Tag: pakistan vs england

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ آج سے ملتان میں کھیلا جائیگا

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ آج سے ملتان میں کھیلا جائیگا

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، شان مسعود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اولی پاپ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میچ میں قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاک انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتان اسٹیڈیم میں ہوئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے رونمائی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور دونوں ہی ٹیموں کو اپنی حالیہ سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی ملتان اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس جاری ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔

    قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری کوشش ہوگی فتح حاصل کریں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالآخر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، 15 رکنی اسکواڈ میں صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان شامل ہیں۔

    آفریدی کو ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کرنے پر سریش رائنا آگ بگولہ ہوگئے

    جارح مزاج بیٹر اعظم خان، افتخار احمد، آل راؤنڈر عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد عامر، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

  • انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    نارتھمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم  نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ کو 3میچوں کی سیریزمیں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    match

    لیڈز کے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ہونے والی پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں پاکستان کی ٹیم145رنز کے تعاقب میں79رنز پر ڈھیر ہوگئی، عالیہ ریاض19،منیبہ علی18،سدرہ امین11رنز بنا سکیں، سوفی نے3،کیپسی،سارہ اور لارین نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں انگلش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

    نارتھمپٹن:ایلائس کیپسی اورنیٹ سیوربرنٹ نے31،31رنز اسکور کیے، ندا ڈار2،سعدیہ اقبال، ذیانابیگ اور وحیدہ اختر1،1وکٹ لے سکیں۔

    Eng

    واضح رہے کہ 3میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو انگلش ویمنز ٹیم کے ہاتھوں 53 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ ون ڈے میچ 9، 12 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    مذکورہ سیریز کے ون ڈے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

    بسمہ معروف کپتان برقرار

    سیریز کے شیڈول کے اعلان سے قبل بسمہ معروف کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اقبال امام کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    بسمہ معروف اور اقبال امام کی تقرری آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہے۔ اس موقع پر بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    ہیڈ کوچ اقبال امام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر بہت خوش ہوں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ امید ہے قومی ٹیم اب ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔

  • برسٹل : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو6 وکٹ سے شکست دے دی

    برسٹل : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو6 وکٹ سے شکست دے دی

    برسٹل : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دے دی، پاکستانی بولرز358رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ امام الحق کے151اور آصف علی کی نصف سنچری بھی کام نہ آئی۔

    تفصیلات کے مطابق برسٹل میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ میزبان ٹیم نے 45 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر  باآسانی جیت لیا، پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2کی برتری حاصل ہوگئی۔

    امام الحق کی151رنز کی اننگز بھی کام نہ آئی، میچ میں پاکستانی فیلڈرز نے کیچ بھی گرائے، انگلینڈ کے جوہنی بئیرسٹو نے دھواں دھار سنچری اسکور کی جبکہ جیسن رائے نے76رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    پاکستانی بولنگ لائن ناکام ہوگئی، پاکستانی بالرز نے بیٹسمینوں کی محنت پر پانی پھیردیا، شاہین اپنے تین سو انسٹھ رنز کے ہدف کا دفاع نہ کرسکے، انگلینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت لیا۔

    انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف45اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کیا،  انگلش اوپنرز نے ٹیم کو شاندارآغاز فراہم کیا، جوئے روٹ 43،بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان 17 اور معین علی 43 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔جنید خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ابتدا میں کیچز ڈراپ ہونا پاکستان ٹیم کو بھاری پڑگیا، پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈٖ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے، اگر پاکستان اپنے اگلے دونوں میچ جیت گیا تو سیریز 2-2 سے برابر ہوگی جبکہ انگلینڈ کو سیریز جیتنے کیلئے صرف ایک فتح درکار ہوگی۔

    قبل ازیں تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    امام الحق نے انگلش ٹیم کے خلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 151 رنز بنائے انہیں کُرن نے بولڈ کیا، امام الحق کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، حارث سہیل 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    کپتان سرفراز احمد 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آصف علی 43 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 13 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹام کُرن نے دو اور پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 7 رنز پر گری جب فخر زمان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 15 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انگلینڈ نے 12 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس کے باعث تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر ہوئے تھے انہیں ڈاکٹرز نے پانچ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

  • ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اور انگلینڈ آج لسٹر میں آمنےسامنے

    ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اور انگلینڈ آج لسٹر میں آمنےسامنے

    لندن : ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں قومی وویمنز ٹیم آج انگلینڈ کے مد مقابل ہو گی، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں ثناء میر کی قیادت میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا آج میچ انگلینڈ سے کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ لسٹر میں کھیلا جائے گا۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے ہرایا تھا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2017 کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان ثناء میر، اسماویہ اقبال، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، مرینہ اقبال، ناہدہ خان، نین عابدی، نشرہ سندھو، سعدیہ یوسف، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • قومی ٹیم کاسیمی فائنل جیتنا فائنل سے کم نہیں ہوگا، شاہد آفریدی

    قومی ٹیم کاسیمی فائنل جیتنا فائنل سے کم نہیں ہوگا، شاہد آفریدی

    فیصل آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو تھوڑا ٹائم دینا چاہیے، قومی ٹیم کاسیمی فائنل جیتنا فائنل سے کم نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوکسی سےنہ ملائیں، نئےکھلاڑیوں کوصلاحتیں نکھارنےکیلئےوقت دیناچاہیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑی ٹیمیں سامنےآرہی ہیں،اب غلطیوں کی گنجائش نہیں، انگلینڈ کیخلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے، ہمارے کھلاڑی اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے اچھے لگتے ہیں، آخری 2میچزمیں ہماری بولنگ بہتر رہی، جیت کیلئےفیلڈنگ اوربیٹنگ میں ذمہ داری پوری کرناہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ ہی جتوا سکتی ہے ، قومی ٹیم کاسیمی فائنل جیتنا فائنل سےکم نہیں ہوگا، پاکستان بھارت میچ ضرور دیکھتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج لارڈز میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج لارڈز میں کھیلا جائے گا

    لارڈز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے لارڈز آج ہوگا، قومی ٹیم دوسرا ون ڈے کھیلنے کے لئے ساؤتھ ہیمٹن سے لارڈز پہنچ گئی ہے، پہلے ون ڈے میں ناکامی کے بعد پاکستان نے انگلینڈ سے انتقام پر نگاہیں مرکوز کرلیں ہیں، کھلاڑی ایک دن آرام کے بعد آج بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

    pak
    انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ انگلش ٹیم نے بارش کی وجہ سے ڈی ایل میتھڈ کے تحت کامیابی حاصل کی تھی۔

    آؤٹ آف فارم محمد حفیظ کی پرفارمنس سلیکٹرز کے لئے تشویش کا باعث بن گئی، دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راونڈر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں اڑا کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
    pak-2

    یاد رہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتا تھا، اب ون ڈے میں سیریز برابر کرنے کا موقع آگیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں دوہزار دس کے بعد لارڈز میں مدمقابل ہوں گی، چھ سال قبل پاکستان نے انگلینڈ کو اس ہی میدان میں زیر کیا تھا۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اولڈ ٹریفورڈ میں آج دوسرا ٹیسٹ ہوگا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اولڈ ٹریفورڈ میں آج دوسرا ٹیسٹ ہوگا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں آج اولڈ ٹریفورڈ میں آمنے سامنے ہونگے، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لارڈز ٹیسٹ کا فاتح اسکواڈ کو ہی برقرارر کھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پر شروع ہوگا، انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں آخری بار پاکستان سے ہی ہارا تھا۔ اور پاکستان بھی دو ہزار چھ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے نو سال بعد انگلش ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گا۔

    مزید پڑھیں : اولڈ ٹریفورڈ معرکہ،یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے

    اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کو ہرانا پاکستان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، میزبان ٹیم گزشتہ پندرہ سال سے اس میدان میں ناکام نہیں ہوئی، دوہزار ایک میں انگلینڈ کو پاکستان نے ہی شکست دی تھی۔ وقار یونس کی قیادت میں پاکستان فاتح رہا تھا، انضمام الحق کی شاندار بیٹنگ، وسیم اکرم اور وقار یونس کی تباہ کن بولنگ نے تاریخ بنائی تھی۔

    دوہزار چھ میں انگلینڈ نے شکست کا بدلہ لے لیا تھا، میچز ڈرا رہے،ایک ایک میچ دونوں نے جیتے۔

    نو سال بعد انگلینڈ اور پاکستان کا مانچسٹر میں ایکشن ہونے جارہا ہے۔۔ جو جیتا وہ ریکارڈ میں آگے نکل جائے گا، پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے اولڈ ٹریفورڈ پہنچ چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں : دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

    واضح رہے کہ قومی ٹیم لارڈز ٹیسٹ جیت کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1سے آگے ہے۔

    شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز کی طرح اولڈ ٹریفورڈ میں بھی انگلینڈ کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہوگی، فینز نے یاسرشاہ سے امیدیں باندھ لیں۔

  • دوسرا ٹیسٹ،  انگلینڈ نے 14رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے 14رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    لندن : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی واپسی ہوئی ہے۔

    بائیس جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ نے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، انجرڈ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اورآل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔

    الیسٹر کک ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز ، جو روٹ، جیمز وینس، گیری بیلنچ، بن سٹوکس، جونی بیئر سٹو، معین علی، عادل رشید، کرس ووکس ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن ، سٹیون فن ، جیک بال شامل ہیں۔

    یاسرشاہ کی گیندوں کو اسپین ہوتا دیکھ کر انگلش نے بھی اسکواڈ میں لیگ اسپنر کو شامل کرلیا ہے جبکہ دوسرے میچ میں عادل رشید انگلش اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔