Tag: pakistan vs australia

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم کے 7 ممبران آسٹریلیا روانہ

    ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم کے 7 ممبران آسٹریلیا روانہ

    آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کے7 ممبران آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فیصل اکرام شامل ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ اور اس کے ساتھ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ فخر زمان کو سینٹرل کانٹریکٹ اور اسکواڈ دونوں میں نظر انداز کیا گیا۔

    محمد رضوان کی بطور کپتانی تقرری کے اعلان پر پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے چیئرمین پی سی بی سے فخر زمان کو سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر کرنے اور دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے سے باہر کرنے سے متعلق سوال کیا اور کہا کہ ان کا اخراج کہیں جارح مزاج بلے باز کی بابر اعظم کے حق میں ٹویٹ تو نہیں۔

    اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیشن کسی کو نہیں شامل کر رہی تو اس پر کسی کو بھی ٹویٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فخر زمان کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ اور شوکاز کا معاملہ ہے اور جو ابھی پینڈنگ میں ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان کا شوکاز نوٹس پر جواب آ گیا ہے یا آ رہا ہے، اس پر کمیٹی بنا دی ہے۔

    ’میری نظر میں تمام کھلاڑی کپتان ہیں‘

    واضح رہے کہ بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر فخر زمان نے ٹویٹ کر کے پی سی بی پر دبے لفظوں میں تنقید کی تھی اور بابر اعظم سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

  • فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم

    فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم

    برسبین: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قبل ہی منفرد اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق 16 سالہ نسیم شاہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کھیلے تو وہ آسٹریلوی سرزمین پر ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق نسیم شاہ ہمت، حوصلہ اور جنون سے سرشار ہیں، ان کی بولنگ اسپیڈ 140 سے زیادہ ہے، لائن اور لینتھ بھی بہترین ہے۔

    نیوزی لینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر شین بونڈ جیسے ایکشن سے بولنگ کرنے والے نسیم شاہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین بولرز ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نسیم شاہ نے آسٹریلیا اے کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں، ٹیسٹ کے نمبر ایک بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بھی نسیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔

    آسٹریلیا کے خلاف 21 نومبر بروز جمعرات سے شروع ہونے والے برسبین ٹیسٹ کے لیے نسیم شاہ پرفارم کرکے پاکستان کو میچ جتوانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بولنگ کراتے وقت اپنی دونوں ٹانگیں قینچی کی طرح باندھ لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہپ اور بیک پرابلم کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کوچز کو چاہئے کہ ان کی بولنگ ایکشن پر توجہ دیں۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج مدمقابل

    پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج مدمقابل

    پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

    قومی ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر عرفان کی جگہ موسیٰ یا محمد حسین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا پاکستان سے نمبر ایک رینکنگ تو نہیں چھین سکتا ہے لیکن سیریز جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف تیسراٹی20، پاکستانی ٹیم کے پرتھ میں‌ ڈیرے

    آسٹریلوی ٹیم میں طویل قامت فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک اور شان ایبٹ کی شمولیت کا امکان ہے، ایبٹ کی گیند سے پانچ سال قبل فلپ ہیوز کی ہلاکت ہوئی تھی، ایبٹ اس کے بعد سے پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا تھا۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے، ان کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، سرفراز کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

  • ورلڈ کپ2019: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 41 رنز سے شکست

    ورلڈ کپ2019: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 41 رنز سے شکست

    ٹاؤنٹن: ورلڈ کپ2019 کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو  41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق  308 رنز کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم کو میگا ایونٹ میں دوسری بار شکست کی ہزیمت اٹھانے پڑی۔فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچ وکٹیں ضایع گئیں۔

    ٹاؤنٹن کے میدان میں پاکستانی ٹیم308رنز کےہدف کےتعاقب میں 266رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ صرف امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی۔ فخر  زمان  اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ آصف علی  بھی بری طرح ناکام ہوئے۔ محمد حفیظ، سرفراز احمد، حسن علی اور وہاب ریاض کی مختصر، مگر ذمے داری اننگز  رائیگاں گئیں۔

    قبل ازیں محمد عامر کی شان دار بولنگ کے طفیل پاکستان نے دفاعی چیمپین آسٹریلیا کو  307  تک محدود کر  دیا تھا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا اغاز اعتماد کے ساتھ کیا، سوائے عامر کے دیگر بولرز رنگ نہیں جما سکے۔

    محمد آصف نے تین کیچز ڈراپ کیے اور یوں لگانے لگا کہ آسٹریلیا بہ آسانی 350 کا سنگ میل عبور کر جائے گا۔ البتہ پھر پاکستان نے کم بیک کیا۔

    ڈیوڈ وارنر 107 اور ارون فنچ 82ر نز بناکر نمایاں رہے، محمدعامر نے10 اوورز میں 30رنز دے کر 5کھلاڑیوں کوآؤٹ کی۔

    میچ کے آغاز سے قبل سرفراز احمد نے کہا تھا کہ پچ گرین لگ رہی ہے، فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پریکٹس میں کافی محنت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میچ میں سیاہ پٹی پہن کر اترے گی، پاکستانی ٹیم امپائر ریاض الدین کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھی ہے، امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔ کوشش کریں گے پاکستان ٹیم کو بڑا ہدف دیں۔ ’ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے‘۔

    خیال رہے کہ رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ کو بارش نے شدید متاثر کیا ہے، یکے بعد دیگرے میچز بارش کی زد میں آرہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوچکا ہے جبکہ بارش کے باعث میچز میں تاخیر اور مختصر اوورز کا کھیل بھی معمول کی بات بن گیا ہے۔

    اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے کئی میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ مزید میچز کی منسوخی کا بھی خدشہ ہے۔

    آج کے میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد عامر شمال تھے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، شان مارش، گلن میکس ویل، ایلکس کرے، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور کین اینڈرسن شامل تھے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: شاہینوں نے گینگروز کے گرد شکنجہ کس دیا

    ابوظہبی ٹیسٹ: شاہینوں نے گینگروز کے گرد شکنجہ کس دیا

    ابوظہبی: شاہینوں نے گینگروز کے گرد شکنجہ کس دیا، ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں پاکستان نے مخالف ٹیم پر غلبہ پا لیا.

    تیسرے دن پاکستانی بلے باز چھائے رہے. پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 538 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا.

    بابر اعظم نے 99 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور 81 رنز اسکور کیے.

    فخر زمان 66، اظہر علی 64 اور  اسد شفیق نے 44 رنز  اسکور کیے۔ انگلش بالر نیتھن لائن نے 4 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا.

    پاکستان نے دوسری اننگز 400 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر کے آسٹریلیا کو 538 رنز کا ٹارگیٹ دے دیا.

    دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے. یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 282 رنز  اسکور کیے تھے، جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 145 رنز ہی بنا سکی۔


    آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان


    یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تھا.

    پاکستان اپنی شان دار پرفارمینس کے طفیل جیت کے قریب پہنچ گیا تھا، مگر سنیچری اسکور کرنے والے انگلش بلے باز عثمان خواجہ رکاوٹ بن گئے اور میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا.

  • ون ڈے سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا کل مدمقابل

    ون ڈے سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا کل مدمقابل

    برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ون ڈے میچ میں کل مدمقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔

    گرین شرٹس فارمیٹ کی تبدیلی کے ساتھ نتائج کی تبدیلی کے بھی خواہش مند ہیں، قبل ازیں گابا میں کھیلے جانے والے ایک روزہ کے آٹھ میچز میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پاکستان ٹیم کے لیے سب سے بڑا امتحان ایک ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکے براہ راست ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنا ہے۔

    قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز سے قبل ہی دھچکا لگ چکا ہے، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے کرکٹ کی ریکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے جب کہ بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر براجمان ہے تاہم قومی ٹیم ویسٹ انڈیز سے دو پوائنٹس آگے ہے۔

    ون ڈے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کینگروز کے خلاف نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    اظہر علی نے کہا کہ کینگروز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا مشکل ہے لیکن ہم کامیابی حاصل کریں گے تو مورال میں مزید اضافہ ہوگا۔

    سرفراز احمد کے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ نائب کپتان کی کمی محسوس ہوگی، دیگر میچز میں بھی سرفراز احمد کی شرکت یقینی نہیں ہے۔

  • آسٹریلیا پریکٹس میچ، کرکٹ آسٹریلیا الیون 114 رنز پر ڈھیر

    آسٹریلیا پریکٹس میچ، کرکٹ آسٹریلیا الیون 114 رنز پر ڈھیر

    کینز: پاکستان اور کرکٹ آْسٹریلیا الیون کے درمیان کھیلے جانے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کے 208 رنز کے جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی پوری ٹیم 114رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    match-post-1

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان کھیلے جانے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی پوری ٹیم صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی,محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عامر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 124 رنز پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے جبکہ مجموعی برتری 218 رنز تک جاپہنچی ہے۔

    match-post-2

    پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یونس خان 7 رنز پر رن آئوٹ ہوئے، اسی طرح اظہر علی 44 اور سرفراز احمد 4 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا، پریکٹس میچ، پاکستان کرکٹ ٹیم 208 رنز پر آؤٹ

    تیسرے اور آخری دن کا کھیل کل ہفتے کو کھیلا جائےگا۔

    قبل ازیں آسٹریلیا کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 اسکو ر بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر برسبن میں کھیلے گی۔

  • سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر وہاب ریاض کے مداح نکلے

    سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر وہاب ریاض کے مداح نکلے

    فیصل آباد: سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہر سنگھ بھی پاکستانی بولر وہاب ریاض کے مداح نکلے ۔

    زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی بائیسویں تقریبِ تقسیمِ اسناد میں بھارت سابق چیف الیکشن کمشنر اور رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر منوہر سنگھ کو اعزازی ڈگری دی گئی۔

    ڈاکٹر منوہر سنگھ نے اپنے خطاب میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی، وہاب ریاض کو ابھی بہت آگے جانا ہے، وہ کبھی ڈسپلن نہ چھوڑیں۔

  • وہاب ریاض کی بولنگ پردل ہارگیا، برائن لارا

    وہاب ریاض کی بولنگ پردل ہارگیا، برائن لارا

       کرکٹ کےچندبڑےبلےبازوں میں سےایک ’برائن لارا‘ وہاب ریاض کےدیوانےہوگئے۔

    وہاب ریاض پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کرنے پر برائن لارا نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے۔

    آئی سی سی پر ہنستے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ جرمانے کا فیصلہ سمجھ سے باتر ہے، شایقین کو انٹرٹین کرنا کیا وہاب کی غلطی تھی۔

    برائن لارانے وہاب ریاض سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا، اور وہاب کا جرمانہ بھرنے کی پیشکش بھی کردی۔

    اس سے قبل برائن لارا نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہاب کا بالنگ اسپیل شاندار ہے۔

    دوسری جانب وہاب کی شاندار باؤلنگ کاسامنا کرنے والے شین واٹسن نےٹوئٹر پر لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہاب کی باؤلنگ پر زخمی نہیں ہوئے۔

    وہاب نے بھی جوابی ٹوئٹ میں شین واٹسن کےکھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میچ میں بہت مزہ آیا۔ وہاب نے سیمی فائنل کے لئے شین واٹسن کو نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

     

  • پاکستان کی ناقص فیلڈنگ شکست کی وجہ بنی

    پاکستان کی ناقص فیلڈنگ شکست کی وجہ بنی

    ایڈیلیڈ: پاک آسٹریلیا ناک آؤٹ میچ میں راحت علی اور سہیل خان نے آسان کیچز چھوڑ کر میچ آسٹریلیا کی جھولی میں ڈال دیا۔

    کہتے ہیں کیچز ون میچز اور پاک آسٹریلیا ٹاکرے میں یہ بات سچ ثابت ہوئی۔ اگر اہم میچ میں اہم کھلاڑی کا اہم میچ چھوڑ دیا جائے تو پھر ٹیم کیسے جیت سکتی ہے۔

    راحت علی نے صرف کیچ ہی نہیں گرایا بلکہ میچ بھی گرا دیا، یا یوں کہیں ورلڈکپ ہی گرادیا اور نتیجہ پاکستان کوشکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

    شین واٹسن نے ففٹی بنائی اور وننگ شاٹ مار کر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچایا، ایک کیچ سے دل نہ بھرا تو سہیل خان بھی مہربان ہوگئے اور گلین میکس کا کیچ چھوڑ کر رہی سہی کسر پوری کردی۔

    اس بار بھی بدقسمت بولر کوئی نہیں جان مارنے والے وہاب ریاض ہی تھے، جن کی محنت پر راحت علی اور سہیل خان نے پانی پھیردیا۔