Tag: Pakistan Zinda bad

  • کشمیرکے بعد بھارت میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے

    کشمیرکے بعد بھارت میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے

    نئی دہلی : بھارت میں بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگ گیا۔ مراد آباد میں کانگریس کی ریلی میں پاکستان کی حمایت میں لگنے والا نعرہ بھارتی میڈیا کو ذرا بھی نہ بھایا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی وادی میں گونجنے والا نعرہ بھارت کی ریاست اتر پردیش تک جا پہنچا۔ بھارتی ریاست یوپی میں کانگریس کی ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی حکومت سے تنگ وہاں کی عوام نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔

    ریلی میں لگنے والے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھارتی میڈیا کو ذرا نہ بھائے اور وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہا۔

    بھارتی میڈیا یہ بھی یاد رکھے کہ بھڑکتی ہوئی یہ وہ آگ ہے جو ان لوگوں کے سینوں میں تقسیم کے وقت سے دبی ہے، یوپی اوربھارتی پنجاب کے بیشتر علاقے ان کی مرضی کے بغیر بھارت میں شامل کیے گئے۔

    پاکستان کے اندرونی معاملات پر انگلی اٹھانے والا بھارت ذرا اپنے گریبان میں بھی جھانک کر دیکھ لے۔ کشمیر کے بعد یوپی بھی پاکستان زندہ باد۔ کہہ رہا ہے، بس مقبوضہ وادی کی طرح سبز ہلالی پرچم بلند ہونا باقی ہے۔

  • ’پاکستان زندہ باد‘ پر قائم ہوں، بابر غوری

    ’پاکستان زندہ باد‘ پر قائم ہوں، بابر غوری

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نےکہا ہے کہ  قائد ایم کیو ایم سےپاکستان زندہ باد کہنے پر  معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے اے آئی وائی الیونتھ آر کے میزبان و صحافی وسیم بادامی کو قائد ایم کیو ایم سے معذرت کرنے کے حوالے سے ایک میسج بھیجا ہے۔

    جس میں بابر غوری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ’’قائد ایم کیو ایم سے پاکستان زندہ باد کہنے پر معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معذرت کی تھی، پاکستان زندہ باد کہنے پر آج بھی قائم ہوں‘‘۔

    بابر غوری کا کہنا ہے کہ ’’متحدہ کے نظم و ضبط کے حساب سے ہمیں ٹوئٹ کرنے سے قبل پارٹی قیادت کو آگاہ کرنا پڑتا ہے تاہم اس حوالے سے میں نے پارٹی قیادت کو بغیر اطلاع دئیے ٹوئٹ کیا جس پر مجھے معافی مانگنی پڑ گئی‘‘۔

    بابر غوری نے مزید کہا ہے کہ’’میں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دل سے کہا ہے اور اُس نعرے پر تاحال قائم بھی ہوں کیو نکہ پاکستان کی وجہ سے ہی میری پہچان ہے‘‘۔

    پڑھیں:  دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

    واضح رہے ایم کیو ایم کی مستعفی رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’’بابر غوری کی جانب سے پاکستان زندہ باد کہنے کے بعد قائد ایم کیو ایم سے معذرت طلب کی گئی ہے‘‘۔