Tag: pakistan vs srilanka

  • کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    پالی کیلے: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

    پالی کیلے میں میدان سج گیا، شاہینوں کا دوسرے ون ڈے میں امتحان جاری ہے، دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرسکتی ہے، مخالف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

    ادھر ٹیسٹ سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست کھانے والی میزبان سری لنکن ٹیم کے کپتان پالی کیلے میں حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کے لئے ہر میچ اہم ہے، سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو بنا کسی رکاورٹ انگلینڈ کا ٹکٹ دلوادے گی، دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ اس میدان ہیں۔


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


    پچاس اوورز کے اختتام پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کئےاظہر علی 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

    تیس اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 123 تک پہنچ چکا ہے جبکہ تین وکٹیں گر چکی ہیں اس وقت کریز پر شعیب ملک اوراظہرعلی موجود ہیں۔

    بیس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالئے ہیں۔

    دس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 44 رنزبنالئے ہیں۔

    میچ کا آغاز ہوگیا اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں بارش میچ کچھ دیر لئے روک دیا گیا۔


    سری لنکا اننگز


    سری لنکا نے میچ کے آغاز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، پانچویں اوور میںسری لنکن ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنالئے

    دسویں اوور میں 98 رنز پر صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    میچ کے سولہویں اوور میں 130 رنز پر بھی ایک ہی کھلاڑی آؤٹ ہو سکا۔

    بیس اووررز کے بعد 147 رنز پر  2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں

    جبکہ میچ کے 25 ویں اوور میں شاہینوں نے 166 رنز پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

    تیس اوور کے اختتام پر سری لنکا 189 رنز اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

    جبکہ 35 اوور میں سری لنکا کے6کھلاڑیوں کے نقصان پر 207 رنزہیں

    میچ کے 45 ویں اوور میں سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور اسکور 275 تک جا پہنچا

    میچ کے 48 ویں  اووور میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 288 رنز بنا کر پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

  • پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی

    پالی کیلے: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کادوسرا ون ڈے آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی میں سری لنکا حائل ہے، شاہینوں کو اس دیوار کو گرانا ہوگا،پہلا پڑاؤ تو قومی ٹیم نے پار کرلیا، لیکن سری لنکا سے سیریز پاکستان کی چیمئنز ٹرافی تک رسائی کا فیصلہ کرے گی۔

    سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو بنا کسی رکاورٹ انگلینڈ کا ٹکٹ دلوادے گی، اس لئے ہر میچ اہم ہے،گرین شرٹس کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دمبولہ میں قومی ٹیم نے باآسانی چھ وکٹوں سے میدان مارا تھا۔

    ادھر ٹیسٹ سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست کھانے والی میزبان سری لنکا حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہے، پاکستان ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی پروفیسر سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔

    جبکہ احمد شہزاد، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے پُرعزم ہیں،دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ اس میدان میں مدمقابل ہوں گی، اس سے قبل دوہزار بارہ میں پاکستان اورسری لنکانے پالی کیلے میں ایک ایک میچ جیتا تھا، دوسرا ڈے ئانٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردو بجے شروع ہوگا۔

  • پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی

    پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی

    دمبولا : ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کا میدان بھی پاکستان کے نام رہا پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    دمبولا کا میدان گرین شرٹس کے نام رہا شاہینوں کے تگڑے وارنے لنکن ٹائیگرز کو ڈھیر کردیا، پاکستان نے پہلا میچ چھ وکٹوں سے جیت کر چیمپیئنز ٹرافی کی جانب پہلا قدم بڑھادیا۔

    ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اظہرالیون کیلئے کارآمد ثابت ہوا۔ چوالیس رنز کا آغاز دینے کے بعد کوشال پریرا کو پروفیسرنے چلتا کیا،لنکن بلے بازوں کا کوئی فارمولا پروفیسر کے سامنے نہ چلا، پروفیسر نے کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے چار مہرے کھسکائے۔

    دنیش چندی مل کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت سری لنکا نے آٹھ وکٹ پر دو سو پچپن رنز بنائے،جواب میں احمد شہزاد انتیس اور اظہرعلی اکیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی پروفیسر کا جادو سرچڑھ کربولا۔

    پروفیسر کیرئیر کی دسویں سنچری بناکرایک سو تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے ناٹ آؤٹ ففٹی بناکر پاکستان کوفتح دلوائی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    سری لنکن ٹیم کی قیادت اے ڈی میتھیوز کر رہے ہیں، واضح رہے کہ اگر پاکستان نے 2016ءمیں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنی ہے تو اسے سری لنکا کو ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دینا ہو گی۔

    براہِ راست  اپڈیٹ


    پاکستان اننگز


    پاکستان کی جانب سے اوپنر  احمد شہزاد اوراظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔

    پانچ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان نے بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 29 رنز بنالئے۔

    پاکستان کا پہلہ نقصان اظہر علی 21 رنز بنا کر میتھیو کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    دس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 51 ہوگیا۔

    احمد شہزاد 29 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    پندرہ اورز کا کھیل مکمل پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر70 رنز بنالئے۔

    بیس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان کا مجموعی اسکور  94 رنز دو کھلاڑی کے نقصان پر۔

    پچس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پرپاکستان کا مجموعی اسکور 122 رنز تین کھلاڑی کے نقصان پر

    تیس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر تین کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا اسکور 154 ہوگیا۔

    پیتیس اوورز کا کھیل مکمل، تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کا اسکور 193 ہوگیا۔

    چالیس اوورز کا کھیل مکمل ،چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور  225  ہوگیا۔

     


    سری لنکا اننگز


     سری لنکا کی جانب سے اوپنر پریرا اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔

      سری لنکا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 42 اوورز میں 201 رنز بنالئے ہیں۔

    پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی، سری لنکن کھلاڑی پریرا کو محمد حفیظ نے آؤٹ کیا، پریرا نے 26رنز بنائے، اب تک دلشان نے 19 رنز بناکر تھیرے مانا کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    تھیرے مانا زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور  انکو انور علی نے آؤٹ کیا، تھیرے مانا 23 رنز بنا سکے۔

    دلشان 30 رنز پر اور تھرنگا 8 رنز پر وکٹ پر موجود ہے۔

    سری لنکا کی تیسری وکٹ تھرنگا کی گری وہ 20 رنز ہی بنا پائے، جس کے بعد اوپنر دلشان کا ساتھ دینے کیلئے میتھیوز میدان میں ہیں لیکن دلشان نے 38 رنز ہی بنائے تھے کہ انھیں محمد حفیظ نے آؤٹ کر دیا۔

    اب میتھیوز اور چندی مال  وکٹ پر موجود ہے، 37اوورز تک میتھیوز نے 26 اور چندی مل نے 21 رنز بنا لئے ہیں۔

    سری لنکا کو 41 اوورز میں ایک اور نقصان اٹھانا پڑا، میتھیوز کو 38 رنز پر یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

    سری لنکا کا 48 اوورز مکمل ہونے پر مجموعی اسکور دو سو چالیس چھ کھلاڑی کے نقصان پر۔

    پچاس اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 256 رنز کا حدف دے دیا۔

     

  • دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے ٹیسٹ میں تو پاکستان کامیاب رہا اب ون ڈے میں اصل ٹیسٹ ہوگا، پاکستان کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال ہے، گرین شرٹس کے پاس سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا چیلنج درپیش ہیں۔

    تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے نہ ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی یاسر شاہ پاکستان کے لئے ٹرم کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔ جنرل ساؤنڈ سرفرازسے بھی اچھی امید ہے ، بیٹنگ کی کمان اظہر علی اور احمد شہزاد سنبھالیں گے۔

    فاسٹ بولنگ میں ٹیم کو عرفان، راحت علی اور انور علی کی خدمات حاصل ہوں گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہفتے کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، سری لنکا کا 15 رکنی اسکواڈ کااعلان

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، سری لنکا کا 15 رکنی اسکواڈ کااعلان

    کولمبو:سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    سری لنکا نے سیریز کے لئے اسکوا ڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے،سلیکٹرز نے حیران کن طور پر بہترین ٹیسٹ بولر رنگانا ہیراتھ کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے دو نئے لیگ اسپنرکو شامل کیا جو ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔

     جب کہ ورلڈ کپ کے بعد سری لنکا کی یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں سری لنکا کے بہترین بیٹسمین اور دو سابق کپتان کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے ریٹائرمنٹ کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے گیارہ جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرلی

    پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرلی

    پالی کیلے : پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ،تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 377 رنز کا بڑا ہدف دیا جو پاکستان نے یونس خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری دن دوسرے سیشن میں حاصل کر لیا، یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی 30ویں سنچری بنائی اور 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    یونس خان  اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت پاکستان تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے، یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی 30ویں سنچری بنائی اور 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یونس خان نے شان مسعود کے ساتھ مل کر 242 رنز کی شراکت قائم کی، جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

    شان کے آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق کی تجربہ کار جوڑی نے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو فتح یاب کروا دیا، کھیل کے آخری روز یونس خان اور مصباح الحق سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، سری لنکن بولرز آخری دن صرف ایک پاکستانی وکٹ لے سکے۔

    قومی ٹیم نے سری لنکا سے نو سال بعد سیریز میں فتح حاصل کی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو ستتر رنز کا ہدف حاصل کرکے پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی، مصباح الحق کی بطور کپتان سری لنکا میں یہ پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح ہے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

  • پالی کیلے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف

    پالی کیلے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف

    پالی کیلے: پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے تین سو ستتر رنز کا ہدف دے دیا۔

    پالی کیلے میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز دو سو اٹھائیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان اینجلو میتھیوز اور چندی مل نے تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا۔

    دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کے لئے ایک سو سترہ رنز کی شراکت قائم کی۔ چندی مل نے ایک سوبائیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں تین سو تیرہ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لئے تین سو ستتر رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے عمران خان نے پانچ شکار کئے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں کا امتحان جاری ہے۔

    گزشتہ روز پالی کیلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا کیخلاف پاکستان کیجانب سے سرفراز احمد اورعمران خان نے نامکمل پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ اسکور میں چھ رنز کا اضافہ کرنے کے بعد میزبان ٹیم نے پاکستان کو دوسو پندرہ رنزتک محدود کردیا۔ پاکستان کو تریسٹھ رنز کے خسارے کا سامنا رہا۔

    سری لنکن ٹیم کا دوسری اننگز میں آغاز اچھا نہ رہا، پاکستانی بولرز نے اسی رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ کرکے سری لنکا کو مشکلات سے دوچار کردیا تھا، کپتان اینجلو میتھیوز نے اوپل تھرنگا اور جہان مبارک کے ہمراہ سری لنکن ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔

    دن کےاختتام تک سری لنکا نے پانچ وکٹ پر دو سو اٹھائیس رنز بناتے ہوئے پاکستان کیخلاف دو سو اکیانوے رنز کی سبقت قائم کرلی ہے۔

  • پالی کیلے: پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، ٹیم کو مشکلات کا سامنا

    پالی کیلے: پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، ٹیم کو مشکلات کا سامنا

    پالی کیلے: پالی کیلےٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اٹہتر رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    دوسری جانب یاسر شاہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران تین مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بولر بھی بن گئے۔

    تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں، پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 233 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

    شان مسعود اور احمد شہزاد پاکستان کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے،  پاکستان کو پہلا نقصان 32 رنز پر اٹھانا پڑا جب شان مسعود 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد احمد شہزاد 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت جب یونس خان صرف تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

    سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد اور نووان پردیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پالی کیلے میں پاکستانی آف اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے بڑی اسکور کی جانب بڑھتے قدم روک دیئے، یاسر شاہ نے آدھی سری لنکن ٹیم ٹھکانے لگا دی، یاسر شاہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران تین مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بولر بھی بن گئے۔

    کھیل کے آخری روز سری لنکا نے دو سو بہتر رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی اور صرف چھ رنز کے اضافے کے بعد میزبان ٹیم کا دو سو اٹھتر رنز پر صفایا ہوگیا۔

    راحت علی نے تین اور اظہر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کے دموتھ کرونا رتنے ایک سو تیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

  • پالی کیلے: سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پالی کیلے: سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پالی کیلے: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں، سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دھمت کارونارتنے اور کوشال سلوا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کوشال سلوا زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہ سکے ، راحت علی کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے، انھوں نے 9 رنز بنائے، اب سے کچھ دیر قبل تک سری لنکا نے پندرہ رنز بنالئے ہیں۔

    پالی کیلے میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر فیلڈنگ کو ترجیح دی ہے۔

    سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہاب ریاض انجرڈ ہیں۔ جنید خان اور ذوالفقار بابر ٹیم کا حصہ نہیں اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے سبب فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

    میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین فاسٹ بالرز راحت علی، عمران خان اور احسان عادل کو رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں کمار سنگاکارا کے علاوہ تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

  • پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیا

    پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیا

    کولمبو: پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ہے،  اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    آخری اننگز میں پاکستانی ٹیم 329 رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی، جس پر سری لنکن ٹیم کو جیتنے کیلئے صرف 153رنز کا ہدف ملا، سری لنکن ٹیم کا دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز شاندار کم بیک کیا اور سری لنکا نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    تھرمنے بیس رنز جبکہ اینجلو میتھیوز 43رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ تین جولائی سے پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔

    گزشتہ روز کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل اڑتیس اوورز پہلے ختم کردیا گیا تھا، شاہینوں نے سری لنکا کو ایک سو ترپن رنز کا معمولی ہدف دیا تو بارش پاکستان کی مدد کو آگئی،بارش نے روکنے کا نام نہیں لیا تو آخری سیشن وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، پوری ٹیم نے تین سو انتیس رنز پر ہتھیار ڈال دئیے۔

    چوتھے روز اسکور میں اکتیس رنز کے اضافہ کرنے کے بعد یونس خان چالیس رن پر آؤٹ ہوئے، مصباح، اسد شفیق اور گال ٹیسٹ کے ہیروسرفراز احمد بڑی اننگز نہ کھیل سکے، اظہرعلی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، یہ ان کےکیرئیر کی نویں سنچری تھی۔