Tag: Pakistan-Turkey

  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیش رفت ، معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیش رفت ، معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی ، وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،ترکیہ میں تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے، معاہدے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی۔

    شہباز شریف نے صدر طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ معاہدہ طے پایا، معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے یہ معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جو آج مکمل ہو گیا،یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لا محدود وسائل کو اجاگر کرے گا۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے، معاہدہ پانچ بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کوحاصل کرنےمیں اہم ثابت ہوگا۔

  • پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون جاری

    پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون جاری

    راولپنڈی: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون جاری ہے، مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالی رہائی، ہیلی کاپٹرز آپریشنز سمیت مختلف ڈرلز کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یک جان دو قالب، ترکی اور پاکستان کی برادرز ایٹ آرمز کی مشقیں جاری ہیں ، اتاترک الیون 2021ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں 3ہفتے جاری رہیں گی۔

    مشقوں میں انسداد دہشت گردی ، یرغمالی رہائی،ہیلی کاپٹرز آپریشنزسمیت مختلف ڈرلز کی جارہی ہے جبکہ مشقوں میں سرچ آپریشن، کوارٹر بیٹل، چھاتہ بردار آپریشنز کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ سال کورونا کے باوجود11 بین الاقوامی تربیتی مشقیں کی گئیں ، رواں سال 25 انٹرنیشنل تربیتی مشقیں کی جائیں گی۔

    یاد رہے دو روز قبل پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی تھی ،

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوزکوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کرانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملےگی۔

  • پاکستان اور ترکی کی مشترکہ  فوجی مشقوں کا آغاز ، آئی ایس پی آر

    پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں” اتاترک الیون” کا آغاز ہوگیا ہے، تربیتی مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٓئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں جنہیں اتاترک الیون 2021ء کا نام دیا گیا ہے، مشقوں کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوزکوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کرانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملےگی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی۔

    یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاریوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے افسران کے عزم کی تعریف کی اور مادرن وطن کے دفاع کے لیے آپریشن تیاریوں کے عزم کو سراہا۔