Tag: Pakistan vs Bangledesh

  • ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش آج ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش آج ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے سیریز بنگلہ دیش کے نام آج پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں امتحان ہوگا،  ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں میدان سجے گا، ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا، کھلاڑیوں نے کمر کس لی ہیں۔

    پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کی کمی نہیں تو ادھر بنگلہ دیش ایک اور تاریخ بنانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے، تجربہ کار بیٹسمین احمد شہزاد اور سہیل تنویر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ون ڈے میں کچھ نہ کرنے والے حفیظ اور اجمل کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

    بنگلہ دیش اور پاکستان سات مرتبہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں آمنے سامنے آئے اور ہر بار جیت گرین شرٹس کا ہی مقدر بنی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

  • ڈھاکہ: ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ڈھاکہ: ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ڈھاکہ : میر پور میں کھیلے جارہے  تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میچ میں پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے مل کر 91 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تاہم سمیع اسلم  45 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد، راحت علی اور سعید اجمل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عمر گل، سمیع اسلم اور ذوالفقار بابر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اوپنر سمیع اسلم نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بنگلا دیش پاکستان کو پہلی بار کلین سوئپ کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان تیسرے میں بھی ناکام رہا تو آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن کھودے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس پر سیریز میں کلین سوئپ کی تلوار لٹک رہی ہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں قومی ٹیم بقا کی جنگ لڑیں گے، بنگلہ دیش سولہ سال بعد پہلا ون ڈے جیتا، پھر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی اور اب میزبان ٹیم نے نظریں کلین سوئپ پر جمالی ہیں۔

    وائٹ واش سے کیسا بچا جائے، انتظامیہ سرجوڑ کر بیٹھ گئی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کھلاڑی ناکام ہورہے ہیں، انجریز نے ٹیم کی مشکلات اور بھی بڑھادی ہیں۔

    پاکستان آخری ون ڈے بھی ہار گیا تو آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی کھودے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، پہلا ون ڈے آج میرپور میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، پہلا ون ڈے آج میرپور میں کھیلا جائے گا

    ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج میرپور میں کھیلا جائے گا، انجری کا شکار ہونے والے یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

    پاکستانی شیر بنگال ٹائیگرز سے پنجہ آزمائی کریں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، پے در پے انجریز نے پاکستانی کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

    صہیب مقصود اور سہیل خان کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب تجربہ کار کھلاڑی شاہد آفریدی اور مصباح کی بھی خدمات ٹیم کو حاصل نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم نوجوان کھلاڑیوں سے بنگلہ دیش پر اٹیک کرے گی۔

    سیریز میں مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل امپائرز کے نشانے پر ہوں گے، پابندی ختم ہونے کے بعد اجمل پہلے انٹرنیشنل میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    محمد حفیظ کے ایکشن کی رپورٹ نہیں آئی ہے وہ صرف بیٹنگ میں اپنا جادو دکھاسکیں گے، وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون سے شکست نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔

    بنگال ٹائیگرز کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، ادھر پاکستان بھی ناقابل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل، ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل، ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل میرپور میں کھیلا جائے گا، انجری کا شکار ہونے والے یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پاکستانی شیر بنگال ٹائیگرز سے پنجہ آزمائی کریں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، پے در پے انجریز نے پاکستانی کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ صہیب مقصود اور سہیل خان کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب تجربہ کار کھلاڑی شاہد آفریدی اور مصباح کی بھی خدمات ٹیم کو حاصل نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم نوجوان کھلاڑیوں سے بنگلہ دیش پر اٹیک کرے گی۔

    سیریز میں مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل امپائرز کے نشانے پر ہوں گے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد اجمل پہلے انٹرنیشنل میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ محمد حفیظ کے ایکشن کی رپورٹ نہیں آئی ہے وہ صرف بیٹنگ میں اپنا جادو دکھاسکیں گے۔

    وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون سے شکست نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے، بنگال ٹائیگرز کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، ادھر پاکستان بھی ناقابل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • دورہ بنگلہ دیش، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز متوقع

    دورہ بنگلہ دیش، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز متوقع

    لاہور: دورۂ بنگلہ دیش کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، ورلڈ کپ کھیلنے والے متعدد کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم میں کون ان ہوگا اور کون آؤٹ ہوگا، اس کے لئے نو منتخب سلیکشن کمیٹی مشاورت میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے متعدد کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    شاہد آفریدی اور مصباح الحق ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو خراب رویہ کے سبب ٹیم میں جگہ نہیں دی جائے گی۔

    محمد عرفان انجری جبکہ یونس خان اور احسان عادل خراب کارکردگی کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

    سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اظہر علی کپتان، سرفراز احمد نائب کپتان، محمد حفیظ، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، فواد عالم، بابر اعظم، محمد رضوان، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان، راحت علی اور سعید اجمل شامل ہیں۔

    اسپنر یاسر شاہ اور ظفر گوہر میں سے کسی ایک کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چھ اور سات اپریل کو لاہور میں لگے گا۔ قومی ٹیم تیرہ اپریل کو بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوگی۔