Tag: pakistan vs srilanka series

  • کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو: کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پراساد نے احمد شہزاد کی اہم وکٹ حاصل کی۔

    حفیظ اور اظہر علی کے درمیان  46 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جیسے پرساد نے اظہر علی آؤٹ کرکے توڑی، اظہر علی 26 رنز بنا سکے۔

    اس وقت محمد حفیظ اور یونس خان کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے اب تک دو وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنالیے ہیں۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سری لنکا کم بیک کرسکتی ہے، کھلاڑیوں کو محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا، اسپن بولنگ پاکستانی ٹیم کی طاقت ہے اور آنے والے دنوں میں یہ پچ سپنرز کو مدد دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن کپتان نے سیریز برابر کرنے کا عزم ظاہر کیا، سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سری لنکا کے لیے تھرندو کوشل اور دھشمانتا چمیرا، پردیپ اور پریرا کی جگہ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

  • دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی

    دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی

    کولمبو: سری لنکا کے خلاف طویل سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کولمبو پہنچ گئی۔

    سری لنکا کو ان کی سرزمین پر شکست دینے کے لئے گرین شرٹس لاہور سے کولمبو پہنچ گئے، مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم لاہور سے کولمبو کیلئے روانہ ہوئی۔ اسٹار اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    ادھر مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا کی عدم موجودگی پاکستان کے لئے فائدہ مند ہوگی۔

    گرین شرٹس دورہ سری لنکا کا آغاز گیارہ جون کو تین روزہ وارم میچ سے کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے گال میں ہوگا۔

    قومی ٹیم دس سال سے سری لنکا کے خلاف سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے، ٹیسٹ کے بعد ہونے والے ون ڈے سیریز پاکستان کے لئے جیتنا انتہائی اہم ہے۔

    چیمپئینز ٹرافی میں جانا ہے تو آئی لینڈر کو ایک روزہ سیریز میں ہرانا ہے۔