Tag: pakistan vs ireland

  • آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: آئرلینڈ ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، 15 رکنی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

    قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی،  ون ڈے اسکواڈ میں کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔

    ون ڈے اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی بھی شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل اور نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبہٰ حسن شامل ہیں۔

    سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    اس سے قبل کرکٹ آئر لینڈ نے دورہ پاکستان کے لئے ویمن کرکٹ اسکواڈز کا اعلان کیا، جس میں لاورا ڈیلانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کریں گی۔

     آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔

    مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

  • اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ : پاکستان اور آئرلینڈ آج مدِ مقابل

    اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ : پاکستان اور آئرلینڈ آج مدِ مقابل

    بیلجئم : اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے کلاسیفیکشن میچ میں آج پاکستان اور آئرلینڈ مدمقابل ہونگے، ریو اولمپکس کیلئے قومی ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کا ریو اولمپکس دوہزار سولہ میں جگہ بنانے کا سفر مشکل تر ہوتا چلا جارہا ہے، برطانیہ کیخلاف کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد اب قومی ٹیم کو کلاسیفکیشن میچ میں آئرلینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔

    آئرلینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کرکے پاکستان ٹیم پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلنے کی اہل ہوگی، جس میں ملائیشیا یا فرانس کی ٹیم سے سامنا ہوگا۔

    کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹیم کیخلاف کھلاڑیوں نے کافی مواقع ضائع کیے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے آخری دونوں میچ لازمی جیتنا ہوں گے۔

  • پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کواٹر فائںل میں جگہ بنالی

    پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کواٹر فائںل میں جگہ بنالی

    ایڈلیڈ: پاکستانی شاہینوں نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرلی۔

    پاکستان نے آئرلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دیکر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ناک آؤٹ مرحلے میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ میں ہی ہوگا، پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کرلی۔اس سے قبل آئرلینڈ نےپاکستان کوفتح کیلئےدوسو اڑتیس رنز کا ہدف دیاتھا، کپتان پورٹرفیلڈ نے ایک سوسات رنزبنائے۔

     پاکستان کے وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں، آئرلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور پردوسوسینتس رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔ پال اسٹرلنگ کوچاررنز پراحسان عادل نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس کے بعد کپتان پورٹرفیلڈ ایک اینڈ پرڈٹے رہے۔

     دوسری جانب  وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، گیری ولسن انتیس، بل برائن اٹھارہ،نیل اوبرائن اور اسٹورٹ تھامسن بارہ،بارہ، اورجان مونی تیرہ رنزبناکر پویلین لوٹے۔پورٹرفیلڈ نے ایک سواکتیس بالز پرایک سوسات رنز اسکور کئے، جس میں گیارہ چوکے اورایک چھکاشامل تھا۔

    پورٹرفیلڈ کو شاہدآفریدی نے سہیل خان کی گیند پرکیچ کیا۔ پاکستان کے وہاب ریاض نے تین، راحت علی اورسہیل خان نے دو،دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ایک ایک وکٹ حارث سہیل اوراحسان عادل کوملی۔ آئرلینڈ کے نو کھلاڑی کیچ ہوئے۔ ان میں سے چارکیچز عمراکمل نے لئے۔

  • ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کو238رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کو238رنز کا ہدف دے دیا

    ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے دو سو اڑتیس رنز کا ہدف دے دیا۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آئرلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گیارہ کے مجموعی اسکور پر احسان عادل نے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، آئرلینڈ کی دوسری اہم وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔

    آئرلینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین نیل او برائن کو راحت علی نے ٹھکانے لگاکر حریف ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا، ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری طرف سے کپتان پورٹرفیلڈ اسکور میں اضافہ کرتے رہے۔

     آئرش کپتان نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ورلڈ کپ میں پہلی سینچری جڑدی، وہ ایک سو سات رنزبناکر سہیل خان کا شکار ہوئے، آئرلینڈ کی ٹیم دو سو سینتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • ورلڈ کپ : آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ : آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ایڈلیڈ : گروپ میچزز کے آخری میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹینگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی بالنگ کرنا ہوگی، آئرلینڈ کو کم سے کم اسکور تک روکنا ہوگا۔

    ان کا کہناتھا کہ پیچ بیٹینگ کے لئے سازگار ہے ، ٹیم کی پرفارمنس سے مطمعین ہوں۔

    مصباح الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، جس میں یونس خان کی جگہ حارث سہیل  جبکہ فاسٹ بالر محمد عرفان کی احسان عادل ٹیم میں شامل ہیں۔

  • آئرلینڈ ، پاکستان ٹاکرا کل، شاہینوں نے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے

    آئرلینڈ ، پاکستان ٹاکرا کل، شاہینوں نے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے

    ایڈیلیڈ: پاکستان ورلڈ کپ کے اپنے آخری پول میچ میں کل آئرلینڈ سے ٹکرائے گا، آئرلینڈ کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلیں، اہم ٹاکرے کیلئے ایڈیلیڈ میں میدان کل صبح سجے گا۔

    آئرلینڈ کو شکست دینے کیلئے پاکستانی شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے ہیں، خامیوں کو قابو پانے کیلئے کھلاڑی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی سخت ٹرینگ میں مصروف ہے۔

    ایڈیلیڈ کی چھوٹی باؤنڈری کو کلیئر کرنے کیلئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بلے بازوں سے مار دھاڑ کی پریکٹس کرا رہے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈو اینڈ ڈائی میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، قومی ٹیم آئرلینڈ کو زیر کرنے میں کامیاب رہی تو کوارٹرفائنل میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے بیس مارچ کو ایڈیلیڈ میں ہی ہوگا۔

    .آئرلینڈ کیخلاف بڑے مارجن سے شکست ہوئی تو ایونٹ میں قومی ٹیم کا سفر ختم بھی ہوسکتا ہے

  • ورلڈ کپ: پاکستان آئرلینڈ  ٹاکرا، پرانے زخم پھر سے تازہ

    ورلڈ کپ: پاکستان آئرلینڈ ٹاکرا، پرانے زخم پھر سے تازہ

    ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر دوہزار سات ورلڈ کپ جیسی صورتحال کا سامنا ہے، حریف بھی وہی اور مہینہ بھی مارچ ہی کا ہے۔

    ورلڈ کپ میں آئرلینڈ سے ٹاکرا پاکستان کے پرانے زخم پھر سے تازہ ہوگئے، سات سال پہلے سترہ مارچ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ وہ ہوگیا جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، آئرلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسا دکھ دیا جس کا کرب وہ ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے، ماضی پھر آنکھوں کے سامنے آگیا۔

    صورتحال پہلے جیسی ہیں، کوارٹرفائنل تک رسائی کے لئے جیت ضروری ہے،  دوہزار سات میں آئرلینڈ نے پاکستان کا اگلے راؤنڈ تک رسائی کا خواب چکنا چور کردیا تھا، آئرلینڈ نے اہم میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن کو تین وکٹوں سے ہرا کر دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچادی تھی۔

    پاکستان آئرلینڈ سے میچ ہارا اور شائقین کا بھروسہ بھی، اس بار بھروسہ نہ ٹوٹے اس کے لئے شاہین بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • آئرلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم سے کس کو ڈراپ کیا جائے؟

    آئرلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم سے کس کو ڈراپ کیا جائے؟

    آکلینڈ : آئرلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گنجائش ہے ، حارث سہیل کی واپسی کیلئے کس کو ڈراپ کیا جائے، انتظامیہ کا معلوم نہیں لیکن شائقین کرکٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نام یونس خان ورلڈ کپ میں ناکام ہوگئے ہیں، شائقین جو امیدیں تھی وہ تاحال پوری نہیں ہوسکی ہیں۔ آئرلینڈ کیخلاف پاکستانی پلینگ الیون میں تبدیلی کیلئے صرف ایک سلاٹ خالی ہے۔

    کس کو بیٹھایا جائے گا، یونس خان،عمراکمل یہ پھر صہیب مقصود۔

    شائقین کرکٹ نے یہ مسئلہ حل کردیا اور کہا ہے کہ یونس خان آرام کرو اور حارث سہیل کیلئے جگہ بناؤ۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کا مقابلہ مارو یا مرجاؤ والی صورتحال ہے،جو جیتے گا اچھے رن ریٹ سے وہ کوارٹر فائنل میں پہنچے گا، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • آکلینڈ: قومی ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف میچ کے لئے بھرپور تیاری

    آکلینڈ: قومی ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف میچ کے لئے بھرپور تیاری

    آکلینڈ: ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف گروپ کے آخری اور اہم میچ کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

    ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں جانا ہے تو آئرلینڈ کو ہرانا ہے۔ پاکستان کے لئے آخری گروپ میچ پری کوارٹرفائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

    پاکستان کو آئرلینڈ کی خوبیوں اور خامیوں کا بخوبی علم ہے، آئرش ٹیم سے میچ پرانے زخم پھر سے تازہ کردے گی، دوہزار سات کے عالمی کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو اپ سیٹ کیا تھا اور اس بار شاہین بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں۔

    پاکستانی ٹیم نے آکلینڈ سے ایڈیلڈ پہنچ کر بھرپور نیٹ پریکٹس کی، فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں، آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان کے گروپ میں تین فتوحات کے ساتھ چھ پوائنٹس ہیں، آئرلینڈ سے جیت ٹیم کو کوارٹرفائنل میں پہنچادے گی۔