Tag: Pakistan zimbabve series

  • تمام کھلاڑی اپنی مرضی سے پاکستان آئے ہیں، سربراہ زمبابوے ٹیم

    تمام کھلاڑی اپنی مرضی سے پاکستان آئے ہیں، سربراہ زمبابوے ٹیم

    لاہور: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئیں ہیں، حکومت نے ٹور کرنے کا فیصلہ ہم پر چھوڑدیا تھا، تمام کھلاڑی اپنی مرضی سے پاکستان آئے ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں سربراہ زمبابوے ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں،اوزایو بووٹا ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئےہیں اورکرکٹ کھیلیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے اور بھائیوں سے ملنے آئے ہیں، پاکستانی حکومت اور پی سی بی کی کاوشوں سے خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستانی کرکٹ شائقین کے چہروں پر خوشی واپس لائے گی۔

    اس موقع پر زمبابوے ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں، پاکستان ہوم گراؤنڈ پر سخت حریف ثابت ہوگا۔

    زمبابوے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے بے انتہا پیار کرتے ہیں اور وہ اپنے ملک میں اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ پاکستان کے خلاف عمدہ پرفارمنس دیں گے اوردونوں ممالک کے درمیان اچھی سیریز کی توقع ہے۔

  • پاک زمبابوے سیریز، ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت

    پاک زمبابوے سیریز، ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت

    لاہور: پاکستان میں چھ سال بعد کرکٹ میدانوں کی رونقیں بحال ہونے کو ہیں، کرکٹ کے دیوانوں نے ہوم گراونڈ پر میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ خرید لئے۔

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کیا کھلے کہ شائقین کرکٹ کی تو عید ہوگئی، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بائیس مئی کو کھیلا جائے گا، میچ کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوگئے۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹیں تین سو ، پانچ سو اور پندرہ سو روپے میں فروخت ہوئیں۔

    کرکٹ دیوانوں کے جنون کو دیکھتے ہوئے بعض منافع خوروں نے ٹکٹیں بلیک میں بھی فروخت کیں۔

    افتتاحی میچ بائیس مئی کی شام سات بجے ہوگا، جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، قذافی اسٹیڈیم کا گراؤنڈ ایک بار پھر شائقین کرکٹ کے جوش سے گونجے اٹھے گا۔