Tag: Pakistan vs Bangledesh

  • ڈھاکہ ٹیسٹ: شاہینوں نے آخری معرکے میں پہلی فتح اپنے نام کرلی

    ڈھاکہ ٹیسٹ: شاہینوں نے آخری معرکے میں پہلی فتح اپنے نام کرلی

    ڈھاکہ: پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، بنگال ٹائیگرز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

    پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز ناکامی سے کیا لیکن اختتام جیت کے ساتھ کردیا، مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیت لی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کی شکست کا ادھار بھی چکادیا۔

    کھیل کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز تریسٹھ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پاکستانی بولرز نے مہرے ایک ایک کرکے کھسکانا شروع کئے، یاسر شاہ اور عمران خان نے میزبان بیٹنگ لائن کے قدم اکھاڑ دیئے۔ پوری ٹیم دو سو اکیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    یاسر شاہ نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

    ڈبل سینچری بنانے پر اظہر علی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    دوسرے ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن بھی برقرار رکھی، تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

    گزشتہ روز ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی شاہینوں کے نام رہا۔ میزبان ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز پانچ کھلاڑی آؤٹ ایک سو سات رنز پر شروع کی تو یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کا ڈبہ دوسو تین رنز گول کردیا۔

    تین سو چوون رنز کی برتری کے باوجود مصباح کی دفاعی کپتانی نے سب کو حیران کردیا۔ فالو آن کی بجائے خودبیٹنگ کرکے مصباح نے بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست دینے کا آپشن ختم کردیا۔

    پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پروفیسر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

    مصباح نے بیاسی رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے دوسری اننگز چھ کھلاڑی آؤٹ ایک سو پچانوے رنز پر ڈیکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ساڑھے پانچ سو رنز کا ہدف دیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر ترسٹھ رنز بنالئے،قومی ٹیم کو جیت کیلئے نو وکٹیں درکار ہیں۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو 550رنز کا ہدف

    ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو 550رنز کا ہدف

    ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے دوسری اننگز میں 195 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر کے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 550 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوسری اننگز میں محمد حفیظ اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ کی آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 25 رنز پر گری جب سمیع اسلم کو محمد شاہد نے آؤٹ کیا۔

    دو وکٹوں کے نقصان کے بعد ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی اس بار صرف 25 رنز ہی بناسکے، اظہر علی کو سومیا سرکار نے آؤٹ کیا اور اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔

     جس کے بعد یونس اور مصباح نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، یونس خان کو تیج الاسلام نے  اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے آؤٹ کیا، 140 رنز پر اسد شفیق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد شاہد نے دو جبکہ تیج الاسلام، سومیا سرکار اور شواگتا ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل جب کھیل شروع ہوا تو پاکستانی بولرز نے مزید چار وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کی اننگز 203 رنز پر ختم کر دی۔

    پاکستان کو پہلی اننگز میں میزبان ٹیم پر 354 رنز کی برتری حاصل ہوئی لیکن پاکستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کھیل کے تیسرے دن وہاب ریاض نے سومیا سرکار اور شواگتا ہوم کو پویلین کی راہ دکھائی، اس موقع پر دوسرے اینڈ پر موجود آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاہد علی کے ساتھ مل کر 63 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

    یاسر شاہ نے شاہد کو آؤٹ کرکے شراکت ختم کی جبکہ شکیب 91 گیندوں پر 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے تین، تین جنید خان نے دو جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے پاکستان کو تینوں ون ڈے میچوں اور واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بھی ہرایا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان کھلنا میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بھی بےنتیجہ رہا تھا۔

  • آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

    آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی، کھلاڑی آج بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

    بنگلہ دیش سے ناکامیوں کا ازالہ کرنے کیلئے قومی ٹیم کے پاس یہ آخری موقع ہے، تین ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے میدان مارا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی بنگال ٹائیگرز ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔

    قومی ٹیم سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے ڈھاکا پہنچ گئی ہے، راحت علی کی جگہ فاسٹ بولر بلاول بھٹی نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، کھلاڑی آج بھرپور نیٹ پریکٹس کریں گے۔

    دوسرا ٹیسٹ چھ سے دس مئی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کپتان مصباح الحق سیریز جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے، میزبان اوپنرز کی ریکارڈ شراکت نے ٹیسٹ کو یادگار بنادیا۔

    .کھلنا میں بنگلہ دیشی اوپنرز نے کھل کر کھیلا، تمیم اقبال اور عمرل القیس کی ریکارڈ شراکت نے پاکستان کی جیت کے خواب پر پانی پھیر دیا، اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے نہ صرف پاکستان کی برتری ختم کی بلکہ دوسری اننگز میں لیڈ بھی چڑھا دی۔

    وہاب ریاض، جنید خان، یاسر شاہ اور محمد حفیظ تمام بولرز وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

    کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز دو سو تیہتر رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو ذوالفقار بابر نے شراکت توڑ دی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

    تین سو بارہ کے مجموعی اسکور پر عمرل القیس ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیل کھیل کر آؤٹ ہوئے، عمرل القیس اپنا کام کرگئے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب جارہا ہے۔

    گزشتہ روز بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کا آغاز پراعتماد انداز سے کیا، اوپنرز نے تیزی سے کھیلتے ہوئے دن کے اختتام تک اسکور دو سو تہتر رنز تک پہنچا دیا ہے۔ تمیم اقبال ایک سو اڑتیس، امرلکیس نے ایک سو بتیس رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کیلئے تئیس رنز درکار تھے۔

  • کھلنا ٹیسٹ : محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنا ڈالی

    کھلنا ٹیسٹ : محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنا ڈالی

    کھلنا : پاکستان کرکٹ ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری داغ دی۔

    کھلنا میں حفیظ کا ہاتھ کھل گیا اور بنگلہ دیش کے خلاف حفیظ  رنز کی مشین بن گئے اور پہلی ڈبل سینچری بنائی، بنگلہ دیشی بولرز کے لئے حفیظ کو روکنا مشکل ہوگیا۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی حفیظ کا بلا رنز اگلتا رہا اور پروفیسر نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاٹس کھیل کر میزبان بولرز کے چودہ طبق روشن کردیے۔

    حفیظ کیرئیر بیسٹ دو سو چوبیس رنز بناکر شواگتا ہوم کی گیند کر کیچ آوٹ ہوئے۔

    انہوں نے اننگز میں تئیس چوکے اور تین فلگ شگاف چھکے لگائے، حفیظ کی ڈبل سینچری کی بدولت پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

    گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہینوں نے شاندار کم بیک کیا، پروفیسر کی سنچری اور اظہرعلی کی ففٹی نے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی تھی۔

    بنگلا دیش نے نامکمل اننگز دوسو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چھیانوے رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، بولرز کی فارم دیکھ کر بلے باز بھی فارم میں آگئے۔

    اوپنر نے پچاس رنز کا آغازدیا، سمیع اسلم ڈیبیو میچ میں بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پروفیسر اور اظہرعلی نے بنگالی بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ دونوں کے سامنے بنگال کا ایک بھی جادو نہ چل سکا، حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کا آٹھواں سینکڑاں جڑ دیا۔

    اظہرعلی نے بھی چھکا داغ کر کیرئیر کی انیسویں ففٹی بنائی۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر دوسو ستائیس رنزبنالئےتھے، قومی ٹیم کو برتری ختم کرنے کیلئے ایک سو سات رنز کی ضرورت ہے۔

  • کھلنا ٹیسٹ: شاہینوں کاکم بیک،1وکٹ پر227 رنزبنالیے

    کھلنا ٹیسٹ: شاہینوں کاکم بیک،1وکٹ پر227 رنزبنالیے

    کھلنا: بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہینوں کا شاندار کم بیک، پروفیسر کی سنچری اور اظہرعلی کی ففٹی نے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی۔

    کھلنا ٹیسٹ کا دوسرا پاکستان ٹیم کے نام ، کیا گیند باز اور کیا ہی بلے باز سب نےکمال کردکھایا، شاہینوں کی اٹیکنگ کرکٹ نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو بیک فٹ پر لاکھڑا کیا، دوسرے روز پاکستانی بولرز نےمیزبان بیٹنگ لائن کے بڑھتے قدم روک دیئے۔

    بنگلا دیش نے نامکمل اننگزدوسو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چھیانوے رنز کے اضافے کےبعد پوری ٹیم تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، بولرز کی فارم دیکھ کر بلے باز بھی فارم میں آگئے، اوپنر نے پچاس رنز کا آغازدیا، سمیع اسلم ڈیبیو میچ میں بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پروفیسر اور اظہرعلی نے بنگالی بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے،دونوں کے سامنے بنگال کا ایک بھی جادو نہ چل سکا، حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کا آٹھواں سینکڑاں جڑ دیا،اظہرعلی نے بھی چھکا داغ کر کیرئیر کی انیسویں ففٹی بنائی، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر دوسو ستائیس رنزبنالئےتھے، قومی ٹیم کو برتری ختم کرنے کیلئے ایک سو سات رنز کی ضرورت ہے۔

  • کھلنا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدائی اننگز میں 332رنزبناکر آؤٹ

    کھلنا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدائی اننگز میں 332رنزبناکر آؤٹ

    کھلنا: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدائی اننگز میں تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    کھلنا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز کا بھرپور کم بیک ہوا کہ میزبان بیٹنگ لائن کے بڑھتے قدم روک دیئے، بنگلہ دیش نے پہلی نامکمل اننگزدوسو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سات رنز کے اضافے کے بعد شکیب الحسن کو ذوالفقار بابر نے اپنا نشانہ بنایا۔

    جس کے بعد سومیا سرکار اور مشفیق الرحیم نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔

    تین سو پانچ کے مجموعی اسکور پر حفیظ نے اہم شراکت توڑدی۔

    مشفیق الرحیم کی اہم وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی، میزبان ٹیم تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے دو دو شکار کئے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز کھلنا ٹیسٹ کے پہلے روز بنگال ٹائیگرز نے کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے چار وکٹ پر دو سو چھتیس رنز بنائے تھے۔

    شاہینوں کی مہربانیوں کی بدولت کھلنا ٹیسٹ کا پہلا روز بنگال ٹائیگرز کے نام رہا، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بنگلادیش کے حق میں گیا، اوپنرز نے بھی کپتان کے فیصلےکی لاج رکھی، تممیم اقبال اور عمر القیس ے باون رنز کا سست لیکن پراعتماد آغاز دیا۔

    فیلڈرز نے بھی بلے بازوں کا خوب ساتھ دیا اور بلے بازوں کی دل کھول کر مدد کی،یاسر شاہ نے تمیم اقبال کو ٹہکانے لگا کر پہلی وکٹ لی، عمرالقیس بھی نصف سنچری بناکرہمت ہار گئے۔

    محموداللہ اور مومن الحق نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، فیلڈرز نے بھی بولرز کی محنت پر پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، محمود اللہ نصف سنچری سے ایک رن کی کمی پر وکٹ دے بیٹھیں۔

    مومن الحق دن کی آخری گیند پر ذوالفقار بابر کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور ریویو بھی ضائع کیا، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر دوسو چھتیس رنز بنالئے۔

  • کھلنا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

    کھلنا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا  ٹیسٹ میچ شیخ ابو نصر سٹیڈیم میں جاری ہے۔

    بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنز تمیم اقبال اور امرؤالقیس نے اننگز کا اچھا آغاز کیا، لیکن تمیم اقبال 25 رنز بنا کر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ دوسرے اوپنر امرؤالقیس عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کیاور محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ آوٹ ہوگئے۔

    اب تک بنگلہ دیش نے دو وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔

    مصباح الحق ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں تاہم  ٹیم کی مایوس کن کارکردگی نے ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم پر دباؤ  کا شکار ہیں۔

    بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ اور واحد ٹی 20 میں ہرانے کے بعد 14 سال میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میں ہرانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 14 ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں اور تمام کے تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔

  • پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    کھلنا: دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

     کھلنا میں شروع ہونے والے میچ میں نوجوان بلے باز سمیع اسلم کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی، جنھوں نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ہی اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ محمد حفیظ کے ساتھ اوپنز کے طور پر کھیلیں گے، آف اشپنر سعید اجمل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، جبکہ انجرڈ یاسر شاہ بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، جنید خان، محمد حفیظ، راحت علی، سعید اجمل، سمیع اسلم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یونس خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور سہیل خان شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم میں سومیہ سرکار، محمد شاہد اور لیٹن داس کو پہلی بار قومی سکواڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے، اسطرح امرالقیس، شواگاتا ہوم اور شہادت حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں، روبیل حسین جنہیں پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں ریسٹ دی گئی تھی وہ بھی سکواڈ میں واپس آگئے ہیں جبکہ اوپنگ بلے باز شمس الرحمان، شفیع الاسلام اور الامین حسین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف آج سے شروع ہونیو الی سیریز پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر اثرانداز ہوگی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود71 ریٹنگ پوائنٹس کا واضح فرق مصباح الحق کیلیے سیریز2-0 سے جیتنے پر محض ایک پوائنٹ کے اضافے کا سبب بنے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز

    ڈھاکہ:  پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ ہوگا، طویل فارمیٹ میں گرین شرٹس کو چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج سامنے آگیا۔

    پاکستانی ٹیم کا ایک اور کڑا امتحان ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی کے بعد اب ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بقاء کی جنگ لڑے گا۔

    قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح درکار ہے، ناکامی پاکستان کو چوتھی پوزیشن سے محروم کردے گا، ڈرا اور ایک صفر سے جیت بھی ناکافی ہوگی۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بنگلہ دیش کی فتوحات کو بریک لگانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق نے ایک اور تاریخ بنانے کے سپنے آنکھوں میں سجالئے، بنگال ٹائیگرز آج تک پاکستان کے خلاف طویل فارمیٹ میں کامیاب نہیں ہوئے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دسمبر دوہزار گیارہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مدمقابل ہوں گے۔