Tag: Pakistan vs zimbabve

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری معرکہ آج ہوگا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری معرکہ آج ہوگا

    ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ پیر کو کھیلا جائیگا، سیریز ایک ایک سے برابر ہے.

    زمبابوے نے امپائرز کے متنازعہ فیصلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا میچ ڈک ورتھ لوئس قوانین کے تحت پانچ رنز سے جیت کر ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر کردی لیکن اب فائنل معرکہ ہوگا جسمیں دونوں ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔

    پاکستان ٹیم نے بیٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے پریکٹس سیشن میں بھرپور محنت کی ہے۔

    کپتان اظہر علی نے کہا کہ شعیب ملک، عامر یامین اور آخر میں یاسر شاہ نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے کامیابی کے قریب پہنچا دیا تھا مگر خراب روشنی شکست کا سبب بنی۔

    انکا کہنا تھا دورہ زمبابوے کا اختتام ون ڈے سیریز جیت کر کرنا چاہتے ہیں۔

  • میچ دیکھ  کر اپنا وقت یاد آگیا، وسیم اکرم

    میچ دیکھ کر اپنا وقت یاد آگیا، وسیم اکرم

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی تعریف کرنا پڑے گی۔

    کرکٹ کی تاریخ لیجنڈ بولر وسیم اکرم کے کارناموں سے بھری پڑی ہے، بلے بازوں کیلئے دہشت کی علامت، سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پربےحد خوش ہیں۔

     پاکستان اور زمبابوے کے دوسرے ون ڈے میچ میں کمینٹری کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں کرکٹ کا مزہ ہی الگ ہے، میچ دیکھر کر اپنا وقت یاد آگیا، چھ سال تک پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔

    پاکستانی لیجنڈ نے کہاکہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی ٹیم تعریف کی حقدار ہے، یہ پاکستان اور شائقین کرکٹ کے لیےعظیم لمحہ ہے، سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

     

    انیس سالہ کیرئیر میں دہشت سے عظیم بلے بازوں کو ڈھیر کرنے والے فاسٹ بولرز کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ کرماضی یاد آگیا، پاک بھارت سیریز کیلئے حوالے سے وسیم اکرم نے کہاکہ سیریز کہیں بھی ہو دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

  • دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جا رہا ہے۔


    براہِ راست اپ ڈیٹ


     

    پاکستان کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر پہلے  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا ہے، زمبابوے کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب مہمان ٹیم اگلے دونوں میچزمیں چگمبرا کی کپتانی سے محروم رہے گی، آئی سی سی نے انہیں سلواوورریٹ  کے باعث  دو میچز کے لیے معطل کردیا تھا جبکہ بیٹسمین کریگ اررون بھی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔

    مہمان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم کی قیادت ہیملٹن مساکیڈزا کر رہے ہیں، چارلس کوینٹری ، گریم کریمر ، چامو چیبہابا، اور تاواند موپاریوا کو موقع دیا گیا ہے

    زمبابوین کپتان کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کے لئے تین سو زائد رنز بنانا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کپتان ایلٹن چگمبرا اور بیٹسمین کریگ اررون کے باہر ہونے سے مہمان ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔