی۔

  • ون ڈے اور ٹی 20 سیریز، بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    ون ڈے اور ٹی 20 سیریز، بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    لاہور: بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کی ہامی بھرلی، بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی.

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے ہامی بھرلی ہے، بنگلہ دیشی ٹیم لاہور میں‌ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گی.

    رپورٹ کے مطابق خواتین چیف سلیکٹر عروج ممتاز کل کراچی میں قومی ٹیم کا اعلان کریں گی۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی 24 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی اور 26، 28 اور 30 اکتوبر کو ٹی ٹوینٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2 اور 4 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

    دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش خواتین کی14 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، سلمیٰ خاتون ٹی ٹوینٹی کی قیادت کریں گی جبکہ رومانا احمد ون ڈے سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گی۔

    بنگلہ دیش خواتین ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم، شمیمیٰ سلطانہ، نگار سلطانہ، عائشہ رحمان، سنجیدا اسلام، لتا موندل، پنا گھوش، ایکا مولک، خدیجتہ الکبریٰ، شرمین سلطانہ، فرزانہ حق پنکی، شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔

  • برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی

    اسلام آباد : شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی ساس لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی،کیٹ مڈلٹن نے بھی دورہ پاکستان کے موقع پر آنجہانی لیڈی ڈیانا کی طرح آسمانی لباس زیب تن کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان پہنچی تو انھوں نے روایتی شلوار قمیض کے لباس سے متاثر ہو کر آسمانی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا، خوبصورت لباس  شہزادی ڈیانا کی یاد دلا رہا تھا کیونکہ آنجہانی لیڈی ڈیانا نے بھی 1996 میں دورہ پاکستان کے موقع پر آسمانی لباس زیب تن کیا تھا۔

    خیال رہے برطانوی شاہی خاندان کے کئی افراد پاکستان آچکے ہیں ، 2006 میں ولی عہد شہزادہ چارلس اہلیہ کےہمراہ پاکستان آئے تھے اور زلزلے سے متاثرعلاقوں کا دوری کیا اور تاریخی مقامات دیکھے۔

    شاہی خاندان کی سب سے مشہورشخصیت اور شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہے، پہلی بار انیس سو اکانوے پھر انیس سو چھیانوے اور انیس سوستانوے میں عمران خان کی دعوت پرشوکت خانم اسپتال چندہ مہم اور اسپتال کے افتتاح میں بھی آئیں۔

    ملکہ ایلزبتھ انیس سو ستانوےمیں پاکستان کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے آئیں اور راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ بھی دیکھا، اس وقت بے نظیر بھٹو وزیراعظم تھیں۔

    تقسیم ہند کے بعدانیس سو اکسٹھ میں ملکہ ایلزبتھ پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ، کراچی ایئر پورٹ پر صدر مملکت فیلڈمارشل ایوب خان نےشانداراستقبال کیا، جبکہ پاکستانی عوام نے بھی ملکہ کےاستقبال میں کسر نہ چھوڑی،وہ پشاور،کوئٹہ، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گئیں۔

    مزید پڑھیں : برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

    یاد رہے گذشتہ رات برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچے تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا ، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو گل دستہ پیش کئے۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔