Tag: pakistan Women Cricket team

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    (3 اگست 2025)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دوحہ آئرلینڈ ڈبلن روانہ ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم نے کراچی میں تربیتی کیمپ ختم کرکے کراچی سے آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو گی ہے۔

    وویمنز کرکٹ ٹیم آج دوپہر آئرلینڈ پہنچے گی، ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز  کھیلے جائیں گے، تینوں میچ کلون ٹرف آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ 6 اگست کو کھیلے گی، دوسرا 8، تیسرا اور آخری میچ  10 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر) شامل ہیں اس کے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم۔شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار پرتشدد

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار پرتشدد

    گوجرانوالہ: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار کو ان کے بہنوئی نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، ندا ڈار نے حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

    قومی ویمن کرکٹرندا ڈارکا کہنا ہے کہ اس کی بہن سونیااور بہنوئی جمشید سندھومیں علیحدگی کا کیس عدالت میں چل رہا تھا، نداڈار کا بہنوئی جمشید سندھو عید کے روز ندا کے گھر آیا اور اسلحہ کے روز پر قومی کرکٹر نداڈارا ور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    ندا ڈار کا کہنا ہے کہ اس واقع کے بعد وہ گھر میں قید ہو کر رہ گئی ہیں نداڈار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے خطرہ لاحق ہے اور اس کو تحفظ فراہم کیا جائے،گوجرانوالہ میں تھانہ جناح روڈ پولیس نے واقع کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔