Tag: pakistan vs zimbabwe

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو اپ سیٹ شکست

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو اپ سیٹ شکست

    ہرارے: کمزور زمبابوے کا پلٹ کر وار، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی، کپتان بابراعظم کے 41 رنز کے باوجود گرین شرٹس 119 رنز کا ہدف بھی نہ حاصل کر پائی۔

    پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر برُی طرح ناکام ہوا، فخر زمان 2، محمد حفیظ 5، آصف علی 1، فہیم اشرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے، دانش عزیز نے 22 رنز بنائے مگر وہ ٹیم کے کسی کام نہ آسکے۔زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ریان برل نے بھی دو وکٹیں حاصل کی، زمبابوے نے پاکستان کیخلاف16ویں میچ میں پہلی فتح سمیٹی ہے، پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ ہی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دیا تھا،گرین شرٹس کے بولرز نے آج بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بناسکی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد حسینن اور آل راؤنڈر دانش عزیز نے زمبابوے کے 2،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے کراچی کنگز کے میڈیم فاسٹ بولر ارشد اقبال نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا, فہیم اشرف، حارث رؤف اور عثمان قادر نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

    زمبابوے کی جانب سے اوپنر تیناشی کامونوہکموی 34 رنز بناکر نمایاں رہے،ریگیس چاکبا 18،ویسلے مدھیویر16 رنز بناسکے، اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے سامنے نہ ٹہر سکا۔

    زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کیں گئیں ، آؤٹ آف فارم مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا  جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کو ڈراپ کرتے ہوئے کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے ارشد اقبال کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ۔

     دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل زمبابوے کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوئے،کریگ ارون پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، زمبابوین اسکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹی ٹوینٹی سے قبل زمبابوین ٹیم کو دھچکا

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پاکستان کا دورہ زمبابوے میں فاتحانہ آغاز، پہلا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کرلیا

    پاکستان کا دورہ زمبابوے میں فاتحانہ آغاز، پہلا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کرلیا

    ہرارے: پاکستانی بولرز نے بلے بازوں کی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈال دیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز کی سیزیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا، زمبابوے کپتان شان ولیمز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے مقررہ بیس اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بناسکی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیگ اسپنر عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین 2 جبکہ حفیظ اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل پاکستان نے مقررہ بیس اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وکٹ کیپر بلے باز نے نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور پاکستان کے مجموعے کو قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابراعظم صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹے ، قومی ٹیم کے کپتان کی قیمتی وکٹ موزارابانی نے حاصل کی، ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا تسلسل نہ برقرار رکھ سکے اور 13 رنز بناکر چلتے بنے، مڈل آرڈر بلے باز حفیظ ایک پھر ناکام ہوئے اور 5 رنز بناسکے، ٹی ٹوئنٹی ڈبییو کرنے والے دانش عزیز بھی اپنے پہلے میچ کو یادگار نہ بناسکے اور 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز لمبی اننگز نہ کھیل سکا، بار بار مواقع حاصل کرنے والے حیدر علی آج پھر ناکام ہوئے اور محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹے،فہیم اشرف 1 اور محمد نواز 9 رنز بناسکے۔

    زمبابوے کی جانب سے جونگوے اور مدھیویرے نے 2،دو وکٹیں حاصل کیں، موزارابانی اور نگاروا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اسی فتح کے ساتھ ہی پاکستان کو تین میچوں کی سیریزمیں0-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

  • پاک زمبابوے سیریز: مہمان ٹیم شاہینوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار

    پاک زمبابوے سیریز: مہمان ٹیم شاہینوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار

    راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلا جائےگا، قومی ٹیم میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے میں سخت مقابلے کے بعد آج دوسرے معرکے کی بازی راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، پہلے میچ میں شکست کے بعد مہمان ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے شاہینوں کو ٹف ٹائم دے گی۔

    قومی ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، یہ ان کا ڈیبیو میچ ہوگا، نائب کپتان شاداب خان بھی مکمل فٹ نہ ہو سکے، انھیں دوسرے میچ سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔

    شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 26 رنز سے شکست

    پہلا میچ جیتنے کے بعد پاکستان یہ سیریز جیتنے کے لیے پر عزم ہے، ادھر زمبابوین ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کے لیے جی جان لگائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 12 بجے کھیلا جائےگا، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے زمبابوے کی ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

    ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پاکستانی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکا، اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے بھی ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کر کے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو خوب پریشان کیا، مہمان ٹیم صرف 255 رنز ہی بنا سکی تھی۔

  • دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی،کامیابی پر بے حد خوش ہوں۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ دورہ سری لنکا میں کھیلے گئے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم نےشاندار کارکردگی دکھائی،کپتانوں کی قیادت اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

     انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا سہرا تجربہ کار کرکٹر یونس خان اور اسپنر یاسر شاہ کے سر سجتا ہے۔ ون ڈے سیریز میں کپتان اظہر علی اور نائب کپتان سرفراز احمد نے ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا اور شعیب ملک کی واپسی سے ٹیم کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔

     ہیڈ کوچ کے مطابق اچھی فیلڈنگ سے بولرز کا حوصلہ بڑھتا ہے، آئندہ دو ماہ کیلئے کھلاڑیوں کو فٹنس پلان دیا ہے تاکہ کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے۔

  • پاکستان بمقابلہ زمبابووے: قذافی اسٹیڈیم میں آخری میچ کا میلہ سج گیا

    پاکستان بمقابلہ زمبابووے: قذافی اسٹیڈیم میں آخری میچ کا میلہ سج گیا

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے کا معرکہ لگنے میں کچھ ہی دیرباقی ہے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے اورمیچ سے پہلے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

    آج اتوار کے روز شام چار بجے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے کچھ دیر بعد شروع ہوگا، قومی ٹیم کو سیریزمیں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ واش کے بعد شاہینوں نے ون ڈے سیریزمیں بھی وائٹ واش کے لئے نظریں جمالیں ہیں۔ آج کے میچ میں کامیابی گرین شرٹس کیلئے چیمپیئنزٹرافی میں شرکت کی امیدیں روشن کردے گی۔ میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رینکنگ میں دو پوائنٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

    دوسرے میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے ہفتے کے روز پریکٹس کی بجائے آرام کیا۔ قومی ٹیم میں آخری میچ کیلئے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بینچ پربیٹھے کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پرپہلی بار ون ڈے کھیلنے کا موقع دیاجائے گا۔ احمد شہزاد، محمد رضوان اور جنید خان پہلی بارپچاس اوورز کے فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈ پران ایکشن ہوں گے۔

    مہمان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا پر پابندی اور کریگ اروین کی انجری کی باعث زمبابوے کے پاس ٹیم میں چھیڑ چھاڑ کے زیادہ مواقع نہیں اس کے باوجود مہمان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہوگا۔

  • براہ راست اپڈیٹ: دوسرا ون ڈے پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ: دوسرا ون ڈے پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں چھ وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    کپتان اظہر علی نے حیران کن طور پر ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، زمبابوین اوپنرز نے تراسی رنز کا اچھا مگر سست آغاز فراہم کیا، سبانڈا کو تیرہ رنز پر حفیظ نے آوٹ کردیا۔

    مہمان ٹیم کے کپتان ہملٹن مساکڈزا، ایلٹن چگمبورا کی کمی پوری کرنے میں ناکام رہے، مشکلات میں پھنسی ٹیم کو شی بھابھااورسکندر رضانےسہارادیا، بدقسمتی سے شی بھابھا نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر ننانوے رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    شی بھابھا کا ساتھ چھوڑنے کے باوجود سکندر رضانے ہمت نہ ہاری، ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہی اور دوسرے اینڈ سے سکندر رضا ڈٹے رہے۔

    سکندر رضانے آخری اوور میں کیرئیر کی دوسری اور ٹیسٹ پلینگ ملک کیخلاف پہلی سنچری بنالی، زمبابوے نے پچاس اوورز میں سات وکٹ پر دو سو اڑسٹھ رنز بنائے، یاسر شاہ اور ویاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

    جواب میں سرفرازاحمد ااور اظہرعلی نے چھیالیس رنز کا آغاز دیا، سرفراز احمد بائیس اور پروفیسر پندرہ رنز پر ہمت ہار گئے۔

    اظہرعلی نے ڈٹ کرمقابلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کی بدولت کیرئیر کی دوسری سنچری بنائی،حارث سہیل نے ناقابل شکست ففٹی اورشعیب ملک کے برق رفتار چھتیس رنز کی بدولت پاکستان نے مطلوبہ ہدف کے سولہ گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا،اظہرعلی کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دوسرے ون ڈے کے لئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیاہے،انہوں نے کہا زمبابوے کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

     پابندی کا شکار ایلٹن چگمبور کی جگہ زمبابوے کی قیادت ہملٹن ماساکاڈزا کر رہے ہیں،مہمان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چارلس کوینٹری ، گریم کریمر ، چامو چیبہابا، اور تاواند موپاریوا کو موقع دیا گیا ہے۔


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


    دوسرا ون ڈے پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    حارث سہیل نصف سنچری بنانے میں کامیاب

    اوور نمبر 47: پاکستان نے 12 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 263/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 46: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 251/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 45: پاکستان نے 13 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 246/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 44: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 233/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 43: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 228/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 42: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 221/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 41: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 212/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: اظہر علی 102 رنز بنا کر مپریوا کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 40: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 209/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 39: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 201/3 ہوگیا۔

    پاکستان کے کپتان اظہر علی کی شاندار سنچری

    اوور نمبر 38: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 193/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 37: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 189/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 36: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 179/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 35: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 174/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 34: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 169/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 33: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 163/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 32: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 154/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: اسد شفیق 39 رنز بنا کر کریمر کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 31: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 151/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 30: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 148/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 29: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 142/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 28: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 139/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 27: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 133/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 26: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 127/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 25: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 120/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 24: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 115/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 23: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 111/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 22: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 106/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 21: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 102/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 20: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 96/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 19: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 93/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 83/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 80/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 16: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 76/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 70/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ:محمد حفیظ 15 رنز بنا کر کریمر کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 14: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 66/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 63/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 61/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 54/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 49/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 47/0 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: سرفراز احمد 22 رنز بنا کر  شی بھا بھا کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 08: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 42/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 37/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06: پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 30/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 05: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 19/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 14/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 10/0 ہوگیا۔

    — PCB Official (@TheRealPCB) May 29, 2015

    اوور نمبر 02: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 8/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 4/0 ہوگیا۔

     


     

    وسیم اکرم کی آمد

     


     

    کرکٹ کی تاریخ لیجنڈ بولر وسیم اکرم کے کارناموں سے بھری پڑی ہے، بلے بازوں کیلئے دہشت کی علامت، سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پربےحد خوش ہیں۔

     

     پاکستان اور زمبابوے کے دوسرے ون ڈے میچ میں کمینٹری کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں کرکٹ کا مزہ ہی الگ ہے، میچ دیکھر کر اپنا وقت یاد آگیا، چھ سال تک پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔

     

     

    پاکستانی لیجنڈ نے کہاکہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی ٹیم تعریف کی حقدار ہے، یہ پاکستان اور شائقین کرکٹ کے لیےعظیم لمحہ ہے، سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

    انیس سالہ کیرئیر میں دہشت سے عظیم بلے بازوں کو ڈھیر کرنے والے فاسٹ بولرز کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ کرماضی یاد آگیا، پاک بھارت سیریز کیلئے حوالے سے وسیم اکرم نے کہاکہ سیریز کہیں بھی ہو دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

     


    زمبابوے اننگز


     

    زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لئے 269 کا حدف دے دیا

    اوور نمبر 50: انور علی  نے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 268/7 ہوگیا۔

    زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا کی شاندار سنچری

    اوور نمبر 49: وہاب ریاض  نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 259/7 ہوگیا۔

    چھٹی وکٹ: کوونٹری 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 48: محمد سمی  نے 17 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 257/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 47: وہاب ریاض  نے 10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 240/6 ہوگیا۔

    چھٹی وکٹ: کوونٹری 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 46: محمد سمی  نے 8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 230/5 ہوگیا۔

     

     

    اوور نمبر 45: وہاب ریاض  نے13 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 222/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 44: انور علی  نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 209/5 ہوگیا۔

    پانچویں وکٹ: موتمبامی 7 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 43: محمد حفیظ  نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 200/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 42: انور علی نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 197/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 41: محمد حفیظ نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 190/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 40: وہاب ریاض نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 187/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 39: اظہر علی نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 180/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 38: وہاب ریاض نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 173/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 37: شعیب ملک نے 10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 171/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 36: حماد اعظم نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 161/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 35: شعیب ملک نے 1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 156/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: شاندار اننگ کھیلتے ہوئے شی بھابھا 99 رنز بنا کر بد قسمتی سے شعیب ملک کی گیند پر آوٹ

     

     

    اوور نمبر 34: حماد اعظم نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 155/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 33: شعیب ملک نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 151/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 32: حماد اعظم نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 147/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 31: یاسر شاہ نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 142/3 ہوگیا۔

     

     

    اوور نمبر 30: محمد سمی نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 140/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 29: یاسر شاہ نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 134/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 28: محمد سمی نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 127/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 27:  یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 122/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: ولیمز 5 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ

     

     

    اوور نمبر 26: وہاب ریاض نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 121/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 25:  یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 118/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: مساکدزا 18 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 24: وہاب ریاض نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 114/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 23: محمد حفیظ نے 10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 109/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 22: یاسر شاہ نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 99/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 21: محمد حفیظ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 96/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 20:  یاسر شاہ نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 90/1 ہوگیا۔

     

     

    اوور نمبر 19:  محمد حفیظ  نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 85/1 ہوگیا۔

     پہلی وکٹ: سیباندا 13 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 18:  یاسر شاہ  نے 8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 82/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17:  محمد حفیظ نے 8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 74/0 ہوگیا۔

     

    اوور نمبر 16:  یاسر شاہ  نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 66/0 ہوگیا۔

     

    اوور نمبر 15:  وہاب ریاض  نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 61/0 ہوگیا۔

     

    اوور نمبر 14:  یاسر شاہ  نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 54/0 ہوگیا۔

     

    اوور نمبر 13:  وہاب ریاض  نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 52/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12:  یاسر شاہ  نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 49/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11:  وہاب ریاض  نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 46/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10: انور علی  نے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 43/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09: محمد سمی  نے  6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 32/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08: انور علی نے 9  رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 26/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07: محمد سمی  نے بغیر کوئی رن دیئے  میڈن اوور کرایا، زمبابوے کا مجموعی اسکور 17/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06: انور علی نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 17/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 05: محمد سمی  نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 15/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04: انور علی نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 10/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03: محمد سمی نے4  رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 8/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02: انور علی نے 1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 4/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01:  محمد سمی نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 3/0 ہوگیا۔


    میچ ٹاس


    دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔

     


    میچ سے  پہلے کے مناظر


     

     

     


     

    شائقین کرکٹ

     


    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے کے ٹکٹ کا حصول بھی شائقین کے لئے مشکل رہا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے میں بھی شائقین کرکٹ کے لئے ٹکٹوں کا حصول مشکل ترہوگیا ہے، ہزاروں شائقین کرکٹ اب بھی ٹکٹ حاصل کرنے سے محروم رہے۔

       شہریوں کا کہنا ہے کہیں ٹکٹ دستیاب نہیں، ناراض شہری کہتے ہیں عام انکلوثر کے ٹکٹ بھی بیلک میں ڈھائی ہزار روپے تک فروخت ہورہے ہیں ۔  منافع خور مافیا اپنی من مانی کرنے میں مصروف ہیں اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں، شائقین کرکٹ کا مطالبہ ہے کہ بیلک میں ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • ون ڈے سیریز،  پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹاکرا

    ون ڈے سیریز، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹاکرا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے اب سے کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا ہے، گراؤنڈ شائقین سے کچھا کھچ بھر گیا۔

    ڈیڑھ سال بعد سیریز میں کامیابی صرف ایک فتح کی دوری پر ہے، کھلاڑی جیت کے لمحے کو یادگار بنانے کے لئے بے تاب ہیں، ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی پر ون ڈے میں مہر لگانا ابھی باقی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں آج پھر میدان سجے گا جس کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور شائقین بھی تیار ہیں، سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگائے گی، کپتان ایلٹن چگمبرا اور بیٹسمین کریگ اررون کے باہر ہونے سے مہمان ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے کلین سوئپ ضروری ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے زمبابوے کے درمیان میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • براہ راست اپڈیٹ: پہلہ ون ڈے پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ: پہلہ ون ڈے پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے میں بھی شاہین چھاگئے، زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں اکتالیس رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں شاہینوں نے زمبابوے کے سامنے375 رنزکا کوہ ہمالیہ کھڑاکردیا، اظہرعلی اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن قدم جماتے ہی بولرز کی درگت بنانا شروع کردی۔

    زمبابوین بولرز وکٹیں لینا تو دوررنزکو بریک لگانے میں بھی ناکام رہے،اظہر علی اورحفیظ نے نصف سنچریاں جڑ کرٹیم کو اپناپلیٹ فارم فراہم کیا، بدقسمتی سے دونوں ہی اوپنرز لمبی باری کھیلنے میں ناکام ہوئے، اظہرعلی اناسی اور حفیظ پچیاسی رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد شعیب ملک اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 375 تک پہنچایا، شعیب ملک کیرئیر کی شاندار سنچری بنائی،  جبکہ حارث سہیل 87رنز بنائے۔

    حدف کے جواب زمبابوے ٹیم تین سو چہتر رنز کا ہمالیہ  جیسا حدف دیکھ کر دیکھ کر پریشر میں آگئے، مہمان ٹیم کے پنستھ رنز پر دونوں اوپنر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

    کپتان ایلٹن چگمبورا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی لیکن چگمبورا کی سنچری بھی زمبابوے کو شکست سے نہ بچاسکی، مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر تین سو چونتس رنز بناسکی۔

    اس سے قبل اب تک پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی 20 میچ کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستانی ٹیم کامیاب رہی، آج سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔

    پاکستان نے زمبابوے کیخلاف سیریز کے لیے16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں شعیب ملک اور محمد سمیع کی واپسی ہوئی ہے اور عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں جو اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔

    اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا جوش و خروش قابل دید ہے اور اور تماشائی اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔


    براہ راست اپڈیٹ


     

     


    زمبابوے اننگز


    زمبابوے کو شکست کا سامنا ، پاکستان 41 رنز سے فتح یاب ہوگیا۔

    اوور نمبر 50: انور علی نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 334/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 49: وہاب ریاض نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 322/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 48: انور علی نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 315/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 47: وہاب ریاض نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 309/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 46: محمد سمی نے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 303/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 45: وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کرکے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 294/5 ہوگیا۔

    پانچویں وکٹ: زمبابوے کے کپتان چکمبورا 117 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 44: محمد سمی نے 22 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 292/4 ہوگیا۔

    زمبابوے کے کپتان چکمبورا کی شاندار سنچری

    اوور نمبر 43: وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کرکے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 270/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: ولیمز 36 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 42: شعیب ملک نے 12 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 263/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 41: شعیب ملک نے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 251/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 40: انور علی  نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 240/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 39: وہاب ریاض نے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 233/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 38: انور علی نے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 222/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 37: وہاب ریاض نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 211/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 36: محمد حفیظ نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 207/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 35: شعیب ملک نے 8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 200/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 34: محمد حفیظ نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 192/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 33: شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 190/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: مساکدزا 73 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 32: محمد حفیظ نے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 180/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 31: شعیب ملک نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 171/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 30: محمد حفیظ نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 167/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 29: محمد سمی نے 14 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 164/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 28: محمد حفیظ نے 8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 150/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 27: یاسر شاہ  نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 142/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 26: محمد حفیظ نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 139/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 25: یاسر شاہ نے4  رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 137/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 24: محمد حفیظ نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 133/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 23:  یاسر شاہ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 126/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 22: محمد حفیظ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 120/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 21:  یاسر شاہ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 114/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 20:  حماد اعظم نے 10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 108/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 19:  یاسر شاہ نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 98/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18:  حماد اعظم نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 87/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17:  یاسر شاہ نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 83/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 16:  حماد اعظم  نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 78/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15:  وہاب ریاض  نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 74/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 14:  حماد اعظم  نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 72/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13:  وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 65/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: سیباندا 23 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 12:  حماد اعظم  نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 62/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11:  وہاب ریاض  نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 58/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10:  انور علی نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 56/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: سکندر رضا 36 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 09:  وہاب ریاض  نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 50/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08:  انورعلی  نے  10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 46/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07: محمد سمی  نے  8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 36/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06:  انورعلی  نے  1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 28/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 05:  محمد سمی  نے  8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 27/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04:  انورعلی  نے  5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 19/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03:  محمد سمی  نے  1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 14/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02:  انور علی نے  12 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 13/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01:  محمد سمی نے  1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 1/0 ہوگیا۔


    شعیب ملک کی شاندار سنچری


    شعیب ملک نے اپنے کیرئیر پر چھایا جمود توڑ دیااور ان کا بیٹ رنز اگلنے لگا۔

     شعیب ملک پہلے ون ڈے میں چھاگئے،چھ سال میں ٹیم سے ان اور آؤٹ ہونے والے سابق کپتان نے چھ سال بعد سنچری بناکر انتخاب کو درست ثابت کردیا۔

    شعیب ملک نے آخری بار نصف سینچری یا اس سے بڑی اننگز دو ہزار نو میں بھارت کیخلاف کھیلی تھی جس کے بعد شعیب کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے تھے۔

    دوہزار نو میں بھارت کے خلاف سینچری بناکر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا دل جیتا تھا۔


    پاکستان اننگز


    پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 376 رنز کا حدف دے دیا

    آخری اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر  پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 375/3 ہوگیا۔

    اننچاسویں اوور میں پاکستان نے 14 رنز بنائے،شعیب ملک کی شاندار سینچری، پاکستان کا مجموعی اسکور 370/2 ہوگیا۔

    اڑتالیسویں اوور میں پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 356/2 ہوگیا۔

    سیتالیسویں اوور میں پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 345/2 ہوگیا۔

    چھیالیسویں اوور میں پاکستان نے 14 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 339/2 ہوگیا۔

    پینتالیسویں اوور میں پاکستان نے 16 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 325/2 ہوگیا۔

    چوالیسویں اوور میں پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 309/2 ہوگیا۔

    تیتالیسویں اوور میں پاکستان نے 14 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 301/2 ہوگیا۔

    بیالیسویں اوور میں پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 287/2 ہوگیا۔

    اتالیسویں اوور میں پاکستان نے 15 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 278/2 ہوگیا۔

    چالیسویں اوور میں پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 263/2 ہوگیا۔

    انتالیسویں اوور میں پاکستان نے 10 رنز بنائے، شعیب ملک شاندار نصف سینچری کرنے میں کامیاب جبکہ  پاکستان کا مجموعی اسکور 255/2 ہوگیا۔

    اڑتیسویں اوور میں پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 245/2 ہوگیا۔

    سیتیسویں اوور میں پاکستان نے 12 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 239/2 ہوگیا۔

    چھتیسویں اوور میں پاکستان نے5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 227/2 ہوگیا۔

    پیتیسویں اوور میں پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 222/2 ہوگیا۔

    چوتیسویں اوور میں پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 215/2 ہوگیا۔

    تیتیسویں اوور میں پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 205/2 ہوگیا۔

    بتیسویں اوور میں پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 194/2 ہوگیا۔

    اکتیسویں اوور میں پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 188/2 ہوگیا۔

    تیسویں اوور میں پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 185/2 ہوگیا۔

    انتیسویں اوور میں پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 181/2 ہوگیا۔

    اٹھائیسویں اوور میں پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 177/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: محمد حفیظ 86 رنز بنا کر اوتیسیا کی گیند پر آوٹ

    ستائیسویں اوور میں پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 174/1 ہوگیا۔

    میچ کے چھبیسویں اوور کی پانچویں بال پر اظہر علی 79 رنز بنا کراٹسیا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں، جبکہ پاکستان کا اسکور 170 رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    پچیسویں اوور کی دوسری اور تیسری بال پر محمد حفیظ نے دو شاندار چھکّے لگائے، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 160ہوگیا۔ اب تک حفیظ اور اظہر کی 160 بالز پر 150 رنز کی پارٹنر شپ مکمل ہوگئی۔

    چوبیسویں اوور کے اختتام پر اسکور 147 ہے۔

    میچ کے 23ویں اوور میں پاکستانی اوپنرز جمے ہوئے ہیں اور ٹیم کا اسکور 144 رنز ہے، محمد حفیظ 67 اور اظہر علی 70 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    بائیسویں اوور میں قومی ٹیم کا اسکور 135 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے

    اکیسویں اوور کی پہلی بال پر محمد حفیظ نے اپنی شاندار نصف سنچری 60 بالز میں مکمل کرلی، اور پاکستان کا مجموعی اسکور 123 تک جا پہنچا۔

    بیسویں اوور میں گیارہ رنز کے اضافے سے قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 114 رنز تک پہنچ گیا۔

    میچ کے انیسویں اوور میں پاکستان نے 103 رنز بنالئے۔

    اٹھارہویں اوور میں صرف دو رن بن سکے، اور ٹیم کا اسکور 96 ہے۔ محمد حفیظ بھی 39 رنز بنا کر اپنی نصف سینچری کے قریب ہیں۔

    اوپنر اظہر علی نے میچ کے سترہویں اوور کی چھٹی  بال پر 55 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، اور قومی ٹیم کا مجموعی اسکور94 تک پہنچا دیا۔

    سولہویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم نے 89 رنز بنا دیئے،اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔جبکہ اسکور کا مجموعی تناسب 5.56 ہے۔

    پندرہ اوور میں محمد حفیظ نے شاندار چھکا لگا کرمجموعی اسکور83 تک پہنچا دیا۔

    چودہ اوور میں پاکستان نے  بغیر کسی ننقصان کےستر رنز اسکور کئے۔

    تیرہویں اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 61 رنز ہے، اور اب تک پاکستان کا کوئی کھالڑیی آؤٹ نہیں۔

      بارہویں اوور میں صرف دو رن بن سکے، اور پاکستان کا مجموعی اسکور چھپن رنز ہے، جبکہ رنز کا تناسب 4.72 ہے۔

    میچ کے گیارہویں اوور میں قومی ٹیم کااسکور چون رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے۔

    دس اوور میں پاکستان کے سینتالیس رنز ہیں جبکہ حفیظ پندرہ اور اظہر علی اکتیس رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔

    نویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم کا اسکور چھتیس رنز ہے اور اسکا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    میچ کے آٹھویں اوور کی پانچ بالز پر صرف ایک رن بن سکا تھا، جبکہ آخری بال پر محمد حفیظ نے چوکا مار کر اسکور ستائیس کردیا۔

    ساتویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی  نقصان کے اکیس رنز بنالئے ۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت چھٹے اووور کا کھیل جاری ہے، اور پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے سترہ رنز ہے۔اظہر علی نے  تیرہ اور محمد حفیظ چار رنز اسکور کئے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔


    شائیقین پُرجوش


    پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ بھی بحال ہوگئی، ٹیم کو سپورٹ کرنے چاچا کرکٹ بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    پاکستان میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔ چھ سال بعد ون ڈے کا میدان بھی سج گیا، شائقین دیوانہ وار دوڑے چلے آئے، کوئی ٹکٹ حاصل نہ کرسکا تو کوئی وقت پر نہ پہنچ پایا۔

    قذافی اسٹیڈیم عوام سے کچھا کھچ بھرگیا، لمبی لمبی قطاروں میں لگنے کے بعد شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ ننھے فینز بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

     چھ سال تک غیر ملکی سرزمین پر پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے والے چاچا کرکٹ نے بھی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ بعد کا نعرہ لگادیا۔

    شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ زمبابوے کے بعد دیگر بین الاقوامی ٹیمیں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بڑھانے پاکستان کا رخ کریں گی۔


     پاکستان کا  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


    پاکستان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، پہلے ون ڈے کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس کپتان اظہر علی نے جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم میں تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک ، فاسٹ بولر محمد سمیع، انور علی اور حماد اعظم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ بولر جنید خان فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ پر یہ ان کے کیرئیر کا پہلا میچ ہے جس کی خوشی وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ ساٹ ادھر زمبابوے کپتان نے بھی سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

  • پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کردی گئی۔

    ون ڈے ٹرافی سے پردہ اٹھادیا گیا، پاک زمبابوے سیریزکی ٹرافی کی نقاب کشائی مہمان کپتان ایلٹن چگمبورا اوراظہرعلی نے کی۔

     اس موقع پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے مین شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان کا رخ کریں۔

     چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے سیریز کے تینوں میچ جیتنا اہم ہیں، مہمان کپتان بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نظر آئے۔

    زمبابوے کے کپتان چگمبورانے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازو ں نے بہترین کھیل پیش کیا، فیلڈنگ اوربولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    زمبابوین کپتان پاکستان اور زمبابوے کے تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور زمبابوے کا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاکرا

    پاکستان اور زمبابوے کا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاکرا

    لاہور: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے میں کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

    بائیس مئی کی تاریخ  پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرے گا، زمبابوے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھول دیئے ہیں۔ دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان نے صرف کھویا اب پانے کا وقت آیا ہے۔

    کرکٹرز اور شائقین دونوں ہی پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لئے پُرجوش ہیں، مہمان ٹیم دوہزار آٹھ کے بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

    زمبابوے اور پاکستان کےدرمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی میں پانچویں پوزیشن برقراررکھنے کے لئےگرین شرٹس کو سیریز میں کلین سوئپ کرناہوگا۔