Tag: Pakistan Vs Newzealand

  • لگاتار گیارہویں کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے، وزیراعظم عمران خان

    لگاتار گیارہویں کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20کرکٹ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا لگاتار گیارہویں کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور کہا قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا، لگاتار گیارہویں کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکیخلاف بہترین ٹیم اسپرٹ نظر آئی ، امید ہے قومی ٹیم کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی، پاکستان کی مزید کامیابیوں کے لیے پر امید ہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دی اور شاہینوں نے سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

    مزید پڑھیں : دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دبئی میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور اوپنر کولن منرو نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ منرو نے 28 گیندوں پر 44رنز بنائے، منرو آؤٹ ہوئے پاکستان میچ میں چھا گیا۔

    کورے اینڈرسن نے گرتے پڑتے نیوزی لینڈ کے اسکور کو 150 کے پار لگایا، جس کے بعد اوپنر فخرزمان اور بابر اعظم نے پاور پلے میں کام دکھادیا، فخر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم اور آصف علی کی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی۔

    بابر 40 اور آصف 38رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور آخری اوور کی چوتھی گیند پر حفیظ نے چوکا لگا کرپاکستان کو جیت دلوائی۔

  • بیٹنگ کی ناکامی شکست کی وجہ بنی، سرفراز احمد

    بیٹنگ کی ناکامی شکست کی وجہ بنی، سرفراز احمد

    ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا ذمہ دار ناقص بیٹنگ کو قرار دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے نئی گیند کا استعمال بہت عمدگی سے کیا۔

    انہوں نے کہا کا پچ کا اندازہ تھا لیکن بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی تاہم 140 رنز بھی بنالیتے تو میچ اچھا ہوجاتا۔

    محمد عامر اور رومان رئیس کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شروع کے اوورز میں بالرز نے اچھی بالنگ کی اگلے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا کہ نوجوان لڑکے اچھا پرفارم کررہے ہیں، اس وکٹ پر ٹاس جیت کر پاکستان کی جلد وکٹیں لینے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں کامیاب رہے۔

    مین آف دی میچ کولن منرو نے کہا کہ بیٹنگ کے لئے پچ مشکل تھی تاہم وکٹ پر تھوڑا ٹھہرنے کے بعد بیٹنگ آسان ہوگئی۔ ٹیم میٹنگ میں سیدھے بیٹ سے کھیلنے کی ترغیب دی گئی تھی تاہم کراس بیٹ سے کھیلنے کی وجہ سے ہم نے وکٹیں گنوائیں۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

    واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد کیویز نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    مزید پڑھیں: ٹیم کی واپسی پرکپتان اورکوچ کے ساتھ بیٹھ کربات ہوگی، انضمام الحق

  • ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز فیصلہ کن معرکے میں داخل ہوگئی ہے، پانچواں اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کیلئے ون ڈے سیریز اب دو دو سے برابر ہوگئی ہے، کون جیتے گا اس کا فیصلہ آج ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں یونس خان اور شاہد آفریدی کا دیگر کھلاڑیوں نے ساتھ نہ دیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ سات رنز سے کامیاب ہوا۔

    آج آخری معرکہ ہے اور صورتحال مختلف ہے، کپتان شاہد آفریدی بھی واضح کرچکے ہیں کہ بیٹنگ کے شعبہ میں بہتری آئی ہے، بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔

  • نیوزی لینڈ ٹیم کے میڈیا منیجر نے پی سی بی کے مؤقف کوغلط قرار دیدیا

    نیوزی لینڈ ٹیم کے میڈیا منیجر نے پی سی بی کے مؤقف کوغلط قرار دیدیا

    ابوظہبی :نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو غلط قرار دے دیا ہے، کیوی منیجر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے میچ منسوخ یا مؤخر کرنے کا نہیں کہا۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے منیجر نے پول کھول دیا، کیوی منیجر نے پی سی بی کے مؤقف کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ منسوخ  یا مؤخر کرنے کا نہیں کہا۔

    پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میچ مؤخر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن براڈ کاسٹرز اور کیوی منجمنٹ نے رضامندی ظاہر نہیں کی، جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے شیڈول کے مطابق ہوا۔

    سانحہ پشاور پر کھلاڑیوں نے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی اختیار کی اور ہاتھوں پر سیاں پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیا، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ میچ کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑیوں نے نہیں کرکٹ بورڈ نے کیا ہے، ہم کرکٹ بورڈ کے ملازم ہیں، جو بورڈ کہے گا وہی کریں گے۔

  • پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    دبئی کا میدان پاکستانی شاہینوں کے نام رہا، گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی کی شکست کا بدلا لیتے ہوئے کیویز کو 3 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔

    مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،مصباح الحق کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا، بولرز نے تپلی تلی بولنگ کی بدولت کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی، صرف ایک سو گیارہ رنز کے اسکور پر شاہینوں نے کیویز کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔

    یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود راس ٹیلر نے ہمت نہیں ہاری، ٹیلر جم کر بولرز کا مقابلہ کرتے رہے، ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت کیویز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چھیالیس رنز بنائے۔

    جواب میں پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کیا ۔ محمد حفیظ چھ رنز بنا کر کائل ملز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد کو ڈینیئل ویٹوری نے آؤٹ کیا انہوں نے 28 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث سہیل نے 109 گیندوں پر 85 رنز بنائے جبکہ شاہد خان آفریدی نے 61 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔

  • نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف

    نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف

    دبئی: پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف مصباح الحق نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت لیا اور رات میں پڑنے والی اوس سے فائدہ اٹھانے کے لیے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ جنہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی ابتدائی وکٹ محض 22 رنز پر گری جس کے بعد دیگر بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 111 کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ روز ٹیلر ڈگمگاتی صورتحال کے دوران میدان میں آئے اورشاندار بلے بازی کرتے ہوئے 135 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3، وہاب ریاض نے 2 اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    محمد حفیظ پر بولنگ کی پابندی عائد ہونے کی وجہ سے پاکستان کو کمبی نیشن تشکیل دینے میں مشکل کا سامنا رہا۔

  • پہلا ون ڈے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دبئی میں ہوگا

    پہلا ون ڈے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دبئی میں ہوگا

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو سینئر بیٹسمین یونس خان کی خدمات حاصل ہوں گی لیکن محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث پاکستان کو ایک اسپنر کی کمی ہوگی کیونکہ سعید اجمل پہلے ہی بولنگ ایکشن کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل زخمی ہونے کی وجہ سے اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود کین ولیمسن ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

    دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہوگا، کپتان شاہد آفریدی نے سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    دبئی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹی ٹرافی کی نقاب کشائی کی، ٹرافی کو آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ جب بھی کرکٹ چھوڑیں ان کی ٹیم بہتر پوزیشن پر ہو۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم ہے، مقابلہ دلچسپ ہوگا۔

  • شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ: پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنالئے، برینڈن مکلم اور کین ولیمسن 153اور 76رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 351رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیاگیا، تاہم اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم تیرہ رنز بنا کر راحت علی کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ جبکہ کیوی جارحانہ بلے باز برینڈن مکلم اور کین ولیمسن ناٹ آوٹ کریز پر موجود ہیں۔برینڈن مکلم نے 153رنز بنائے ہیں جبکہ کین ولیمسن 76رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • فلپ ہیوز کی ناگہانی موت، شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ملتوی

    فلپ ہیوز کی ناگہانی موت، شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ملتوی

    شارجہ: آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی ناگہانی موت کے غم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ملتوی کردیا گیا ہے۔

    انجہانی فلپ ہیوز کی موت کی خبر آتے ہی دنیا ئے کرکٹ کی سرگرمیاں رک گئیں ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچ پر بھی سوگ کا سماں چھا گیا، کھلاڑی غمگین ہوگئے۔ باہمی رضا مندی سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اس طرح جمعے کو میچ کا دوسرا اور پیر کو آخر روز ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے بھی آسٹریلوی کھلاڑی کے اہل خانہ سے ہمددری کا اظہار کیا ہے۔