Tag: pakistan zindabad

  • جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ صدر پاکستان

    جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ صدر پاکستان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ خطے کوامن کی ضرورت ہے جنگ کی نہیں، ہماری اصل جنگ غربت وافلاس کے خلاف ہے، لڑائی پریقین نہیں رکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد ہو۔

    صدرمملکت نے کہا کہ آج پوری قوم تجدیدعہد کے ساتھ یوم پاکستان منا رہی ہے، ہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آزادی جیسی نعمت عطا کی، آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں بہت نیشب وفراز آئے، ہم پرجگیں مسلط کی گئیں، ہمیں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے عزم، مہارت اور حکمت عملی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے، تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    صدرپاکستان نے کہا کہ خطے کوامن کی ضرورت ہے، جنگ کی نہیں، ہماری اصل جنگ غربت و افلاس کے خلاف ہے، لڑائی پریقین نہیں رکھتے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں، ہمیں جنگ کی بجائے تعلیم اور روزگار پر توجہ دینی چاہیے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ بھارت نے دھمکی آمیزبیانات سے جنگی فضا قائم کی، بھارت کوحقیقت کوتسلیم کرنا ہوگی کہ پاکستان ایک مضبوط اورپرامن ایٹمی طاقت ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہمارا فرض تھا، بہترحکمت عملی سے بھارت کوموثراورفوری جواب دیا، دشمن کو منہ توڑجواب دیا۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان مذاکرات پریقین رکھتا ہے،
    ہم پرامن قوم ہیں، اپنے دفاع سے ہرگزغافل نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سرحدوں پر دفاع وطن کا فریضہ انجام دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بلاشبہ آپ قوم کا فخر و وقار ہیں، آپ کے دل میں موجود جذبہ حب الوطنی نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

    صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں سرحدوں پر دفاع وطن کا فریضہ انجام دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آپ قوم کا فخرہیں، آپ کے دل میں موجود جذبہ حب الوطنی نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی ایک بڑا خطرہ ہے لیکن ہم نے اس پر قابو پالیا ہے، افغانستان میں امن خطے کے لیے ضروری ہے، وہاں کے عوام طویل جنگ سے نجات چاہتے ہیں۔

    یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    واضح رہے کہ یوم پاکستان آج پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی گئی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ تقریب میں شریک تھے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد تھے۔

  • پاکستان کی فتح، دبئی میں جشن، زندہ باد کے نعرے

    پاکستان کی فتح، دبئی میں جشن، زندہ باد کے نعرے

    دبئی: لندن میں سرفراز الیون کی شاندار فتح کے بعد دبئی میں مقیم پاکستانی باشندے ریلی کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے اور قومی ٹیم کی فتح کا خوب جشن منایا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد دنیا بھر میں مقیم پاکستانی باشندے فتح کا جشن منانے لگے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فتح حاصل کرنے والی سرفراز الیون نے ایک بار پھر پاکستانیوں کا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کردیا اور فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    پڑھیں: بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

    پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ہم بھارت کو نہیں ہرا سکتے، انہوں نے فتح کا سہرا ٹیم مینجمنٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کو دیا۔

    ویڈیو دیکھیں

    جہاں دنیا بھر میں پاکستانی باشندے خوشیاں منا رہے ہیں وہی دبئی میں مقیم پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، سرفراز الیون کی فتح کے فوری بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد دبئی کے علاقے مینا بازار کی سڑکوں پر ریلی کی صورت میں نکل آئے اور وہاں کی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

  • تحریک انصاف کا 6 ستمبر کو کراچی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جلسے کا اعلان

    تحریک انصاف کا 6 ستمبر کو کراچی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جلسے کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے ہونے والے اہم اجلاس میں 6 ستمبر کو کراچی کے نشتر پارک میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا بنی گالہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان مارچ اور کراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    پڑھیں:    تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 6 ستمبر کو کراچی کے نشتر پارک میں جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، قیادت کی جانب سے مشترکہ طور پر اس جلسے کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے منسوب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

    اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام سے جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’نشترپارک کے جلسے میں پاکستانی پرچم کے ہمراہ کراچی کے عوام کا منتظر رہوں گا، پاکستا ن کی آن اور شان کی خاطر تمام تعصبات سے بالا تر ہوکر نکلنا ہوگا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:    قائد متحدہ کے خلاف کارروائی، وزارت داخلہ نے برطانیہ کو ریفرنس ارسال کردیا

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’’قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر اہم اعلان کروں گا‘‘۔ اُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’کراچی کے عوام محب وطن ہیں اور امید ہے کہ 6 ستمبر کی شام عوام ہاتھوں میں پاکستان کا پرچم تھامے قومی یکجہتی کا پیغام دیں گے‘‘۔

  • ڈاکٹرفاروق ستارنے صحافیوں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

    ڈاکٹرفاروق ستارنے صحافیوں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔ صحافیوں کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستارسے بھی یہ نعرہ لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جس جگہ فاروق ستار کی پارٹی نے پاکستان مخالف نعرے لگائے اور آج انہیں وہاں دیکھ کر صحافیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔

    کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کے احتجاج نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اوروہ پاکستان کے پرچم کا بینر پکڑ ے صحافیوں کے احتجاج میں شامل ہوگئے۔

    میڈیا پر حملے اور پاکستان مخالف بیانات پر ڈاکٹر فاروق ستار کو پریس کلب کے اندر بھی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک صحافی رہنما نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

    دوسری جانب جب تک ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان مخالف بیان سے لا تعلقی ظاہر نہ کی انہیں صحافیوں کی جانب سے تند و تیز تبصروں کا سامنا رہا۔