Tag: pakistan vs bangladesh

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان و بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان و بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور بنگلادیش کا میچ راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پر پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    راولپنڈی اورگردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل بنگلادیش کے اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین کا کہنا تھا کہ بنگلادیش نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا اب آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    پنڈی میں شیڈول میچ کے حوالے سے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ بنگلادیش کے بالرز نے گزشتہ 2 میچوں میں بہتر بالنگ کی، اسکواڈ میں 15 کھلاڑی ہیں اسی پر فوکس کرنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش کے پاس ڈومیسٹک مقابلوں کیلئے کافی تیز فاسٹ بالرز موجود ہیں تسکین اور رانا اچھی بالنگ کر رہے ہیں اور مزید سیکھ رہے ہیں، مستقبل میں بنگلا دیش کو باصلاحیت فاسٹ بالرز ملیں گے مستقبل میں ورلڈکرکٹ میں بنگلادیش کے فاسٹ بالرز اچھا نام بنائیں گے۔

    مجھے زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا، عمر اکمل

    محمدصلاح الدین کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی میں بنگلادیش کی بالنگ بہتر رہی لیکن بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی بنگلادیش کابیٹنگ کمبنیشن کچھ ٹھیک نہیں تھا مڈل آرڈر پرفارمینس نہیں دے پایا۔

  • دوسرا ٹیسٹ، بنگلایش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ، بنگلایش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، بنگلایش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔

    صائم ایوب نے عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر 107 رنز کی شراکت قائم کی اور شان مسعود 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    صائم ایوب بھی 58 کے انفرادی اسکور پر چلتے بنے ، سعود شکیل 18 بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ بابر اعظم 31 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ محمد رضوان 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے سلمان علی آغا گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا میچ کے آغاز پر کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے، 4روز کامیچ ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیگ اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میرحمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل گزشتہ روز شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    راولپنڈی گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کافی گیلی ہونے اور وہاں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث میچ شروع نہیں ہوسکا تھا۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    قومی ہاکی ٹیم ادھار ٹکٹ لے کر بیرون ملک کیوں گئی؟ اہم انکشافات

    ان کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔

  • پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہوگی

    پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہوگی

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوجائے گا۔

    قومی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے گی جبکہ بلے بازی کا انحصار بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق اور سلمان علی آغا پر ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح سے ہمکنار ہو۔

    شان مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو اچھی کارکردگی کیلئے بے چین ہے، ہمارے بولرز میں 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔

    دوسری جانب بنگلادیش ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو کا کہنا ہے کہ سیریز بہت اہم ہے۔جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون میں پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

    شاہد آفریدی کو ’بوم بوم‘ کا لقب کس نے دیا تھا؟

    بنگلا دیش اسکواڈ نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستانی بالرز کا بنگلا دیش کے گرد گھیرا تنگ

    ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستانی بالرز کا بنگلا دیش کے گرد گھیرا تنگ

    ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام رہا، پاکستان نے پہلی اننگز پانچ سو ستاون رنز پر ڈکلئیر کی اور پھر بولرز نے بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا، میزبان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لئے دو سو اکیاون رنز درکار ہیں۔

    ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز تین سو تئیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی،  کپتان مصباح الحق نو رنز پرپویلین واپس لوٹ گئے، اظہر علی اور اسد شفیق نے پراعتماد انداز سے اسکور میں اضافہ کیا اور پانچویں وکٹ پر دو سو سات رنز کی شراکت قائم کی۔

     اظہر علی کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور دو سو چھبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسد شفیق نےایک سو سات رنز بنائے، پانچ سو ستاون رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر پاکستان کی اننگز ڈکلیئر کر دی گئی۔ تیجل السلام نے بنگلہ دیش کیجانب سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     جواب میں بنگلہ دیش کا آغاز مایوس کن رہا، پہلے ہی اوور میں جنید خان نے تمیم اقبال کو پویلین بھیجچ دیا جس کے بعد میزبان ٹیم کے مزید چار مہرے کھسکا کر میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی۔

     بنگلہ دیش کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید چار سو پچاس رنز درکار ہیں۔

  • ڈھاکہ : پہلے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 وکٹوں پر 323 رنز بنالئے

    ڈھاکہ : پہلے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 وکٹوں پر 323 رنز بنالئے

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالئے، یونس خانےاور اظہر علی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،دوسرے ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اسپنر ذوالفقار بابر کی جگہ فاسٹ بولر عمران خان کو موقع دیا گیا ہے،پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے ہی اوور میں پروفیسر حفیظ صرف آٹھ رنزبناکرہمت ہارگئے۔

    سمیع اسلم انیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اظہر علی اور یونس خان نے محتاط انداز سے کھیلتے شاندار سنچریاں اسکور کیں، یونس خان نے کیرئیر کی انتیسویں سنچری اور اظہر علی نے آٹھویں سنچری بنائی جو بنگلہ دیش کیخلاف انکی پہلی سنچری ہے۔

    یونس خان جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ایک سو اڑتالیس رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لئےدو سو پچاس رنز کی شراکت قائم ہوئی، دن کے اختتام پر اظہر علی ایک سو ستائیس اور مصباح الحق نو رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • ڈھاکہ :پاکستان کی پہلی اننگز، یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریاں

    ڈھاکہ :پاکستان کی پہلی اننگز، یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریاں

    ڈھاکہ : ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز ہی پاکستانی بلے بازوں نے کمال دکھانا شروع کردیا، بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے،  یونس خانےاور اظہر علی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ میں مدِمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے ہی اوور میں پروفیسر حفیظ صرف آٹھ رنزبنا کر ہمت ہار گئے۔

    سمیع اسلم انیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    جس کے بعد  پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان اور اظہر علی نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تجربہ کار کرکٹر یونس خان نے بھرپور انداز سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور بنگال ٹائیگرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔

    تجربہ کار کرکٹر یونس خان نے کیرئیر کی انتیسویں سنچری بنائی، کرکٹ لیجنڈ آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑنے کیلئے انھیں ایک سنچری درکار ہے ۔

    دوسری جانب اظہر علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے آٹھویں سنچری اسکور کرڈالی، بنگلہ دیش کیخلاف یہ انکی پہلی سنچری ہے، دونوں بیٹسمینوں کی شراکت نے پہلی اننگز میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،  ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا

    ڈھاکہ:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

    دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنیادیں ہل گئیں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی اب ناکامیوں کے ازالے کا وقت آگیا، ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں زخمی شاہینوں کیلئے جیت حاصل کرنے کا آخری موقع ہیں، ٹور کا آخری میچ اور تیسری پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی۔

    ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد بنگال ٹائیگرز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بھی تاریخ بنانے کے لئے پُرعزم ہیں، میچ ڈرا ہوا تب بھی گرین شرٹس خالی ہاتھ وطن لوٹیں گے۔۔

    ٹور میں ہونے والی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے ڈھاکا کے سخت موسم میں سخت ٹریننگ کی، فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    کوچز اور مینجمنٹ نے ٹیم کی گاڑی کو جیت کے ٹریک پر لانے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نوبجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،  ٹی20 میچ کل ڈھاکا میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ٹی20 میچ کل ڈھاکا میں ہوگا

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو میرپور ڈھاکا کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

    ون ڈے سیریز کی شکست کو بھلا کر اب بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دینا ہے، بنگلہ دیشی ٹیم کا مورال تاریخ ساز کامیابی کیساتھ بلند ہے اور انکی نظریں ٹی ٹوئنٹی میچ پر مرکوز ہے۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی سنبھالیں گے، جو ٹی ٹوئنٹی ایکسپرٹ ہیں۔ گراؤنڈ میں انکا ہونا حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی علامت ہے۔

    بنگلہ دیش اور پاکستان سات مرتبہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں آمنے سامنے آئے، جیت پاکستان کا مقدر بنی لیکن اب ہوم گراؤنڈ ہے اور شائقین کی سپورٹ بھی جو بنگال ٹائیگرز کو خطرناک بناسکتی ہے۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ڈھاکا: شیر بنگال شاہین اور بنگال ٹائیگر آمنےسامنے آگئے،بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

     اس موقع پر کپتان اظہر علی نے بتایاکہ پہلے میچ میں ٹیم کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی ، آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

    بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے،بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ درست لائن پر گیندیں کیں تو کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔

    اظہر علی کی قیادت کا پہلا دن مشفق الرحیم اور تمیم اقبال نے خراب کردیا،بنگلہ دیش نے پہلی ہی امتحان میں پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ کر تین میچزز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

    بنگلہ دیش نے پہلی ہی امتحان میں پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ دیئے اور اظہر علی ٹیم کی ہار پر وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پانچویں اسپیشلسٹ بولر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، سعید اجمل بھی مکمل فلاپ ہوئے۔

    پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے قومی ٹیم آج ڈھاکا میں ٹیم بقا کی جنگ لڑے گی،اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، ہار گئے تو پہلی بار بنگلہ دیش سے سیریز ہار جائیں گے۔