Tag: pakistan won

  • کنگسٹن ٹیسٹ : پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی شاندار کارکردگی

    کنگسٹن ٹیسٹ : پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی شاندار کارکردگی

    کنگسٹن : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک سو نو رنز سے شکست دے دی۔ تین سو انتیس رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسو انیس رنز پر آوٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک منفرد اعزازاپنے نام کرلیا جبکہ ساتھ ساتھ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کسی 2 میچز کی سیریز میں پاکستان کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

    شاہین آفریدی نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ بیٹنگ بولنگ فیلڈنگ تینوں شاندار،پاکستان نے ویسٹ انڈیزپرکیاپلٹ وار نیٹ پاکستان نےمیزبان ٹیم کو109رن سےہراکر جمیکا میں دوسراٹیسٹ جیت لیا۔

    دو میچوں کی سیریزایک ایک سےبرابرکردی نیٹ میچ کےآخری روزپاکستان کو9وکٹیں درکارتھیں ویسٹ انڈیزکو280رنزبنانےتھے،چاروکٹیں لیکرشاہین نےحریف ٹیم کو219رن پرآوٹ کردیا۔

    اسپنرنعمان علی نےتین اورحسن علی نےدووکٹیں لیں نیٹ ویسٹ انڈیزکےجیسن ھولڈرنے47اورکپتان براتھ ویٹ نے39رن بناکرمزاحمت کی نیٹ بارش بھی ہوئی لیکن وقت اور پاکستان کاعزم جیت کاتھا۔

    کامیابی کےساتھ دورہ ختم ہوا،،قومی نےٹیسٹ چیمپئن شپ کےپوائنٹس ٹیبل پر12پوائنٹس بھی حاصل کرلیے

    ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ  کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے10 وکٹیں حاصل کیں  جبکہ  2  میچز کی اس سیریز میں شاہین شاہ نے مجموعی طور  پر 18 شکار کیے جو کسی بھی 2 میچز کی سیریز میں ایک پاکستانی فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

  • لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، سرفراز ٹیم کو اچھا لے کر چل رہے تھے، شاہد آفریدی

    لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، سرفراز ٹیم کو اچھا لے کر چل رہے تھے، شاہد آفریدی

    لاہور: قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، دباؤ کے باوجود سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہے تھے۔

    اچھی پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر دباؤ تھا، قوم کو پاکستان ٹیم سے توقعات بہت زیادہ تھیں، میں اس وقت بہت مثبت سوچ رہاہوں، اب پرفارمنس اچھی نہیں رہی تو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    شاہدآفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، تنقید ہوتی رہی ہے اسے چیلنج کے طور پر لینا چاہئے، یہی ہمارے کھلاڑی ہیں اور یہی ہمارا مستقبل ہے، پاکستان کے یہی نوجوان کھلاڑی 2019ورلڈ کپ کے ہیں۔

  • پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    مانچسٹر : سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان نےانگلینڈ کےخلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے دیا گیا 136رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ ابھی میچ کے پانچ سے زائد اوورز باقی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان بدلتے ہی شاہینوں کی پرفارمنس بھی بدل گئی۔ مانچسٹر میں پاکستانی بولرزچھا گئے۔ انگلینڈ کےہارڈ ہٹنگ بلے باز بےبس نظر آئے۔ انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزکے جواب میں خالد لطیف اورشرجیل خان نے انگلش بولرزکا بھرکس نکال دیا۔

    اوپنرز کےلاٹھی چارج نےانگلینڈ سےمیچ ابتدائی اوورز میں ہی چھین لیا۔ پاورپلےمیں پاکستان نے تہتر رنزبنائے۔ شرجیل خان نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئےتیئس گیندوں پرففٹی مکمل کی۔

    اس سے قبل اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نےجارحانہ آغاز کیا اورصرف چھٹے اوورز میں ففٹی مکمل کرلی۔

    عماد وسیم نے جیسن رائے کوپویلین بھیج کرپہلی وکٹ دلوائی۔ ایلکس ہیلز بھی عماد وسیم کی گیند پربولڈ ہوئے۔ حسن علی نے بھی شانداربولنگ کی اور انگلینڈ کےبڑے بڑے ستون گرائے۔

    مزید پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    وہاب ریاض نے خطرناک جوز بٹلراور اوئن مورگن کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے بڑے بڑے ہٹرز کچھ نہ کرسکے۔ مقررہ اوورز میں انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزبناسکی۔

     

  • تیسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے ہرادیا

    تیسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے ہرادیا

    کولمبو : پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دے کر 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی۔شاہینوں نے سری لنکن بیٹنگ کے پر خچے اڑا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق  پریما داسا اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 135رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے ، سرفراز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    شاہینوں کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم41.1 اوورز میں  181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکن کھلاڑی تھریمنے101 بالز پر 56 رنز بنا سکے۔

    پاکستانی بالروں کے سامنے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، اوپنر پریرا اور دلشان بالترتیب 20 اور چودہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انور علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عماد وسیم نے 28 رنز دے کر دو وکٹیں اپنے نام کیں، پاکستان کے سرفراز احمد  77  بولوں پر 74 بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

    علاوہ ازیں کھیل کے دوران تماشائیوں کا ایک گروپ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہا تھا اور ان کی حمایت میں نعرہ بازی کر رہا تھا کہ دوسرے گروپ نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے صورتحال بگڑ گئی۔

    گراؤنڈ میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تماشائیوں کو کنٹرول کیا اور اسٹیڈیم کو خالی کروا لیا۔ صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے انتظامیہ کو میچ روکنا پڑا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم سے باہر چلے گئے۔

    اس سے قبل ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو سترہ رنز کا ہدف دیا تھا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

    سری لنکن بولرز کے سامنے پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ گرین شرٹس کی پہلی وکٹ ترانوے رنز پر احمد شہزاد کی گری جو چوالیس رنز بناسکے۔

    کپتان اظہر علی ایک رن کی کمی کی وجہ سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔ محمد حفیظ اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    حفیظ چون اور سرفراز ستتر رنز بنائے، اننگز کے آخری مرحلے میں محمد رضوان اور شعیب ملک نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اسکور میں اضافہ کیا۔  پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر تین سو سولہ رنز بناسکی۔

  • وارم اپ میچ: پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دیدی

    وارم اپ میچ: پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دیدی

    سڈنی: پاکستان نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کوچار وکٹ سے ہرا دیا، میچ کی اہم بات کپتان مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ تھی، ان کے ساتھ عمراکمل نے بھرپورساتھ دیا۔.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دیدی، مصباح الحق 91 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عمر اکمل نے پینسٹھ رنز اسکور کئے۔

    حارث سہیل 33 اور صہیب مقصود بیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن اور اسٹیورٹ براڈ  نے دو دو جبکہ کرس جورڈن اور جیمز ٹریڈول نے ایک ایک وکٹ لی۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  پاکستان کو دوسو اکیاون رنز کا ہدف دیا تھا،انگلش ٹیم نے مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو پچاس رنز بنا ئے۔

    جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دس اوورز میں پینتالیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سہیل خان نے دو ،احسان عادل ،شاہد آفریدی اوروہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    جواب میں پاکستان کے شاہینوں نے مذکورہ دوسواکیاون رنز کا ہدف 48.5  اوورز میں چھ کھلاڑیوں آؤٹ پر پورا کرلیا۔

  • پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دیدی

    پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دیدی

    کیپ ٹاون: پاکستان نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں دو سو انسٹھ رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم اگلے میچ میں ہفتے کو بنگلہ دیش کیخلاف مدمقابل ہوگی۔ میگا ایونٹ کا فائنل آٹھ دسمبر کو کھیلا جائیگا۔