Tag: Pakistan will come

  • امید کرتا ہوں سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی، سرفرازاحمد

    امید کرتا ہوں سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی، سرفرازاحمد

    ابو ظہبی : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا ٹیم کو پاکستان آکر کھیلناچاہیے، ورلڈ الیون بھی پاکستان کا کامیاب دورہ کرکے واپس گئی، امید کرتا ہوں سری لنکن ٹیم بھی پاکستان آئےگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ورلڈ کپ2019کیلئے کومبی نیشن بنارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سنیئرکھلاڑیوں کےآنے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑا ہے کوشش کررہے ہیں کہ یہی کھلاڑی برقرار رکھیں، ٹیم مینجمنٹ اورسلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سری لنکا ٹیم تیسرا ٹی20کھیلنے لاہور آئےگی، ورلڈ الیون نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، ورلڈ الیون کی ٹیم میں سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی شامل تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کرتاہوں۔


    مزید پڑھیں: سری لنکن کھلاڑیوں کا لاہور میں میچ کھیلنے سے انکار


    واضح رہے کہ پاکستان کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلنے سے معذرت کی ہے۔

    کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن بورڈ سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نیوٹرل مقام پر کرانے کی درخواست کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ستمبرسے نومبرتک غیرملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نجم سیٹھی

    ستمبرسے نومبرتک غیرملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی ہے کہ رواں سال ستمبر سے نومبر تک ورلڈ الیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آٹھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنادی،۔

    ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آرہی ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام سے آگاہ کردوں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ سری لنکن ٹیم نےبھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو منانا بہت مشکل کام تھا تاہم سری لنکن بورڈ نے دلیری سے فیصلہ لیا اور کہا ہم آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ ورلڈ الیون کی ٹیم کے کامیاب دورے سے مشروط ہوگا جب کہ ابھی تک کوئی غیر ملکی ٹیم لاہور کے علاوہ کسی اور شہر میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو پروفیشنل بنانا بہت بڑی ذمہ داری ہے، غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی فنڈز کے علاوہ تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔