Tag: pakistan win by 7 wicket

  • پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، سری لنکا کا 15 رکنی اسکواڈ کااعلان

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، سری لنکا کا 15 رکنی اسکواڈ کااعلان

    کولمبو:سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    سری لنکا نے سیریز کے لئے اسکوا ڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے،سلیکٹرز نے حیران کن طور پر بہترین ٹیسٹ بولر رنگانا ہیراتھ کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے دو نئے لیگ اسپنرکو شامل کیا جو ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔

     جب کہ ورلڈ کپ کے بعد سری لنکا کی یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں سری لنکا کے بہترین بیٹسمین اور دو سابق کپتان کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے ریٹائرمنٹ کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے گیارہ جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرلی

    پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرلی

    پالی کیلے : پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ،تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 377 رنز کا بڑا ہدف دیا جو پاکستان نے یونس خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری دن دوسرے سیشن میں حاصل کر لیا، یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی 30ویں سنچری بنائی اور 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    یونس خان  اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت پاکستان تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے، یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی 30ویں سنچری بنائی اور 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یونس خان نے شان مسعود کے ساتھ مل کر 242 رنز کی شراکت قائم کی، جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

    شان کے آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق کی تجربہ کار جوڑی نے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو فتح یاب کروا دیا، کھیل کے آخری روز یونس خان اور مصباح الحق سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، سری لنکن بولرز آخری دن صرف ایک پاکستانی وکٹ لے سکے۔

    قومی ٹیم نے سری لنکا سے نو سال بعد سیریز میں فتح حاصل کی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو ستتر رنز کا ہدف حاصل کرکے پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی، مصباح الحق کی بطور کپتان سری لنکا میں یہ پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح ہے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔