Tag: pakistan v ireland

  • ڈبلن ٹیسٹ چوتھا روز: آئرلینڈ نےدوسری اننگزمیں7وکٹ پر319رنزبنالیے

    ڈبلن ٹیسٹ چوتھا روز: آئرلینڈ نےدوسری اننگزمیں7وکٹ پر319رنزبنالیے

    ڈبلن ٹیسٹ: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جاری ڈبلن ٹیسٹ میں کیون اوبرائن کی شاندار سنچری کی بدولت آئرلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالیے، محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹیں مکمل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں کیون اوبرائن کی شاندار سنچری کی بدولت آئرلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 319 رنز بناکر 139 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    قبل ازیں چوتھے روز آئرلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو جوائس 43 رنز بنا کر رنز آؤٹ ہوگئے، آئرلینڈ کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری جب بلبرائن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں محمد عباس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

    تیسرے آؤٹ ہونے والے نیل اوبرائن تھے انہوں نے 18 رنز بنائے انہیں محمد عامر نے کلین بولڈ کیا، اسٹرلنگ کو محمد عباس نے 11 رنز پر آؤٹ کرکے پویلین روانہ کیا۔

    ولسن کو 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹھامپسن نے نے 53 رنز کی اننگز کھیلی انہیں لیگ اسپنر شاداب خان نے بولڈ کیا، چوتھے روز کھیل کے اختتام پر کیون اوبرائن 118 رنز کے ساتھ پر کریز پر موجود ہیں جبکہ کین نے 8 رنز بنائے ہیں، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین، محمد عباس نے دو اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی، راحت علی اور فہیم اشرف کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

    محمد عامر 31 ٹیسٹ میچ میں 100 وکٹیں حاصل کرلی، وہ وسیم اکرم کے بعد بائیں ہاتھ سے گیند کرکے 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاداب خان نے اپنی نصف سنچری مرحوم منصور احمد کے نام کردی

    شاداب خان نے اپنی نصف سنچری مرحوم منصور احمد کے نام کردی

    ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان نے نصف سنچری اسکور کی جو انہوں نے ہاکی کے گول کیپر مرحوم منصور احمد کے نام کردی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی ہیروز کی قدر کرنی چاہئے اللہ تعالیٰ منصور احمد کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن ٹیسٹ شاداب خان نے ایسے موقع پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب قومی ٹیم مشکلات کا شکار تھی تاہم پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 310 رنز پر ڈیکلیئر کردی ہے۔

    خیال رہے کہ این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد گزشتہ روز کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

    ایک روز قبل منصور احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا اور جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    منصور احمد نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اپنے کیریئر میں منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے اور ایک وقت میں منصور احمد کو ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا، اولمپکس کھیلتے ہوئے آپ نے متعدد سلور اور گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔